مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کا محاصرہ کرنا اور ان کی سیکیورٹی واپس لینا سیاسی پولرائزیشن میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سوال یہ ہے کہ جب تک مولانا کی تقاریر حکومت کے حق میں ہوتی رہیں، ان کا کچن اور جنریٹر بھی جائز تھا، لیکن اختلافِ رائے سامنے آتے ہی سب کچھ ناجائز کیسے ہوگیا؟ ریاستی وسائل کو سیاسی پسند و ناپسند کے بجائے یکساں اصولوں کے تحت استعمال ہونا چاہیے۔
2023 میں میری گاڑی چوری ہوئی، آج تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ سیف سٹی کیمرے کام آئے، نہ پولیس نے مدد کی۔ بینک لیز گاڑی کو ایک رشتہ دار مانگ کر لے گیا اور آگے بیچ آیا۔ ایف آئی آر کے لیے درجنوں بار تھانے کے چکر لگائے، کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ آخرکار ٹریکر کی مدد سے گاڑی خود سرگودھا سے اسلام آباد تک ٹریس کرکے پکڑوائی، مگر اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ مزید افسوسناک ہے۔ میری آنکھوں کے سامنے گاڑی سے سامان نکالا گیا، ملزم کا نام تک ریکارڈ میں درج نہ ہوا، ایف آئی آر ایسی درج کی گئی کہ ملکیت ہی متنازع بن گئی۔ پولیس بلاتی رہی، لیکن ملزم تھانے آنے سے گریز کرتے رہے۔ سپرداری کے لیے گیا تو بیسیوں فون کالز کے بعد لوگ آئے اور معاملہ مزید الجھا دیا گیا۔ اب 15 لاکھ روپے کی گاڑی واپس لینے کے لیے مجھے مزید کتنی رقم اور کتنے چکر لگانے پڑیں گے؟ آخر میں انصاف کے لیے کہاں جاؤں؟ اگر اسلام آباد میں شہری اپنی گاڑی خود ٹریس کرکے پکڑوائے، پھر بھی پولیس سے انصاف نہ ملے تو سیف سٹی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقصد کیا ہے؟ @ICT_Police@dcislamabad
احمد فراز کی خوبصورت غزل
اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے
ہم نے جیسے بھی بسر کی ترا احساں جاناں
دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہے فسردہ تو بھی
دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر
بے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں
آخر آخر تو یہ عالم ہے کہ اب ہوش نہیں
رگ مینا سلگ اٹھی کہ رگ جاں جاناں
مدتوں سے یہی عالم نہ توقع نہ امید
دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جاناں جاناں
ہم بھی کیا سادہ تھے ہم نے بھی سمجھ رکھا تھا
غم دوراں سے جدا ہے غم جاناں جاناں
اب کے کچھ ایسی سجی محفل یاراں جاناں
سر بہ زانو ہے کوئی سر بہ گریباں جاناں
ہر کوئی اپنی ہی آواز سے کانپ اٹھتا ہے
ہر کوئی اپنے ہی سائے سے ہراساں جاناں
جس کو دیکھو وہی زنجیر بہ پا لگتا ہے
شہر کا شہر ہوا داخل زنداں جاناں
اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے
اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں
ہم کہ روٹھی ہوئی رت کو بھی منا لیتے تھے
ہم نے دیکھا ہی نہ تھا موسم ہجراں جاناں
ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہ
جیسے اڑتے ہوئے اوراق پریشاں جاناں
پیٹرولیم لیوی 107 روپے 40 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ملک میں چلنے والے تین کروڑ سے زیادہ موٹر سائکل پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ یہ غریب اور سفید پوش طبقہ کی سواری ہے۔ ان کا بھی حشر نشر ہوگیا۔
پٹرول کی قیمت 380 روپے فی لیٹر ہو گی۔
ماضی میں ایک روپے ، دو روپے فی لیٹر پٹرول بڑھنے پر دانشور سمجھاتے ہیں
پاکستانیو ۔ مر جانا مگر گھبرانا نہیں۔
آج ان دانشوروں کا کیا مشورہ ہے؟
صحیح بات ہے بھائی
ڈالر: 180 سے 280
آٹا : 40 سے 100
پیٹرول: 150 سے 366
بجلی یونٹ : 16/18 سے 50
گیس کے ٹیرف میں 300/500% اضافہ
اتنا کافی ہے یا اور بھی بہتری بتاؤں؟
پاکستان کی بربادی کا آغاز اُس دن ہوا تھا جب 10 اپریل کی رات ایک منحوس پرچی نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر "ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان" کہا تھا۔
نو بجلی، نو گیس….ویلکم بیک ٹو سٹون ایج