عشق، محبت،پیار وے اڑیا
تُوں میرا سنسار وے اڑیا
کَدی تے کہہ دے ہار گیا واں
کدی تے مَن لے ہار وے اڑیا
تیرے پِچھے جِندڑی رُل گئی
ہو بیٹھی آں خوار وے اڑیا
تیری خاطر جَگ نوں چهڈیا
توں نہ چهڈ وَچکار وے اڑیا
تیرے بعد وی ویکھ لیا میں
سب دا سب بےکار وے اڑیا
دلِ برباد کو برباد ، کہاں تک رکھتے ؟
جانے والے تجھے ھم یاد ، کہاں تک رکھتے
اب تیرے ھجر کی باتیں نہیں سنتا کوئی
ھم لبوں پر تیری رُوداد ، کہاں تک رکھتے
بڑی مشکل سے نکالا ھے ، تیری یادوں کو
اپنے گھر میں انہیں آباد ، کہاں تک رکھتے
مجید امجد
@urdu_bazm#اردو
دلِ برباد کو برباد ، کہاں تک رکھتے ؟
جانے والے تجھے ھم یاد ، کہاں تک رکھتے
کارِ دُشوار تھی ، دوبارہ محبت لیکن
خود کو بیکار تیرے بعد ، کہاں تک رکھتے
مجید امجد
@urdu_bazm#اردو
دُنیا کا کُچھ بُرا بھی تماشا نہیں رہا
دِل چاہتا تھا جس طرح ویسا نہیں رہا
تم سے مِلے بھی ہم تو جُدائی کے موڑ پر
کشتی ہُوئی نصیب تو دریا نہیں رہا
کہتے تھے ایک پل نہ جیئیں گے تِرے بغیر
ہم دونوں رہ گئے ہیں‘ وُہ وعدہ نہیں رہا
@urdu_bazm#اردو
عاجز تھا بے عجز نبھائی رسم جدائی میں نے بھی
اس نےمجھ سے ہاتھ چھٹرایا جان چھڑائی میں نے بھی
جنگل کےجل جانےکا افسوس ہے لیکن کیا کرتا
اس نے میرے پیڑ گرائے آگ لگائی میں نے بھی
اس نے اپنے بکھرے گھرکو پھر سے سمیٹا ٹھیک کیا
اپنے بام و در پہ بیٹھی گرداُڑائی میں نے بھی
@urdu_bazm#اردو
کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائے
تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے
مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانا پھر کہاں ہوگا
پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
#بشیر_بدر
اگر زندگی تمہیں ہنسنے کا موقع دے..!!
تو
ہچکچانا مت.
آتے ہوئے قہقہوں کو گلے سے لگا لینا.
اور
خوشی کی پڑتی پھوار کے نیچے
ماضی کے زخموں کی چھتری مت کھول ڈالنا.
کیونکہ
زندگی اک بہت بڑی بخیل ہے.
یہ ہر روز خوشی کا نذرانہ پیش نہیں کرتی.
اور
وقت
ریل کی کھڑکی میں سے گزرتے مناظر جیسا ہے.