وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اب ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ تعینات ہوں گے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ماہرین سے فوری رابطہ ممکن ہوگا۔ فالج کے علاج میں گولڈن آورز کی اہمیت کے پیش نظر یہ اقدام قیمتی جانیں بچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔