حضرت امام شافعی (رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ !!
"جس شخص نے یہ پسند کیا کہ ��للہ تعالیٰ اس کے دل کو نورِ معرفت سے منور کرے، اسے چاہیے کہ خلوت (تنہائی) کو اختیار کرے، کم کھائے، اور نادان لوگوں کی صحبت اور ان کی لغزشوں سے منہ موڑ لے۔"
اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو، (اُسے سچ سمجھ کر) اُس کے پیچھے مت پڑو ۔ یقین رکھو کہ کان، آنکھ اور دِل سب کے بارے میں (تم سے) سوال ہوگا۔
﴿سورۃ الاسراء، ۳۶﴾
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔
﴿سورۃ العصر﴾
"جب انسان دعاء کرنا چھوڑ دیتا ہے؛ تو اُس کی توحید کمزور پڑ جاتی ہے؛
اور جتنی کم دعاء کی جائے، بندے کا الله عزوجل سے تعلق اتنا ہی کم رہ جاتا ہے!"
شیخ صالح آل شيخ حفظه الله
”وقت بدلتا رہتا ہے مگر مومن نہیں بدلتا، اس کی طرز، خُو اور معاملات ہمیشہ ایک سے رہتے ہیں۔ جبکہ منافق تغیر پذیر ہوتا ہے، ہر گروہ کے رنگ میں رنگ جاتا ہے، جدھر کی ہَوا ہوتی ہے اُدھر چل پڑتا ہے۔“
امام التابعي الحسن البصري رحمه الله
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے، پس ہمیں معاف فرما۔
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"اگر تم دعا کر رہےہو اور تمہارے دل میں اپنی ضرورتوں کا ہجوم ہوجائے (کہ کیا مانگوں اور کیا چھوڑوں)،تو اپنی پوری دعا کو 'اللہ کےعفو و درگزر' پر منحصر کر دو؛
جوشخص یہ چاہتا ہوکہ اسکے لیے اسکےدل کا دروازہ کھول دیاجائے،اور وہ موت کی سختیوں اور قیامت کی ہولناکیوں سےنجات پاجائے،تواسےچاہیے کہ اسکےوہ نیک اعمال جو وہ تنہائی میں کرتا ہے، ان اعمال سے زیادہ ہوں جو وہ لوگوں کے سامنے (علانیہ) کرتا ہے۔"
امام مالک رحمہ اللہ
لوگوں میں سے کامیاب روزے دار وہ ہیں جنکا روزے کا دن اور عام دن کبھی برابر نہیں ہوتے۔ روزے کے دن آپ انسان کو اللہ سےڈرنے والا،خشوع کرنےوالا،فرائض کاپابند اورمستحبات پر عمل کرنے والا پائیں گے۔وہ کثرت سےتلاوت،ذکر، نماز،صدقہ اوربہترین اخلاق کامظاہرہ کرتاہے
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ
حسن بصریؒ نےفرمایا:
"اللہ اس شخص پررحم کرےجو لوگوں کی کثرت دیکھ کردھوکا نہ کھائے۔اےابن آدم! تونےاکیلےمرنا ہے،اکیلے قبرمیں جاناہے،اکیلے ہی اٹھایاجانا ہےاور اکیلےہی تیراحساب ہونا ہے۔اے ابن آدم! (ان معاملات میں) اصل مخاطب تو ہی ہےاور تجھ ہی سےسب پوچھاجانا ہے
ابن عثیمین رح نےفرمایا:
جو شخص دل کا پاک اور صحیح ہو، تو اللہ تعالیٰ اسےایسی بصیرت عطاکرتا ہے کہ وہ گناہ کوپہچان لیتا ہے۔یہاں تک کہ اسکی روح اس گناہ سے مطمئن نہیں ہوتی اور سکون نہیں پاتی۔اور یہ اللہ کی انسان پر ایک بڑی نعمت ہے۔
{فتح ذی الجلال والاکرام بشرح بلوغ المرام 249/6}
سب سے بڑا حاصل زندگی یہ ہے کہ بندہ اللّٰہ پر توکّل کرے، اُس کے کافی ہونے پر کامل اعتماد رکھے اور اُس کے ساتھ حسنِ ظن قائم رکھے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
(مجموع الفتاوی)
علامہ السعدی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"اور کوئی احسان اس احسان سے بڑا اور زیادہ نفع بخش نہیں جو لوگوں کو ان کے دین کے معاملے میں رہنمائی کرے، انہیں وہ سکھائے جو وہ نہیں جانتے، اور انہیں اس چیز کی طرف متنبہ کرے جس سے وہ غافل ہیں۔"
[الفتاوی السعدیہ (٦٢٦)]
ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل کرے، کیونکہ اچھی اور نیک اولاد انسان کے اچھے کاموں کا حصہ ہے۔ اس لیے اولاد کی بھلائی انسان کے لیے بہت اہم ہے۔
[تفسیر سورۃ البقرہ (٦٤ / ٢)]
شیخ الاسلام ابن تیمیہ سے پوچھا گیا کہ اہل حق علماء کہاں ملیں گے؟
شیخ نے جواب دیا
إما في السجون وإما في ساحات الوغى وإما في القبور
قید میں یا میدان جہاد میں یا پھر زمین کے نیچے