ایک بھوکی گائے سامنے کھڑی ہے، مگر کھانا گائے کے بُت کو کھلا دیا جاتا ہے۔
اسی طرح ایک بھوکا انسان سامنے موجود ہوتا ہے، مگر پیسے مزاروں کی چادروں اور رسموں پر خرچ کر دئیے جاتے ہیں۔
خرابی مذہب میں نہیں، ہماری ترجیحات میں ہے۔
ہمیں زندہ گائے سے زیادہ گائے کا بُت مقدس لگنے لگے،
اور زندہ انسان سے زیادہ مزار کی چادر ضروری لگنے لگے،
تو مسئلہ عقیدے کا نہیں، سوچ کا ہے۔
صفائی والے کی ریڑھی پر بیٹھی یہ ننھی پری شاید دنیا کی سب سے مہنگی سواری پر تھی، کیونکہ اسے لے جانے والا اس ��ا باپ تھا۔ باپ غریب ہو سکتا ہے، مگر اس کی محبت ہمیشہ امیر ہوتی ہے۔❤️
جو بھی میری یہ پوسٹ پڑے اپ سب سے گزارش ہے کہ اپ جو بھی عاطف بھائی کے ایصال ثواب کے لیے پڑھ سکیں ضرور کمنٹ میں بتائیے تاکہ 40 ویں میں شامل کیا جا سکے🙏
اللہ تعالی عاطف بھائی کو جنت الفردوس کا اعلی مقام عطا فرمائے ان کی قبر کو جنت کا گہوارہ بنائے اور بھائی کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین
میری طرف سے چار قران مجید،
سوا لاکھ درود شریف،سوا لاکھ کلمہ شریف اور 10 ہزار مرتبہ سورہ اخلاص شامل کر لیجئے
اللہ تعالی ہم سب کی یہ چھوٹی سی کاوش قبول و منظور فرمائے امین
🌿 یاددہانی
ان شاء اللہ کل ہائیڈ بھائی کے چالیسویں کے ختم کے موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لیے تمام دوستوں اور بہن بھا��یوں کی جانب سے پڑھے گئے قرآنِ پاک، درودِ پاک، اذکار، تسبیحات اور دیگر نیک اعمال کا مجموعی شمار کیا جائے گا تاکہ دعا کے وقت سب کو شامل کیا جا سکے۔
اگر کسی نے ابھی تک اپنا پڑھا ہوا درج نہیں کروایا، تو براہِ کرم کل دوپہر تک ضرور درج کروا دیں تاکہ کسی کا بھی حصہ رہ نہ جائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے، اور ہم سب کی یہ معمولی سی کاوش اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻
ہائیڈ بھائی کے چالیسویں کا ختم 16 جون کو ہوگا۔
تمام دوستوں اور بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ بھائی کے ایصال ثواب کے لئے جو بھی پڑھیں یا پڑھ چکے ہیں وہ درج کرتے جائیں تاکہ دعا کے وقت وہ سب شامل کرسکیں 🙏🏻
میرے غفور و الرحیم مالک❣️
اپنے پیارے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
میرے بھائی محمد عاطف محبوب کی مغفرت فرما
اس کے گناہوں سے درگزر فرما
اسکی بخشش فرما دے
بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے 🙏