اب دیکھا جائے گا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہاضمہ کتنا مضبوط ہے
پی ٹی آئی والے احباب بھی انکا اور اپنا ماضی دیکھ کر خوشی منائیں
https://t.co/s4Ylqw4SUw
نئے صوبوں سے متعلق سوال پر امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جواب:
ایک بات میں پہلے آپ صحافیوں سے کرنا چاہوں گا جی، ذرا مہربانی کریں، آپ میڈیا کی دنیا میں حمایت اور مخالفت کی لکیر نہ کھینچیں۔ یہ ایک ڈیبیٹیبل ایشو ہے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے بات ہو سکتی ہے۔ اصولی طور پر ایک مسئلے کی پوزیشن اور ہوتی ہے، عملی طور پر جب آپ آتے ہیں تو پھر اس کی صورت اور ہوتی ہے۔
اصولی طور پر آپ کو حق ہے کہ آپ اپنا گھر بنائیں، لیکن کیا آپ کے پاس وسائل ہیں کہ آپ بنا سکیں؟ وسائل نہیں ہیں، جیب خالی ہے اور آپ جا کر وہاں اینٹیں رکھنا شروع کر دیں تو لوگ کہیں گے کہ یہ کیا کر رہا ہے؟ تو وہ ایک خامخواہ ضائع ہونے والی بات ہو جاتی ہے۔
میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ اصولی طور پر تو ہم یونٹس کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بہاولپور صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے سرائیکی صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے ہزارہ صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے خود فاٹا کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم سندھ ذرا اس سے مختلف تھا کہ سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے لیے آمادہ نہیں تھے، اس وقت بھی نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں۔ لیکن جو میری معلومات ہیں، جب اس وقت صوبہ، صوبہ ہو رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اس کی مخالف تھی۔ چنانچہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی گئی جو صوبہ، صوبہ کر رہے تھے اور حکومتوں اور اسمبلیوں میں وہ لوگ نہیں آ سکے، کمزور پوزیشن میں آئے اور بالآخر ان کو وہ ایشوز چھوڑنے پڑ گئے۔
آج پھر کون سی ایسی وحی آ گئی ہے ان کے اوپر کہ آؤ، ان کو پتا نہیں کتنے اور کوئی نقشہ بھی نہیں ہے۔ کبھی آپ سولہ یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی آپ بتیس یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دے رہے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ نقشہ کیا ہے۔
تو ایک بات کہہ دینا اور پھر لوگوں کو چھوڑ دینا کہ وہ اس پر بحث کرتے رہیں، میرے خیال میں ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایشو پھینکا گیا ہے۔ اس میں کوئی سنجیدگی ہے، نہ اس کے لیے اس وقت کوئی ماحول موجود ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی تیاری موجود ہے۔
جب ماحول بھی نہیں ہے، اس وقت تیاری بھی نہیں ہے، تو خامخواہ ایک غیر سنجیدہ گفتگو، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔
ہمارے حکمران اس وقت باہر کی دنیا کے ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہیں اور ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کی سرزمین جو خون سے سرخ ہے، اس کو بھی تو ہمیں سنبھالنا ہے۔
تو جہاں خون بہہ رہا ہو، جہاں ملکی زمین جو ہے وہ خون سے سرخ ہو اور آپ باہر دنیا میں جا کر وہاں پر ریڈ کارپٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، تو ذرا گھر کو تو ٹھیک کریں۔
ہم نہیں کہتے کہ آپ باہر کی دنیا سے اچھے تعلقات نہ رکھیں۔ ہم نے تو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کو سپورٹ کیا ہے۔ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو سپورٹ کیا ہے۔ ترکی کی شمولیت کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔ مصر اس میں آتا ہے، ایران اس میں آتا ہے۔ خیر، مقدم کریں گے ایک اسلامی بلاک کے قیام کا۔ یہ خود جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے۔ تو جو چیزیں دنیا میں ہمارے اپنے فکر اور ہمارے نظریے کے مطابق آگے بڑھیں گی، ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔
افغانستان کی آزادی کے پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں افغان سفیر کی طرف سے Move In Pick ہوٹل میں فتح مبین کانفرنس کا انعقاد، صرف قائد جمعیت اور افغان سفیر کا خطاب
نئے صوبوں کے حوالے سے صحافی طلعت حسین کی جمعیت علماء اسلام کے حوالے سے غلط بیانی پر صحافی راشد مراد کا تفصیلی وی لاگ اور قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا موقف
حسد دوسرے بندے کی نعمت نہیں چھین سکتا لیکن انسان کا اپنا سکون چھین لیتا ہے۔
نفسیات کہتی ہے کہ حسد کرنے والا انسان دوسروں کی خوشی کو اپنی ناکامی سمجھتا ہے۔ پھر وہ اپنی نعمتیں دیکھنا چھوڑ دیتا ہے۔
علاج
جس شخص سے دل میں حسد محسوس ہو، اس کے لیے دل سے خیر کی دعا کرنی ہے.
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
🚨فرعون ثانی شہباز شریف نے عالمی منڈی میں سستا ہونے کے باوجود پیٹرول مہنگا کر دیا ہے
ڈیزل تین روپے مہنگا، قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گیا
پیٹرول دو روپے مہنگا، قیمت 336 روپے 15 پیسے ہو گئی
شہباز شریف کی حکومت جس دن ختم ہو گی عوام جشن منائے گی یہ کل کی جاتی آج دفان ہو جائے
مولانا فضل الرحمٰن کی 46 سالہ عملی سیاست کا خلاصہ
صرف نو سال حکومتی اتحادی جبکہ 37 سال بھرپور اپوزیشن
جنرل ضیاء کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا حصّہ قید و بند کی صعوبتیں،
جنرل پرویز مشرف کے خلاف مذہبی جماعتوں کے اتحاد کا حصہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،
خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف مہم اور فتووں کا اہم حصّہ،
ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی حمایت،
اور
آئین پاکستان کے ساتھ ڈٹے رہنے کا عزم
@MoulanaOfficial@juipakofficial
#شہدائےجمعیت_باجوڑ #سالار_امن_مولانا #پیغام_امن_جمعیت #عوام_کو_جینے_دو #ابابیلوں_کا_شکریہ
محسن نقوی کو چھوڑ دیں وہ کیا کہہ رہا آپ یہ چیک کریں کہ جس طاقت کے بل بوتے پر موجودہ بندوبست کھڑا اس میں نون لیگ نے شہباز شریف کی قیادت میں خود کو اس پاتال میں گرا لیا اور ملک میں عوام میں اپنے لئے اتنی نفرت پیدا کر لی کہ ایک غیر منتحب سیاسی یتیم بھی ان پر بھاری پڑ رہا ایک پریس ٹاک سے سب لرز جاتا ہے آج وہ سہارا کھینچ لیں تو شہباز شریف اور نون لیگ دھوبی کا کتا بن کے رہ جائے گی
وزیر داخلہ محسن نقوی کیا فرما رہے ہیں ۔۔۔
ملک کا موجودہ سسٹم تباہ ہو چکا ہے، 10 سال بعد بھی یہی مسائل بتا رہے ہوں گے، ایک چیز جو 70 سال سے گھسیٹ رہے ہیں جمہوریت ہم سب چاہتے ہیں لیکن جمہوریت میں بھی تین چار قسم کے نظام ہیں۔۔۔
کیا سمجھے ۔۔۔۔سمجھ آئی
آج محسن نقوی صاحب نے جو باتیں کی ھیں وہ 1973 کے آئین کے تحت ان کے لیے گئے حلف سے روگردانی ھے انکو فوری طور اپنی وزارت سے استعفی دے دینا چاھئیے یا وزیراعظم کو فی الفور انکو وزارت سے سبکدوش کردینا چاھئیے
#شہدائےجمعیت_باجوڑ#سالار_امن_مولانا#پیغام_امن_جمعیت#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ