@ia_rajpoot کوئی پاگل شخص ہی پالیسی بنا رہا ہے اسکو یہ پاور کمپنیاں بھاری رشوت دے رہی ہیں اس سے واپڈا میں کرلشن کا زیادہ بازار گرم ہوگا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور یہ چھ ماہ والا ختم کریں جو جس مہینے میں جتنے یونٹ استعمال کرے اتنا ہی بل دیں
خیبرپختونخوا کا شکوہ درست ہے کہ انکے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہوتی ۔۔ پنجاب میں ایک کنال کے پارک کا افتتاح ہوجایے تو 10 گھنٹے ہیڈلائنز چلتی ہیں پشاور میں 105 کنال کا شاندار پارک کا افتتاح ہوا کہیں پانچ منٹ بھی خبر نہیں چلائی گئی ۔۔۔
شریف خاندان کے پاس 28 آئی پی پیز ہیں، جبکہ دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے پاس 16 آئی پی پیز ہیں۔
آصف علی زرداری کے پاس 16 آئی پی پیز ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے پاس 9 آئی پی پیز ہیں! ایثار رانا۔
ممبران اسمبلی مراعات بل خیبر پختون خواہ حکومت کو کسی قیمت پر واپس نہیں لینا چاہئیے @SohailAfridiISF کو اس پر ڈٹ جانا چاہیے چند پی ٹی آئی یوٹیوبرز ویوز کےلئے شور مچا رہے ہیں ممبران اسمبلی کو باقی صوبوں کی نسبت برابری کا مقام ملنا چاہئیے
راولپنڈی پولیس کا یہ اہلکار مجھے فیس بک میسنجر میں اغواہ و قتل کی دھمکیاں دے رہا اور غلیظ گالیاں بھی۔
یہ برملا کہہ رہا میرا تعلق چونترہ سے ہے اور ہم بندہ قتل کر کے دم لیتے ہیں
میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں نے سابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی خلاف خبریں لگائیں
میری@RwpPoliceکے نو تعینات سی پی او حسن مشتاق سکھیرا سے درخواست ہے کہ اس پولیس ملازم (جوکہ خود کو پولیس لائنز میں تعینات بتاتا ہے) خلاف ایکشن لیں اور بطور ثبوت میں اس کے وائس میسجز آپ کے پرسنل واٹس ایپ و پی آر او کے واٹس ایپ پر سینڈ کر رہا ہوں
دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کا نمبر 03473355637
اگر کسی کو یاد ہو دو ماہ قبل لاہور میں کسی سید عون علی نقوی کے ہاں ایک بچی ملازمہ تھی اور وہ بچی جس مالک کو عون بھائی کہہ کر پکارتی تھی وہی زین بھائی اس کا دوسرے ملازم کیساتھ ریپ کرتا رہا بچہ حاملہ ہوئی تو زین بھائی کی مجرم اور سہولتکار ماں نے بچی کا اسقاط حمل کرایا جس کے دوران بچی کی موت واقع ہو گی، حالت نزع میں اس بچی نے اپنے مجرموں کے نام بتائے تھے ۔ پورا وقوعہ بتایا تھا۔ حالت نزع کا بیان 164 کے بیان سے بھی بڑا ہوتا ہے۔۔ پنجاب حکومت نے اس کیس ہائی پروفائل ڈکلئیر کیا تھا ، بلند بانگ دعوے کئے تھے، کیا بنا اس کا۔؟ کیا وہ عون بھائی (سید عون علی نقوی ) سی سی ڈی کے حوالے ہوا؟ کیا وہ سے فل یا ہاف فرائی ہوا؟ یا آج وہ بھی آزاد ہو کر کسی نئی گھریلو ملازمہ پر نظریں جمائے بیٹھا ہے؟
سی سی ڈی کا قانون ڈار اور نقوی میں اور سرگودھا کے ریپسٹ میں تمیز کیوں کرتا ہے
جنہوں نے عمران خان کی جیل میں سہولیات کے لیے لڑائی لڑنی تھی وہ اپنے اور خاندان کے لئے سہولیات کو قانون کا درجہ دے چکے ہیں
جس میں
اپنے اور شریک حیات کیلئے تاحیات سرکاری پاسپورٹ۔
ملک بھر کے ائیرپورٹ لاونجز میں پروٹوکول۔
ڈاک بنگلوں اور سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت قیام
8 اسلحہ لائسنس کی فراہمی
تمام ٹول ٹیکسوں سے استثنیٰ۔۔
خصوصی سکیورٹی۔۔کالے شیشوں کی اجازت،
گاڑی کے لئے مرضی کی خصوصی نمبر پلیٹ کی اجازت
اور سپیکر کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتاری کو جرم جیسی سہولیات شامل ہیں۔
انقلاب اٹک پل سے پہلے ہی دم توڑ ختم ہو گیا👏
رضا ڈار کو کلین چٹ دینے کے بعد اگر سی سی ڈی پبجاب کے کسی ایک بھی ملزم کو ماورائے عدالت قتل کرتی ہے یا ٹانگ میں گولی مارتی ہے تو لواحقین اس کی ایف آئی آر سی سی ڈی کے سربراہ اور صوبے کی سربراہ پر کروائیں اور ثبوت کے طور پر ڈی آئی جی فیصل کامران کابیان ساتھ رکھیں کہ جس کا مفہوم یہ ہے کہ
”بھلے رضا ڈار نے اغوا کیا، اپنی نگرانی میں گینگ ریپ کا سہولتکار ہے، بھتہ خور ہے ، لیکن پھر بھی اس کا کیس سی سی ڈی کو نہیں جائے گا“
اگر فوری طور پر آپ کی ایف آئی آر نہیں درج ہوتی جو کہ نہیں ہو گی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں ، وہاں بھی فوری طور پر بات نہیں بنتی تو کیس کو زندہ رکھنے کے لئے پوری قوت لگا دیں کیونکہ وقت کیساتھ حالات بدلتے ہیں واقعات بدلتے ہیں اور جب یہ ہو گا تو فائلوں کی گرد میں دبا یہی مقدمہ خس و خاشاک کی طرح سب اڑا کر رکھ دے گا
Its just matter of time
رضا ڈار کیس میں دو چیزیں آوٹ اف سلیبس ہونے پر شریف خاندان اور پولیس پھنس گئی ہے پہلا جج صاحب کا کی ناراضگی اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی اور دوسرا 164 کا بیان عدالت سے لیک ہونا یا تفتیشی نے لیک کیا
اس کے بعد سوشل میڈیا صحآفی حضرات اور باقی متحرک ہوئے اس وجہ سب کچھ چھپانے کی تمام تر کوشیشیں ناکام ہوئیں اور پولیس کو تمام سی سی ٹی وی شواہد چھپانے کے باوجود پریشر کا سامنا کرنا پڑا ہے
میانوالی میں عمران خان دور میں ایک شاندار اسپتال بنایا گیا۔ جہاں باتھ روم، پانی اور AC سمیت کافی سہولیات تھیں مگر جعلسازی سے بنی سرکار نے کریڈٹ کے چکر میں یہ کارنامہ کر دیا۔ وہ جگہ تبدیل کر دی۔
#بڑی#خبر
زمین ہوئی سخت آسمان نامہربان
ملک ریاض کے گرد گھیرا مزید تنگ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی اربوں روپے مالیت کی 5 مزید قیمتی ترین پراپرٹیز کل نیلام ہوں گی
اُن پُرتعیش اور کمرشل پراپرٹیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ دفاتر کُل 12 کنال کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے دو انتہائی قیمتی اور جدید کارپوریٹ دفاتر ہیں
ارینا سینما (The Arena Cinema): تفریح کا مرکز جو تقریباً 11 کنال سے زائد رقبے پر قائم ہے
بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی: جس کا کُل رقبہ سوا 9 کنال ہے
سفاری کلب (Safari Club): اشرافیہ کے لیے بنا ہوا 16 کنال اور 8 مرلے پر محیط پُرتعیش اور مہنگا ترین کلب ہے
اپنے کچن سے یہ 6 خاموش قاتل فوراً نکال دیں!
آج کی سائنس اور ماہرین بھی کہہ رہے ہیں کہ سفید آٹا، سفید چینی، سفید نمک، ایلومینیم فوائل، نان اسٹک پین، پلاسٹک اور مائیکرو ویو ۔
ان سب کو اپنے کچن سے نکال دو۔
ان کی جگہ پر آپ تامچے، پیتل، سٹیل کے برتن اور قدرتی طریقے استعمال کرنا شروع کر دیں۔
یہ ویڈیو دیکھ کر لگا کہ ہماری دادی، نانی، والی دیسی طریقے ہی اصل میں سب سے بہترین تھے۔
وڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں اور بتائیں، آپ کون سی چیز سب سے پہلے نکالیں گے؟
آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلال جُرأت، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس
شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی، فورم کا شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ
کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا
خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے،
یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیر ِ تسلط زمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہوں،
پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے،
پاکستان کی مسلح افواج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی، *فورم*
یہ لازم ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے، *شرکاء کانفرنس*
ایسا مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والے دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے ، کور کمانڈرز
معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے ، فورم
بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا ، کور کمانڈرز
علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین ، کور کمانڈرز
سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
افواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گی ، *کور کمانڈرز کانفرنس*
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے، شرکاء کانفرنس
تمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں، فیلڈ مارشل
پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے، فیلڈ مارشل