اور جب دل تکلیف میں ہو تو اللہ کی طرف رجوع کرو، بے شک وہی دلوں کو سکون اور راحت عطا کرنے والا ہے۔
﴿أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾
اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔"
#اردو_زبان
زندگی میں سب سے قیمتی چیز وقت نہیں، اعتماد ہے۔ وقت تو گزر ہی جاتا ہے، مگر ایک بار ٹوٹا ہوا اعتماد برسوں بعد بھی ویسا نہیں لوٹتا۔ اسی لئے سمجھدار لوگ تعلق بنانے سے پہلے الفاظ نہیں، کردار دیکھتے ہیں۔ کیونکہ وعدے زبان سے کیے جاتے ہیں۔ مگر نبھائے ہمیشہ کردار سے جاتے ہیں۔ اور جہاں کردار کمزور ہوں، وہاں محبت بھی زیادہ دیر تک زنده نہیں رہتی۔
#اردو_زبان
سب سے خطرناک نشہ اِنسانی نشہ ہے۔۔۔!!
کِسی کی آواز کا نشہ۔۔۔!!
باتوں کا نشہ۔۔۔!!
آنکھوں کا نشہ۔۔۔!!
ساتھ کا نشہ۔۔۔!!
اور جب یہ نشہ نہیں ملتا ناں۔۔۔!!
تو ہمارے جِسم کی دیواروں میں سے ایک اینٹ کھینچ لی جاتی ہے۔۔۔!!
اور یہ ہی خلاء ہمارے وجود کی باقی تمام اینٹوں کو اپنی جگہ بہت دیر تک ٹِکے نہیں رہنے دیتا۔۔۔!!
اور ہم لَمْحَہ بَہ لَمْحَہ کِسی بُوسیدہ عمارت کی طرح اندر سے ڈھے سے جاتے ہیں۔۔۔🙂🖤🐵
اردو زبان فیملی کو فخر ہے کہ ہمارے سلسلے #اردو_زبان کے آج کی فاتح ایڈمن ہیں: @yousra_butt
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌟
اللہ آپ کے قلم میں مزید برکت دے۔ آمین
آئیں سب مل کر انہیں مبارکباد دیں اور حوصلہ بڑھائیں ❤️
`#اردو_زبان` `#ہفتے_کا_بہترین_قلم` `#مبارکباد`
@urdu_zuban خلافِ شرطِ اَنا تھا وہ خواب میں بھی ملے
میں نیند نیند کو ترسا مگر نہیں سویا۔۔
خلافِ موسمِ دل تھا کہ تھم گئی بارش
خلافِ حرمتِ غم ہے کہ میں نہیں رویا۔۔۔
#اردو_زبان