📢 54,000 سے زائد متاثرہ طلبہ کے مستقبل کے لیے ایک مؤدبانہ اپیل
ہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے نہایت ادب و احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ 54,000 سے زائد متاثرہ طلبہ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری مداخلت فرمائیں۔ یہ اہم معاملہ کئی برسوں سے زیر التوا ہے جس کے باعث ہزاروں طلبہ اور پیشہ ور افراد کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
پاکستان اور دنیا بھر میں سرکاری و نجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے انجینئرز اور دیگر پروفیشنلز ملازمتوں، ترقیوں اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے محروم ہو رہے ہیں۔ ان طلبہ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے قیمتی وقت، محنت، مالی وسائل اور اپنی صحت تک قربان کی، مگر آج بھی ان کا مستقبل غیر واضح ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح، تعلیم اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے۔ نوجوانوں کے لیے مہارتوں کے فروغ کے منصوبوں سے لے کر فری لیپ ٹاپ اسکیم تک، ہمیشہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی گئی۔ ہمیں پُرامید ہے کہ نوجوانوں کے لیے یہی مثبت اور مخلصانہ سوچ آج بھی برقرار رہے گی۔
ہم آپ سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر فوری توجہ، ہنگامی اقدامات اور مثبت فیصلہ کیا جائے۔ اس مسئلے کا حل نہ صرف ہزاروں محنتی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی بڑی راحت کا سبب ہوگا۔ خدارا ہماری برسوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
@BushraAnjumButt@HECPakistan @IshaqDar43 @MoFEPT @NawazSharifMNS@MaryamNSharif@CMShehbaz@SenatePakistan@hecpkofficial@DrNiazAhmadSI
#ApproveBTechDegrees
#HECPakistan
#SenateOfPakistan
#EducationReform
#Save54000BTechStudents
#YouthEmpowerment
#pmlngilgitbaltistan
#EducationCrisis
#PakistanYouth
#HigherEducation
#DegreeAttestation
#PMYP
#StudentsFutureAtStake