زندہ باد گلگت بلتستان زندہ باد
آپ کا جذبہ ، محبت قابل دید ہے
آپ نے جس طرح مسلم لیگ ن اور ہمیں خوش آمدید کہا انشااللہ 7 جون کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر آئے گا
اور ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہاں سے انشااللہ دوبارہ شروع ہوگا
ہم نے گلگت سے سکردو کا 9 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے میں بدل کر عوام کے 6 گھنٹے بچائے ہیں۔ 70 سال سے لٹکے منصوبے ہم نے اربوں روپے لگا کر مکمل کیے۔ ہمیں یہ منظور نہیں کہ یہاں 20، 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو۔ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں، ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف
#GBSherKa
#SherGBMein
When I assumed office as CM Punjab, I was confronted with a painful reality: a years-long waiting list for children needing immediate heart surgery, many in critical condition, some losing their lives due to criminal delays.
Through the Chief Minister’s Children Heart Surgery Program, in just a few months time, 9,000+ life-saving cardiac procedures have been performed, both at public & private sector hospitals. There is NO waiting list at the moment! Alhamdolillah!
پنجاب کا اگلا سال نوجوانوں کے نام ہوگا۔ ایک لاکھ جابز اور انٹرن شپس نوجوانوں کے لیے مختص کی جا رہی ہیں۔ آپ پنجاب حکومت کا حصہ بنیں۔ مختلف محکموں میں کام کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پولیس سے لے کر آئی ٹی تک، زراعت سے لے کر سیاحت تک۔ آپ کی صلاحیت، آپ کی محنت، پنجاب کی طاقت بنے گی۔ حکومت آپ کے لیے دروازے کھول رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
#CMMaryamLaptopProgram
پنجاب میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔ قبضہ مافیا پیچھے ہٹ رہا ہے۔ بازار کشادہ ہو رہے ہیں۔ جو سڑکیں صرف چند فٹ رہ گئی تھیں، وہ دوبارہ عوام کے لیے کھل رہی ہیں۔ ہراسمنٹ کے واقعات میں کمی آ رہی ہے۔ ہر جگہ دل مطمئن نہیں ہوتا جب کسی کی ریڑھی ہٹتی ہے۔ مگر سڑک کا مقصد گزرنا ہے۔ عوام کی سہولت اور تحفظ اولین ترجیح ہے۔ صاف گزرگاہیں آپ اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
#CMMaryamLaptopProgram
"متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات گہری دوستی، بھائی چارے اور باہمی احترام کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی اور کونسل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق ال ریمیتی کی دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔"
#UAE
#UAENationalDay54
#UAE54
اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔
پاکستان آج بھی، ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے نیز مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کاروائی کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بہاولنگر کے ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، سیلابی صورتحال اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ لی، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور بچوں سے بھی بات کی تاکہ ریلیف اقدامات کا خود جائزہ لے سکیں۔