مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے بیان دیا ہے اور اب بھی جواب ٹھوک کے دے رہے ہیں،
انشاءاللہ وہ اپنا جواب دیتے رہیں گے۔
اس لیے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک کمزور پچ پہ ہے۔
اور اگر کسی بھی جلسے میں کسی ایک لوز بال کو یا کسی ایک فقرے کو پکڑ کے وہ یہ سمجھیں کہ سارے معاملات کو وہ پلٹ دیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔
اسٹیبلشمنٹ تو خود شیشے کے گھر میں بیٹھی ہوئی ہے، وہ دوسروں پہ پتھراؤ کرے گی، تو پتھر تو شیشے کے گھر پر بھی آئے گا۔ لیاقت بلوچ
#قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امن
الرٹ 🚨 ۔۔۔ این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
دریاؤں،مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔
گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ۔
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے مہل، بیٹار نالہ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان۔
خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، مقم نالہ، کلپانی نالہ سمیت خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ۔
پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں، دریائے سواں، پوٹھوہار ریجن جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے برساتی ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی طغیانی کا امکان۔
دریائے چناب (مرالہ)، دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقے) میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع، جبکہ ڈورا، ڈوٹا، ڈوارہ، بھمبر، ہلسی، ایک، پلکھو، بین، بسنتر، ڈیک اور سکھی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اچانک اضافہ متوقع۔
بھارت کے تھین، پونگ اور بھاکھڑا ڈیمز سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہو سکتا ہے۔
راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، چکوال اور اٹک کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
این ڈی ایم اے کی ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی، امدادی ٹیموں کی پیشگی تعیناتی اور حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری
پانی کے تیز بہاؤ اورطغیانی کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اورحفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
این ڈی ایم اے کا 21 سے 23 جولائی تک چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے ریلوں کا الرٹ بھی جاری
زنگرام۔ایون، بمبوریت، دروش۔لاوی، ہندور۔برکولتی، قرغلتی، بالائی یاسین، بدسوات۔بلہانس، پوریان سر، شمس آباد، اُلتر۔شسپر، کریم آباد۔التت، ہوپر نگر، راما۔استور، تریشنگ۔روپل اور جگلوٹ۔اسکردو روڈ (آر ڈی 20 تا 80) پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
عوام کو حساس مقامات اور پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور ممکنہ بند شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔
عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
بظاہر یہ لگ رہا کہ ایران جنگ کو بڑھاوا دینے میں اب پہل کر رہا اور یہ مذاکرات کی میز پر جیتی جنگ میدان جنگ میں ہارنے کی بیووقوفی کر رہا لیکن ایران کے دورے سے آنے والے صحافی وہاں موجود اعتماد کی کچھ الگ ہی کہانی بتا رہے۔ ۔
یہ حقیقت ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ چکی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ کی سربراہی میں پاکستان آنے والے وفد کو دیکھیں تو اس تبدیلی اور اس میں پاکستان ایران کے تعلقات کی اہمیت کو سمجھنا بہت آسان ہے۔
https://t.co/BA1fzlqtPq
زیادہ پرانی بات نہیں 2016 میں نواز شریف وزیراعظم تھے اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں لاہور سے مہاجرین کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے مجھے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر اکثر ووٹ جعلی ہیں میں یہ ووٹ کینسل کراؤں گا ۔ ۔ ہے نہ مزے کی بات 😆
آج کل بعض سیاسی جماعتیں بڑی آزمائش میں ہیں۔
مولانا صاحب کی مذمت کریں تو کل سیاسی ضرورت کے تحت انہی کے پاس جانا پڑتا ہے، اور نہ کریں تو اسٹبلشمنٹ ناراض ہونے کا خوف۔
یوں لگتا ہے جیسے ہر طرف مجبوری ہی مجبوری ہے۔
#مولانا_کے_سنگ#سرحد_یا_سیاست#ہائبرڈ_راج_نامنظور#معدنیات_کی_لوٹ
#ڈالر_کی_جنگ