یہ نقشہ کسی بلوچ آزادی پسند نے گھر میں بیٹھ کر نہیں بنایا بلکہ آپ کے ملک کے تخلیق کاروں نے صدیوں پہلے بنایا تھا جس میں بلوچستان کو نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور گوادر بھی اسی بلوچستان میں شامل ہے مگر "فوجستان" (پاکستان)کہیں بھی نظر نہیں آ رہا اور آپ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بلوچستان کی ہزاروں برس پر محیط تاریخ کو بھلا کر آپ کی چند سالوں پر مشتمل غیر فطری اور جھوٹ پر مبنی ریاست کو اپنا ملک مان لیں؟ وہ ریاست جس نے گزشتہ ستر سالوں سے ہماری سرزمین کے تمام وسائل دیمک کی طرح چاٹ لئے اور بدلے میں ہمیں صرف بھوک، افلاس، دربدری اور مسخ شدہ لاشیں دی ہیں