جس نے عالمی فورمز پر ناموسِ رسالت ﷺ کا مقدمہ لڑا اور اسلاموفوبیا کے خلاف ڈٹ کر آواز اٹھائی، آج اسے سلاسل اور قیدِ تنہائی میں سجدوں سے روکا جا رہا ہے۔
تم نے 140 جمعے چھین کر ایک شخص کو تو قید کر لیا، مگر اس کے نظریے اور اس کے رب سے تعلق کو کیسے قید کرو گے؟ یہ پابندی دراصل انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کا قتلِ عام ہے، جس نے اس کے عزم کو مزید جلا بخشی ہے۔
#FreeTheVoiceOfPakistan
عوامی عدالت کے کٹہرے میں : پاکستانی عدلیہ کا احتساب
قرآن پر ہاتھ رکھ کر انصاف کے حصول کا حلف اٹھانے کے بعد انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والا ہر شخص قوم کا مجرم ہے۔ جس پر قوم کی طرف سے فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔
"اس ملک کے ججوں کو خود پر شرم آنی چاہیے جن کے ہوتے ہوئے انصاف نیلام ہو رہا ہے۔"
عمران احمد خان نیازی۔
#ShameOnJudges
عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو جیل میں اتنی سختی، گندگی میں رکھا گیا ہے کہ 10 لوگ ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے شہید ہو گئے، میرے والد کا وزن بھی کم ہوا ہے، گرمی ناقابل برداشت اور تازہ ہوا کا بھی انتظام نہیں، ایسی کہانیاں ہیں کہ سن کر بھی خوف آتا ہے۔ قاسم خان
”اس وقت پورا پاکستان کہہ رہا عمران خان کو باہر نکالو پوری دنیا کہہ رہی عمران خان کو باہر نکالو، نوے فیصد عوام عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں اس وقت جو حال ملک کی معیشت کا ہے ان کو خود عمران خان کو باہر نکالنا پڑے گا“۔
علیمہ خان
@Aleema_KhanPK
اگر ہم دباؤ نہیں بڑھائیں گے تو نہ عمران خان سے ملاقات ممکن ہو گی اور نہ ہی ان کا علاج ہو سکے گا۔ پورے پاکستان کو چاہیے کہ متحد ہو کر ان پر دباؤ ڈالے۔ ہمیں صرف ملاقاتیں نہیں چاہئیں، ہم ان کے مناسب علاج اور ناجائز قید سے رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ ایک اغواء کے مترادف ہے۔ ہائی کورٹ بھی ہماری بات نہیں سن رہی، اب یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ عمران خان کب رہا ہوں گے۔
علیمہ خان
عمر سرفراز چیمہ نے کچھ عرصہ پہلے عدالت میں کہا تھا، یا تو ہمیں مار دیں اور یا ہمیں انصاف دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اتنی بیمار ہیں کہ خود سے کپڑے بھی نہیں پہن سکتیں۔
عاصم منیر نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور مسلسل اسکی آمریت ملک کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے
دنیا میں عدالتی نظام کی درجہ بندی میں پاکستان ۱۲۹ویں نمبر پر کیوں ہے، اس کی ایک جھلک القادر ٹرسٹ کیس کی اس ٹائم لائن میں دیکھی جا سکتی ہے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں کا معاملہ جس انداز میں تاریخوں، اعتراضات اور مسلسل التوا کے گرد گھوم رہا ہے، شاید اس ۱۲۹ ویں نمبر پر ہونے کے لئیے کسی اور مثال کی ضرورت ہی نہیں۔
علاوہ ازیں حالیہ آئینی ترمیم نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اب وہی جج فیصلے کے ذمہ دار ہیں جن کی غیر جانبداری اور آزادی پر پہلے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں انصاف کی رفتار اور ساکھ، دونوں آزمائش میں ہیں اور صحت کی فراہمی جیسے بنیادی حق کو عمران خان اور ان کے اہل خانہُ پر پریشر ڈالنے کے لئیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
#ImranKhanHealthRedAlert
یہ وہ ججز ہیں جنہوں نے اپنے حلف سے غداری کی اور انصاف کو بیچ چوراہے ننگا کر کے پھانسی لگا دی
ملک میں جب بھی عدلیہ بحال ہوگی تو ایسے عسکری ججز کو ضرور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا