کندیاں موڑ کے ساتھ کھڑے ھونے والی. ٹریفک پولیس کی گاڑی جسکا انچارج سب انسپکٹر مبارک کے کارنامے کا ثبوت عصمت اللہ نامی۔ ایک بھای کی کمپلین موصول ھوی کہ
ٹریفک پولیس کی زیادتی چیک کریں آج میرا بھائی میانوالی سے وآپس آ رہا تھا اس کے پاس ہیلمٹ نہیں تھا ٹریفک پولیس نے کندیاں پھاٹک سے تھوڑا سا پیچھے میرے بھائی کو روک لیاایک سفید داڑھی والا بندہ جس کا
نام ''مبارک'' تھا اس نے کہا ہے کہ اپ کے پاس ہیلمٹ نہیں ہے اپ کو چلان ہو گا اور زیادہ بدمعاشی کی تو میں اپ پر پرچہ دے دوں گا اپ مجھے جانتے نہیں ہو اور انتہا کی بتمیزی کی میرے بھائی نے کہا کہ مجھے کتنا چالان ہوگا تو انہوں نے کہا چار ہزار پچاس روپے ہمارے جیز کیش پہ سینڈ کرو میرے بھائی نے مجھے فون کیا میں نے کہا کہ اگر اپ کے پاس ہیلمٹ نہیں تھا تو چالان اگر بنتا ہے تو ہم دیں گے میں نے اپنے جائز کیش سے چار ہزار 50 روپے ان کے ایک ماتحت زبیر کے نمبر پہ سینڈ کر دیا تو میرے بھائی نے کہا کہ مجھے چلان کی رسید دیں تو انہوں نے موبائل سے ایک ان پیڈ پرفارمہ بنا کر اسے دکھا دیا اور تصویر کھینچ دی یہ اپ کا چالان ہو گیا ہے نہ مجھے میسج ایا ہے کیونکہ وہ موٹر سائیکل میرے نام پر تھا میں نے ویب سائٹ سے چیک کیا ہے اس پہ بھی کوئی چالان اج کی ڈیٹ میں نہیں ہوا میرے اعلی حکام اور اداروں سے گزارش ہے ڈیلی بیس پہ یہ اس طرح عوام کو روکتے ہیں ان سے پیسے لیتے ہیں انہیں ایک ان پیڈ پرفارمہ دکھا کر کہ جی یہ ہم پیڈ کر رہے ہیں اور پھر نہ وہ پیڈ کرتے ہیں نہ کوئی چالان بناتے ہیں
ڈی پی او صاحب سے معاملے کی انکوایری کی اپیل
چھوٹے صوبے بنانے کیلیے سب کی بڑی دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ اس سے گورننس بہتر ہو جاے گی۔ کیا کشمیر، جی بی اور بلوچستان کی گورننس پنجاب سے بہتر ہے؟ ہر گز نہیں۔
خرابی کی سب سے بڑی وجہ صرف اور صرف کرپٹ سول اور عسکری اشرافیہ ہے بس اسکا بندوبست کر لیں تو بہتری کا سفر شروع ہو سکتا ہے۔
پاکستان کو افغانستان سے بھی کم لیول کی ٹیم بنانے پر محسن نقوی کے لیے صدارتی ایوارڈ بنتا تھا ۔۔ اب فیلڈ مارشل کو چاہییے کہ اپنے فیورٹ کو ایک اور ایکسٹرا عہدہ دے ۔۔ یہ ملک ایسے ہی چلے گا
پاکستان میں ایجاد بھی جرم بن گئی ہے
عوام کو 20 روپے میں سفر کروانے والے عارف انقلابی
پر تشدد اور سولر گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا
کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں شاید "ایجاد مصیبت کی ماں" ہے۔ جس شخص نے بھی پاکستان میں کوئی چیز ایجاد کی اسے گمنام کر دیا گیا۔ مانسہرہ کے ایک غریب پرور اور ذہین شہری عارف انقلابی نے جب مہنگائی کے مارے عوام کی تکلیف دیکھی، تو انہوں نے کسی حکومت یا این جی او کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد کے تحت خود ہی ایک سولر شٹل نما گاڑی تیار کر لی۔ ان کامقصد صرف ایک تھا کہ عوام کو سستی اور باوقار سواری فراہم کرنا۔
جہاں روایتی سوزوکی والے ایک مختصر سے سفر کے 50 روپے وصول کر رہے تھے، وہاں عارف انقلابی نے اسی سفر کے صرف 20 روپے لینا شروع کیے تاکہ دیہاڑی دار، طالب علم اور سفید پوش طبقہ کچھ سکون و سکھ کا سانس لے سکے۔
پاکستان میں جب کوئی غریب کا بھلا کرنے نکلتا ہے، تو مافیا کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ عارف انقلابی کی یہ سستی اور ماحول دوست سواری جیسے ہی سڑکوں پر روانہ ہوئی، سوزوکی یونین اور مقامی ٹرانسپورٹ مافیا کو اپنی من مانی دکانیں بند ہوتی نظر آئیں۔
پھر وہی ہوا جو اس ملک میں ہر اچھے اقدام کے ساتھ ہوتا ہے۔ سوزوکی ڈرائیوروں نے متفقہ طور پر عارف کو گھیر لیا اور سستی سہولت فراہم کرنے کے "جرم" میں ان پر بے دردی سے تشدد کیا گیا۔
ان کی گاڑی، محنت اور عوام سے ہمدردی کی تذلیل کی گئی لیکن مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس نے بھی ان بلوائیوں کو گرفتار نہیں کیا۔ جس کا شاخسانہ آج کیری ڈبے میں آئے دہشت گردوں نے عارف انقلابی کی شٹل بس کو توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا۔
حکام بالا سے گزارش ہے کہ نہ صرف اس تشدد اور گاڑی کی توڑ پھوڑ کا فوری نوٹس لیا جائے بلکہ عارف انقلابی کو باقاعدہ تحفظ اور ان کی اس ایجاد کو قانونی سرپرستی فراہم کی جائے۔
#ArifInqilabi #JusticeForArifInqilabi #Mansehra #ElectricVehicle #SupportLocalInnovators #TransportMafia #PakistanInnovation #PakistaniJugaad #StandWithArif #UrduNews #ViralPakistan
ایک نیک دل اور درد رل رکھنے والے انسان نے یہ کیس بھیجا ہے۔
"السلام علیکم!
بھائی جان، میں *** بات کر رہا ہوں ، تحصیل و ضلع لیہ سے۔ ہمارے ہاں لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ میں 2010ء میں سیلاب آیا تھا۔ اس سیلاب میں ایک بچہ ملا تھا، جس کی عمر اُس وقت تقریباً 8 سے 10 سال تھی۔ اب اُس کی عمر تقریباً 26 سے 27 سال ہو گی۔
وہ بچہ بول نہیں سکتا تھا، گونگا ٹائپ تھا۔ جو الفاظ بولتا تھا، اُن کی سمجھ نہیں آتی تھی، البتہ کچھ الفاظ سمجھ آ جاتے تھے، جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اُس کی مادری زبان سرائیکی ہے۔ وہ سُنتا اور ہر بات سمجھتا ہے۔
وہ اپنا اور والد صاحب کا نام لکھ سکتا ہے۔ اپنا نام ارشد لکھتا ہے اور والد کا نام عاشق لکھتا ہے۔
یہ بھی بتاتا ہے کہ ہم پانچ بہن بھائی تھے۔ ایک بھائی، یعنی میں اکیلا، دو بہنیں مجھ سے بڑی تھیں اور دو مجھ سے چھوٹی تھیں۔ اشاروں سے بتاتا ہے کہ ابو ٹریکٹر چلاتے تھے۔
یہ کافی سمجھدار بچہ ہے۔ اگر کوئی بندہ اسے پیسے دے تو یہ اکٹھے کر کے کوئی بکری یا بکری کا بچہ خرید لیتا ہے۔
جب یہ ملا تھا تو اُس وقت بالکل ٹھیک تھا، لیکن جہاں رہتا تھا وہاں اُن کے کام جانوروں کو چارہ ڈالنا کرتا رہتا تھا۔ اسی دوران اس کا ہاتھ ٹوکا مشین میں آ گیا اور آدھا ہاتھ کٹ گیا۔
اگر ہو سکے تو اس بچے کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شاید کسی ماں باپ کو اُن کا بچھڑا ہوا بیٹا واپس مل جائے۔
اللہ رب العزت آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اللہ رب العزت دنیا اور آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲"
برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ا
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
23 Aug 2026
#waliullahmaroof
پاکستان میں الیٹ کیسے لوٹتے ہیں یہ اس کی ایک مثال ہے کروڑوں روپے فیس لینے والی بیکن ہاؤس یونیورسٹی کو چیرٹی یعنی خیراتی ادارے کے طور پر رجسٹر کرنے کا بل پنجاب اسمبلی کی کمیٹی میں ڈسکس ہو رہا ہے اب خیراتی ادارہ بنے گا تو اربوں کے ٹیکس معاف اور بیرون ملک سے امداد بھی لے سکیں گے اور جب ایسے ادارے ٹیکس نہی دیتے تو مہنگا پیٹرول بجلی گیس عوام کو بیچنے پڑتے ہیں بیکن ہاؤس سمیت تمام اکیٹ ادارے اسلام آباد میں اسی چیرٹی کے نام پر پوش سیکٹر میں بڑے پلاٹ بھی لے چکے ہیں
"Forwarded as Received "
"السلام علیکم! محترم ہماری دو بچیاں. مورگاہ آخری سٹاپ سے گم ہوئی ہیں ۔ ایک کا نام عائشہ علی خان ہے دوسری کا نام ماہ نور ہے ۔ دونوں کی عمریں 8 سے 9 سال کے درمیان ہے ۔ عائشہ علی نے سفید ڈریس پہنا ہے ماہ نور نے کریمی کلر کے کپڑے پہنے ہیں ۔
دن 4:12 منٹ پر گھر سے نکلی تھیں ۔ ابھی تک لاپتہ ہے ۔ جس کسی کو بھی ملے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔ "
سی پی او صاحب راوپنڈی اور ایس پی صاحب پوٹھوہار سے مدد کی اپیل -
0334 5177804
03345035248
Please Share it.
Morgah Rawalpindi #MissingChild
#cporawalpindi #sppothohar
#highlightseveryone #RawalpindiPolice #karak #KPK
#missingchildren
#MissingChildrenPunjab
#MissingChildrenPakistan
#MissingChildAlert
#highlightseveryonefollowers
Morgah Police Station, Morgah rawalpindi
دی ٹیلیگراف لکھتا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ کی کارکردگی پچاس سالہ دور کی بدترین کارکردگی ہے
بلوچستان پشین میں BLA نے پرسوں پورا تھانہ اُڑا دیا
لکی مروت میں حکومتی رٹ کل آپ نے دیکھ ہی لی ہے
سسٹم والوں کا وزیرِداخلہ 79 سالوں کا ناکام ترین وزیرِداخلہ ہے
اور تو اور اسے چار دن پہلے پتہ چلا ہے پاسپورٹ آفس میں کرپشن ایجنٹ مافیا موجود ہے اسلام آباد کی حالت ابصار عالم بتا ہی چکا ہے
آپ کو بُرا لگے گا برداشت کیجیے گا FIR مت دیجیے گا
کتنی پیاری بچی ہے ناں لیکن اس کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے
ہم کہتے ہیں کہ بچیاں گھر سے نکل جاتیں ہیں لیکن 11 سالہ بچی جسے معاشرے کا پتا ہی نہیں نہ اس بچی کے پاس موبائل ہے نہ ہی کچھ
لیکن دو روز قبل گھر سے باہر نکلی اور گھر نہ آئی ماں در در کی ٹھوکریں کھارہی ہے اس کا رو رو کر برا حال ہے
باپ بیچارا تھانہ کے چکر لگا رہا ہے جس سے جو کچھ ہورہا ہے وہ بیچارا اتنی ہی ایفرٹ کر رہا ہے ۔
اب وہ تھک کر بیٹھ گئے ہیں اب ان کی آخری امید سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ہے
بچی کا نام حرا بھٹو ہے عمر صرف گیارا سال ہے چھٹی کلاس میں پڑھتی ہے
لیکن گھر سے باہر گئی جیسے وقت گزرا ماں پریشان ہوکر باہر دیکھنی لگی
اس کے بعد پورا علاقہ چھان مارا بچی نہ ملی
اگر آپ اس کو پورے سوشل میڈیا پہ پھیلاتے ہیں تو ﷲ کے حکم سے بچی کو اغواء کرنے والے اس کو چھپا نہیں سکیں گے بچی کے والد کا نمبر یہ ہے۔ 0333-7546324
😪😪😪😪
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنی چینی باہر بیچتا ہے اور پھر باہر سے مہنگی چینی واپس خرید کر درآمد کرتا ہے
اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،
تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
(وزیراعظم شہبازشریف)
وزیراعظم صاحب۔۔جب تک اپوزیشن تالی نہیں بجاتی
تب تک اپنا ہاتھ تو بزی رکھیں اور ان کے منہ پر"چپیڑیں"ماریں۔😀
*اور ہاں۔۔عوام کو"ٹھڈے"مارنا بند کریں
ہمارا شہر راولپنڈی
صرف چوبیس گھنٹے پہلے اس بازار پر پلید سیاست کی گئی تھی اس بازار میں سیوریج لائن ڈالی گئی تھی یہاں پانی کھڑا نہیں تھا پانی چل رہا تھا جس کا مطلب پانی ڈرین ہو کر نکل رہا تھا
یہاں نہ گندگی ہے نا کراچی کی طرح کیچڑ باقی ہے یہ ہمارا پنڈی ہے
ولی اللہ معروف کی شان میں ایک شعر
وَلَوْ لَمْ يَكُنْ فِي كَفِّهِ غَيْرُ نَفْسِهِ
لَجَادَ بِهَا فَلْيَتَّقِ اللَّهَ سَائِلُهُ
“اگر اس کے ہاتھ میں اپنی جان کے سوا دینے کو کچھ بھی نہ ہو
تو وہ اپنی جان بھی عطا کر دے؛ پس جو اس سے مانگے، اسے اللہ سے ڈرنا چاہیے
عمران خان کل بھی ایک ٹائوٹ تھا، مہرہ تھا، عمران خان آج بھی ایک ٹائوٹ اور مہرہ ہی ہے، آج سے ساڑھے تین چار سال پہلے ( جنوری 2022) بھی ٹارگٹ جنرل عاصم منیر تھے جن کیخلاف عمران خان جیسے ٹائوٹ کو لانچ کیا گیا تھا اور آج بھی جنرل عاصم منیر ہی ہیں اور آج بھی ٹائوٹ عمران خان کو ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک بھارت جنگ میں کامیابی اور ایران امریکہ تنازع میں اللہ رب العالمین کے فضل کے بعد تو جنرل عاصم منیر مخالف قوتوں (جن کا عمران خان ٹائوٹ ہے) کے ہوش اور طوطے زیادہ اڑے ہوئے ہیں اور یہ قوتیں خوفزدہ بھی ہیں، گزشتہ 3 برسوں سے پہلے، گزشتہ 3 برسوں کے دوران اور 2030 تک پاکستان میں پیدا ہونے والے یا پیدا کئے جانے والے روز مرہ کے ایشوز، نان ایشوز کو اس رخ سے بھی دیکھا اور سمجھا کریں۔
More Prayers For #AsimMunir
یہ کہانی پڑھیں پتا نہیں حکومت اس معاملے میں کیوں سوئی ھوئی ھے کراچی شیلٹر میں موجود ایک لڑکی کو اپنے پنجاب کے گھر کا ایڈریس اور حیدر آباد میں رشتے داروں تک کا ایڈریس یاد تھا لیکن شیلٹر والوں نے اسے گھر نہیں پہنچایا بلکہ شیلٹر میں ھی قید رکھا ان شیلٹر والوں کی مکمل انکوائری ھونی چاہیے اور انکا طریقہ کار حکومت کو خود طے کرنا چاہیے
میرے ایک فالور ایجوکیشن کنسلٹنٹ ہیں بیرون ملک بچوں کو تعلیم کے لیے بھجواتے ہیں ایک مسلہ جس کی انہوں نے نشاندہی کی جس کی وجہ سے سٹوڈنٹ آف لوڈ ہو رہے ہیں وہ سٹڈی گیپ کا ہے یورپ میں آسٹریلیا اور امریکہ میں گیپ ائیر ایک معمول کی بات ہے اکثر فارن یونیورسٹیاں اسے اچھا سمجھتی ہیں یہ یہاں کا کلچر ہے اب اگر کسی سٹوڈنٹ کو یورپی ملک نے ویزا دے دیا ہے یونیورسٹی نے داخلہ دیا ہے تو پھر ایف آئی اے کا کام نہی کہ سٹوڈنٹ کے گیپ ائیر پر اعتراض کر کے اسے آف لوڈ کر لیں وہ اتنا چیک کریں کہ ویزہ یا یونیورسٹی جیبوئن ہے یا نہی اس کے بعد کسی کا مستقبل مت تباہ کریں