Free Imran Khan! Imran Khan has been left to languish in a Pakistani prison cell for over three years. Today in the House of Commons I presented a petition calling for his release, as well as the release of all political prisoners in Pakistan.
آپﷺنے فرمایا:
سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک (بطور ذکر) جو کچھ کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے:۔
لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وحدَهُ لا شريكَ لَهُ، لَهُ الملكُ
ولَهُ الحمدُ وَهوَ على كلِّ شَيءٍ قديرٌ.
(ترمذی۳۵۸۵)
It’s not only Indians or Pakistanis but humans.Many innocents now leave anytime this planet Earth. It’s such a disastrous man made calamity that you cannot find time to search or bury the remains of your loved ones-burned ,shattered or perished under rubble &no basic necessities
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
جب ( رمضان کا ) آخری عشرہ آتا تو نبی کریم ﷺ اپنا تہبند مضبوط باندھتے ( یعنی اپنی کمر پوری طرح کس لیتے ) اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے ۔
(صحیح البخاری : 2024)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے ، اس کے سابقہ گناہ معاف ہو جائیں گے ۔‘‘
(ابن ماجہ : 1641)
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔
(جامع ترمذی، ۹۶۵)
اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران،۸﴾
حضرت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:
رسول الله ﷺ تین انگلیوں کے ساتھ کھایا کرتے تھے، اور آپ ہاتھ صاف کرنے سے پہلے اُنہیں چاٹ لیا کرتے تھے.
مسلم 5298، 5297
(ابوداؤد 3848؛ مسند احمد 27709، 27711؛ مشکوٰۃ المصابيح 4164)
اور(اے پیغمبرﷺ!)کسی بھی کام کےبارے میں کبھی یہ نہ کہو کہ میں یہ کام کل کرلوں گا،ہاں (یہ کہو کہ)اللہ چاہے گاتو(کرلوں گا)۔اور جب کبھی بھول جاؤ تو اپنےرب کویادکرلو، اورکہو: مجھےامیدہےکہ میرارب کسی ایسی بات کی طرف میری رہنمائی کردےجوہدایت میں اس سےبھی زیادہ قریب ہو۔
﴿الکہف ۲۳،۲۴﴾
کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے، تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران، ۲۶﴾
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
إن الله لا ينظر إلى صوركم ، واموالكم ، ولكن ينظر إلى قلوبكم ، واعمالكم
بیشک الله تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے اموال کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھا ہے.
مسلم 6543
(ماجہ 4143؛ مسند احمد 7814، 10973؛ مشکوٰۃ 5314)
بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے۔
﴿سورۃ الملک، ۱-۲﴾
اِیمان لانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کو دِل سے مانا ہے، پھر کسی شک میں نہیں پڑے، اور جنہوں نے اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔
﴿سورۃ الحجرات، ۱۵﴾
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جب بندہ بیمار ہوتا ہے یا وہ سفر پر ہوتا ہے تو اُس کے لیے اُتنا ہی (عمل اور اجر) لکھ دیا جاتا ہے جتنا عمل وہ حالتِ قیام اور حالتِ صحت میں کیا کرتا تھا.
بخاری 2996
(مسند احمد 19915، 19991؛ مشکوٰۃ 1544)
ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں :
نبی اکرم ﷺ سے دریافت کیا گیا : کونسی عورت سب سے بہتر ہے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا :
بہترین عورت وہ ہے جب اس کی طرف دیکھو تو وہ خوش کر دے۔ جب اس کو کوئی حکم دیا جائے تو وہ اطاعت کرے اور اپنی ذات اور اپنے مال کے حوالے سے تیری مخالفت نہ کرے۔
(المستدرک : 2682)
اے ایمان والو! مسلمانوں کو چھوڑکر کافروں کو دوست مت بناؤ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے پاس اپنے خلاف (یعنی اپنے مستحق عذاب ہونے کی) ایک کھلی کھلی وجہ پیدا کردو؟
﴿سورۃ النساء ، ۱۴۴﴾
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔
(جامع ترمذی،۴۸۶)