@morehope19802 واہ کماااال👌👌
تم ہو ہمارے ساتھ تو دنیا ہے ساتھ ساتھ
جب تم نہیں ہو ساتھ تو دنیا کو کیا کریں
رہ رہ کے دے رہا ہے دل آواز باز گشت
آدم کی طرح ہم بھی نہ کیوں اک خطا کریں
تنہائی دور ہو کے رہے گی اسی طرح
چپ چاپ جب بھی وقت ملے ہم ملا کریں
پانچ ہزار سال کی تاریخ میں ایسی بھوک ننگ نہی آئ تھی۔ اس کے لیے اتنی جہالت اور منافع خوری چاہیے کہ تاریخی طور پر خوشحال خطہ۔ سات دریاؤں کی دھرتی۔ سندھو سپتایہ۔ انڈس بیسن۔ جو بعد میں پنجاب بھی کہلایا ۔ سرسوتی یا ہاکرا دریا بہاولپور کے قریب خشک ہو گیا۔ بیاس ستلج میں کھو گیا۔ اور اب ہم صرف سندھ ساگر جہلم پر نظام چلا رہے ہیں۔ چناب پر ہندوستان نے چار سال میں کنٹرول کر لینا ہے اور راوی ستلج پہلی ہی ہم ہندوستان کو دے چکے۔ اب کرنا کیا ہے بھائ۔ آج تک یہ فیصلہ نہی ہو پایا کہ مونجودھاروں کیوں تباہ ہوا۔ پاکستان ہمارے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔ اور ہم کچھ نہی کر پا رہے۔ کیونکہ ہماری اشرافیہ کرپٹ بھی ہی اور کمزور بھی۔ دیامر بھاشا ہماری لائف لائن ہے مگر ہم نے اس کی لیے فنڈ اک چوتھائی کر دی ہیں۔ جبکہ بھارت نے چار سال میں چناب کے پانی کو بیاس میں ڈال لینا ہے۔ لڑتے رہو۔ مرتے رہو۔ قومیں ایسی ہی مرتی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے سامنے اس قوم کو مرتے دیکھ رہے ہیں اور کچھ نہی کر سکتے۔ ٹھوکتے رہو کشمیریوں کو اور گلگت والوں کو۔ کیونکہ پاور ضروری ہے۔ پاور رکھنا مگر ان کا دل جگر نہ جیتنا۔ یہ نہ پوچھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ فارم سنتالیس زندہ باد۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اپنی محنت اور بغاوت سے پاکستان میں شامل ہوئے۔ اب ہم ان کو کچھ نہی سمجھتے۔ ان پر فارم سنتالیس نافذ نہ کریں۔ کچھ تاریخ سے سبق حاصل کریں۔