“I call for [Imran Khan’s] release. I call for his proper treatment, and I actually call for de-escalation,” says UN human rights chief @volker_turk. “We need to diffuse the political tensions that are around this case, which means that a confidence-building measure between the opposition and the government could be his immediate release.”
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی صحت، طویل تنہائی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندیوں، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، وہ نہایت تشویشناک اور ہمارے نظامِ انصاف کے لیے ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہیں۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک سابق وزیراعظم، جو اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کرنے اور قانونی جنگ لڑنے کے لیے مسلسل عدالتوں سے رجوع کرتا رہا ہے، آج اپنی بنیادی انسانی ضروریات، طبی نگہداشت اور اہلِ خانہ سے ملاقات جیسے حقوق کے حصول کے لیے بھی اعلیٰ عدلیہ سے بذریعہ کھلے خط فریاد کرنے پر مجبور ہے۔ کسی بھی شہری، بالخصوص زیرِ حراست قیدی، کو علاج، انسانی رابطے، وکیل تک رسائی اور منصفانہ سماعت سے محروم رکھنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔
عمران خان کے خط میں بیان کردہ طویل تنہائی، بیرونی دنیا سے رابطے کی بندش، اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں، طبی معائنے اور علاج میں مبینہ غفلت اور مسلسل ذہنی و جسمانی اذیت کی تفصیلات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ طبی نگہداشت سے گریز اور کسی زیرِ حراست شخص کو مسلسل ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا رکھنا انسانی حقوق، بنیادی آئینی ضمانتوں اور جیل قوانین کی روح کے منافی ہے۔
خط میں بیان کردہ حالات اور مبینہ سلوک کی سنگینی ہمیں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک کی یاد دلاتی ہے، جہاں تنہائی، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کے حوالے سے سنگین خدشات سامنے آئے تھے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے حالات کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ ریاست اور متعلقہ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ زیرِ حراست ہر شخص کی زندگی، صحت اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنائیں، نہ کہ اس کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ کریں۔
یہ بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کے باوجود عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے، ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ سے معائنہ کروانے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں اس نوعیت کی تاخیر نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے بلکہ ایک قیدی کی زندگی اور صحت کو لاحق خطرات میں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی بینائی کو لاحق خطرات، ان کے طبی معائنے اور علاج میں رکاوٹوں اور ان کے طبی ریکارڈ تک رسائی نہ ملنے کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات بھی انتہائی افسوسناک ہیں۔ کسی بھی خاتون قیدی کو محض سیاسی وابستگی یا مقدمات کی بنیاد پر ضروری طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
ہم اعلیٰ عدلیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے خط میں اٹھائے گئے تمام معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں محض ایک شکایت یا خط سمجھ کر نظرانداز کرنے کے بجائے ان کی زندگی، صحت، آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر عدالتی اقدامات کیے جائیں۔
مزید برآں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف زیرِ سماعت تمام مقدمات کی سماعت بلاجواز تاخیر کے بغیر یقینی بنائی جائے۔ مقدمات کو غیر ضروری طور پر التوا میں رکھنے کے بجائے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر سنا جائے اور جلد از جلد فیصلے سنائے جائیں۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر بذاتِ خود انصاف سے محرومی کے مترادف ہے۔ کسی بھی شخص کو غیر معینہ مدت تک مقدمات کے بوجھ تلے قید رکھنا اور اس کے حقِ دفاع کو متاثر کرنا عدالتی انصاف کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ کسی خصوصی رعایت یا غیر معمولی سہولت کا نہیں بلکہ آئین، قانون اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا ہے۔ عمران خان کو فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقات یقینی بنائی جائے اور ان کے تمام مقدمات کا شفاف، غیر جانبدارانہ اور بروقت فیصلہ کیا جائے۔
اعلیٰ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری آئین و قانون کی بالادستی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ہے۔ آج عمران خان کی جانب سے انصاف کے لیے کی جانے والی اپیل دراصل ہمارے پورے نظامِ انصاف کے لیے ایک امتحان ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اس اپیل پر فوری توجہ دے گی اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، انصاف، انسانی ہمدردی اور آئینی ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Imran khan's letter is a slap on the collective conscience of pakistani nation.They have proved to be the most coward,heartless, thankless nation on the face of this universe.This nation has decided to live under army's slavery and live like insects.
"ایک خط بہت خالی سا "
"Give me Justice before It's too Late"
میں نے آج عمران خان کا وہ خط پڑھا جو انہوں نے پاکستان کی چیف جسٹسز کو لکھا -
میں نے وہ خط دو دفعہ پڑھا اور مجھے پہلی دفعہ لگا کہ میں کسی سیاستدان کا خط نہیں پڑھ رہا - میں کسی سابق وزیر اعظم کسی ہیرو کا خط نہیں پڑھ رہا - بلکہ مجھے لگا کہ میں ایک عمر رسیدہ برزگ کا خط پڑھ رہا ہوں جو اب بیمار ہے اور وہ اس نظام سے اپنی اور اپنی بیوی کی صحت اور اعلاج کی درخواست کر رہا ہے کہ کم سے کم اس کو صحت سے زندہ رہنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی بے گناہی تو ثابت کرسکے -
یہ پہلی دفعہ ہوا کہ اپنے پورے خط میں ایک جگہ بھی اس نے اس قوم کا ذکر نہی کیا - ہمارا اور عوام کا ذکر نہیں کیا کیوں کہ وہ اب اپنی قوم سے مایوس ہو چکا ہے - اور وہ عوام کا ذکر کرتا بھی کیوں ؟ جو عوام اس کو ایک عام سے ہسپتال میں علاج ' نظر کی بینائی' وکیلوں سے ملاقات اور اپنی اولاد سے بس فون پر بات تک کی سہولت نہیں دلوا سکی اس کا ذکر بنتا ہی نہیں ہے - خط کا ایک ایک لفظ اس نظام کی بے حسی' سنگدلی اور بے اعتنائی پر ایک دہائی تھا - ایک خاموش احتجاج تھا - مایوسی کا اظہار تھا - یہ اس بزرگ کا خط تھا جس نے خود اتنے کینسر ہسپتال بناے کہ لوگوں کو کینسر کے اعلاج کیلئے دھکے نہ کھانے پڑیں پر آج وہ خود اپنے اور اپنے عیال کے علاج کیلئے بہت عاجز نظر آیا - یہ اس بزرگ کا خط تھا جس نے دنیا کے ہر ملک میں پاکستان کی نمائیندگی کی ؛ اس کو ایک پہچان دی پر آج اسی ملک کا نظام اس کو کچھ کتابیں اور کچھ ملاقاتیں دینے سے بھی گریزاں نظر آیا -
خط کا سب سے تکلیف دے جملہ یہ تھا کہ
"جیل میں کسی کو مجھ سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے - جب میں قیدیوں کو سلام بھی کروں تو ان کو جواب تک دینے سے منع کیا گیا ہے "
لیکن اس برزگ قیدی کی سادگی اور قانون پسندی پھر بھی یہ ہے کہ وہ انہیں لوگوں کے نام خط لکھ رہا ہے جو اپنے آرڈر دے کر ان پر عمل کروانا بھول گیے ہیں - ووہی سب ججز جو ان عسکری ترامیم کی پیداوار ہیں اور اس لاقانونیت ' بربریت اور غیر انسانی سلوک کے ڈائریکٹ کردار اور ذمے دار ہیں انہی کے سامنے پھر سے ایک خط لکھنا اس انسان کی سادگی ' اصول پسندی اور سیدھے پن کا ثبوت ہے - خان کا یہ خط پڑھ کر آج پھر حبیب جالب کے یہ اشعار لکھنے کا دل کرتا ہے کہ
بے نام سے سپنے دکھلا کر
اے دل ہر جا نہ پھسلا کر
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں
ہاں کہنے کو وہ خادم ہیں
یہاں الٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
یہاں راقم سارے لکھتے ہیں
قوانین یہاں نہ ٹکتے ہیں
ہیں یہاں پر کاروبار بہت
اس دیس میں گردے بکتے ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے
اور فوج کا راج ہی سچا ہے
کھوتا گاڑی والا کیوں مانے
جب بھوکا اس کا بچہ ہے
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
قلم کی جسارت وقاص نواز
------------------------------------------------------
@MoeedNj@ImranRiazKhan@agentjay2009@SabeeKazmi786
🔴Human rights are being violated in Pakistan. Despite court orders, prisoners are being denied their basic rights and medical facilities.
Former Prime Minister Imran Khan has reportedly written a letter to the Chief Justice of Pakistan through his lawyer, warning that he could suffer a brain haemorrhage or cardiac arrest at any time. He has urged the Chief Justice to ensure immediate implementation of court orders regarding his medical treatment.
This is a serious matter of human rights and the rule of law. No prisoner should be denied their basic medical rights.
It is heartbreaking and outrageous to read about the torture, psychological abuse and suffering @ImranKhanPTI and his wife are enduring at the hands of Pakistan’s brutal military regime. Imran Khan speaks from solitary confinement, while his family continues to face persecution and the denial of their most basic rights.
Let this be a wake-up call to the democratic governments and global media.
When seeking justice becomes a plea, when court orders are openly defied and fundamental rights must be begged for, it signals a profound failure of the judiciary and those entrusted with defending human rights.
Justice is not a favour. Human rights are not privileges. Court orders are not optional.
Where are @UNHumanRights, @amnesty, @hrw, @UN and @EU_Commission? Where is the outrage? Where is the accountability?
Pakistan's crisis is a test of the international community's commitment to democracy, human dignity and the rule of law.
Silence in the face of injustice is not neutrality. It is complicity.
Demand accountability, independent monitoring and the immediate protection of Imran Khan, Bushra Bibi and their family.
#FreeImranKhan #HumanRights
Imran Khan sb has made a humanitarian appeal for his medical treatment and for the enforcement of court orders. Coming from a former Prime Minister, this letter ought to prompt a conscientious response from those responsible for the administration of justice.
BREAKING 🚨
Former Prime Minister of pakistan @ImranKhanPTI wrote a letter to Chief Justice of Pakistan through his lawyer and informed him that he can suffer brain hemorrhage or cardiac arrest anytime. He requested to implement the court orders about providing medical facilities. He requested medical care urgently. Letter was delivered to CJP through Salman Safdar advocate. Imran Khan dictated this letter during a meeting with his lawyers last week.
#PAKWatch🇵🇰: Imran Khan says he has LOST 85% of the vision in his right eye and faces the risk of a BRAIN HEMORRHAGE or CARDIAC ARREST.
HE DEMANDS FREEDOM FOR HIMSELF, HIS WIFE BUSHRA BIBI, HIS SISTER ALEEMA KHAN, AND ALL PTI POLITICAL PRISONERS.
FREE IMRAN KHAN.
https://t.co/REWIHl7yOe
“I spent my life building hospitals so that those who could not afford treatment would receive it free of cost. Today, I ask only that my wife and I be treated.
I do not ask Your Lordships for any favour. All I request as justice is the implementation of the orders of the Honourable Supreme Court and proper treatment for our medical conditions.
I will only remain able to prove my innocence if I stay alive. I appeal to Your Lordships, on the most basic grounds of human compassion: give me justice before it is too late”.
Arbitrarily Detained Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan’s Open Letter from Solitary Cell of Adiala Jail Rawalpindi, to Pakistani Judges
(November 11, 2026)
My dear Imran .
As a senior physician and professor of medicine I cried after reading your letter. How cruel present regime is . Even as human being iif we see an animal sick our heart softens. But kind of people are occupying key positions . They are worse than Yazeed .
Breaking News: Pakistan's incarcerated Ex PM İmran Khan in his letter to the Chief Justice of the Supreme Court urging for Justice and medical treatment to to prove his innocence should he stay alive.
" GIVE ME JUTICE BEFORE ITS TOO LATE" İMRAN KHAN EX PM
Doctors told me that my blood pressure has become uncontrolable: 130, then 150, then 170, and last week 192 and 193 on 10.11.2026. The doctors now tell me that I am highly vulnerable to a brain haemorrhage and cardiac arrest, and that my heart has already suffered damage.
At seventy-four, this unrelenting state is taking me to a place from which I may not return alive.
I have fought impossible legal battles in countless cases, and I have not stopped" .
عمران خان کا اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام خط پاکستان کے نظامِ انصاف اور عدالتی عملداری پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر قیدِ تنہائی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونا نہ صرف توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے بلکہ ریاستی نظام اور قانون کی حکمرانی پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔
کسی بھی انسان کو طویل عرصے تک قیدِ تنہائی میں رکھنا، اسے بنیادی انسانی ضروریات، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کے حق سے محروم کرنا اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے ذریعے اذیت سے دوچار کرنا ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ قید کسی بھی شخص کے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق ختم نہیں کر دیتی۔ قانون کا بنیادی اصول ہے کہ ہر شہری کو شفاف ٹرائل، منصفانہ سماعت، قانونی معاونت اور مناسب طبی سہولیات کا حق حاصل ہے۔ بدقسمتی سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ ان کے مقدمات اور اپیلوں میں بھی غیر معمولی تاخیر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتیں اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، اپنے سابقہ احکامات پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنائیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کے حقوق بحال کیے جائیں۔انصاف صرف فیصلے سنانے کا نام نہیں بلکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا نام بھی ہے۔ اگر عدالتوں کے احکامات ہی نافذ نہ ہوں تو عام شہری کو انصاف کی فراہمی کی کیا ضمانت دی جا سکتی ہے؟ قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ کسی بھی شخص کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو اور انصاف میں تاخیر کو انصاف سے انکار نہ بننے دیا جائے۔
🚨 بریکنگ نیوز: عمران خان کی پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے ہنگامی اپیل — "اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے!"
سابق وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبر 2026 کو اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام ایک غیر معمولی کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں فوری طبی امداد، بنیادی انسانی و آئینی حقوق کے تحفظ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
اس خط میں عمران خان نے اپنی صحت، قید کے حالات اور عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔
🔴 بینائی متاثر، جان کو خطرہ: عمران خان کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
🔴 طویل تنہائی اور ذہنی اذیت: عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ 22 گھنٹے تک تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔ اہل خانہ، وکلا اور عام انسانی میل جول پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جن کے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
🔴 سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں: خط کے مطابق 18 اگست 2026 کو سپریم کورٹ نے انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے، ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کروانے اور اہل خانہ سے باقاعدہ رابطے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، مگر ان احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
🔴 بشریٰ بی بی کی بینائی بھی خطرے میں: عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی بینائی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی کو آنکھ کے مزید آپریشن کی فوری ضرورت ہے، مگر انہیں مناسب طبی سہولیات اور ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔
عمران خان کے خط کا سب سے دردناک جملہ:
"میں اپنی بے گناہی اسی صورت ثابت کر سکوں گا، اگر زندہ رہا۔"
اور پھر اعلیٰ عدلیہ سے ان کی آخری اپیل:
"اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے!"
یہ معاملہ اب محض سیاسی اختلافات یا اقتدار کی کشمکش کا نہیں رہا، بلکہ ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق، زندگی کے تحفظ، ریاست کی قانونی ذمہ داریوں اور عدلیہ کے اپنے احکامات کی عمل داری کا سوال بن چکا ہے۔
اگر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا تو پھر پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی اختیار کی عملی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟
عمران خان کے خط میں بیان کردہ طبی مسائل اور الزامات کی فوری، آزادانہ اور شفاف جانچ ضروری ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو ان سنگین خدشات کا جواب دینا چاہیے۔
عوام کو حقائق جاننے کا بنیادی حق حاصل ہے، اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جہاں عوامی مفاد داؤ پر لگا ہو، وہاں حقائق سامنے لائیں اور اقتدار کو جواب دہ بنائیں۔
📄 عمران خان کا مکمل دو صفحات پر مشتمل خط منسلک ہے۔ خود پڑھیں اور فیصلہ کریں۔
#عمران_خان #پاکستان #انصاف #انسانی_حقوق #اڈیالہ_جیل #قانون_کی_حکمرانی
بریکنگ نیوز 🚨وائرل کردو اسے 🔥🔥
دی واشنگٹن ٹائمز نے عمران خان کے خط کا معاملہ عالمی دنیا تک پہنچا دیا۔ پوری دُنیا کو آگاہ کردیا کہ عمران خان کی زندگی ختم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔