بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی فراموش کردیناافسوسناک ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم پاکستان سے محبت کے دعوے کرتے ہیں لیکن جس نے پاکستان بنایا اس بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی برسی کا دن بھول گئے، اس اہم دن کو یاد رکھنا اورقوم کو یاد دلانا حکمرانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، انہیں قوم کو بتانا چاہیے تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 11 ستمبر 1948ء کو وفات پاگئے تھے اورآج ان کی 78 ویں برسی ہے،آج کے دن بانی پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے اورنئی نسل کو قائداعظم کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالنے اورانکی جدوجہد سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کیے جاتے لیکن افسوس کہ آج کے دن ملک بھرمیں چلنے والے ٹی وی چینلز پرقائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے سلسلے میں کوئی پروگرام نشر نہیں کیاگیا حتیٰ کہ ان کاذکرتک نہ کیاگیا۔
یہ افسوس کی بات ہے کہ ہم ہرسال 6 ستمبر کادن تومناتے ہیں لیکن 11ستمبر کوبھول جاتے ہیں،کیا 6 ستمبرکا دن بانی پاکستان قائداعظم سے زیادہ اہم ہے؟
نوجوان نسل، Gen Z اور طلباوطالبات کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان کی تاریخ کے بارے میں کون بتائے گا؟
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 468ویں فکری نشست سے خطاب
11، ستمبر2026ء
کیا27، ستمبرکو تحریک انصاف کالانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد میں پہنچے گا؟
جب سہیل آفریدی اعلان کے باوجود کراچی میں جلسہ نہیں کرسکے توکیااسلام آباد میں لانگ مارچ ہوگا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر 2026ء کو ڈی چوک اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کاجو پروگرام دیا گیا ہے کیاکوئی اندازہ لگاسکتا ہے کہ یہ لانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد پہنچ جائےگا؟ وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی نے چند روز قبل سندھ کا دورہ کیا، وہ سندھ کے مختلف شہروں میں گئے جہاں ان کا تاریخی استقبال کیاگیا، جب ان کاقافلہ حیدرآباد سےکراچی کی طرف آنے لگاتوپیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر سہیل آفریدی صاحب کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہیں اتوار کو باغ جناح کراچی میں عوامی جلسہ منعقد کرنا تھا اورسہیل آفریدی صاحب نے اپنی تقاریر میں عوام سے وعدہ کیاتھا کہ وہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہرقیمت پر کراچی پہنچیں گے اور جلسہ ضرور کریں گے۔لیکن کیا سہیل آفریدی صاحب نے باغ جناح، شاہراہ قائدین یا کسی اور جگہ جلسہ منعقد کیوں نہیں کیا؟میں پی ٹی آئی کے ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں سے پوچھتا ہوں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ وہ طویل سفر کرکے کراچی پہنچے لیکن اس کے باوجود کراچی میں جلسہ نہیں کرسکے،نہ وزیراعلیٰ KPK اورنہ ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے قوم کو بتایا کہ وہ کراچی میں جلسہ کیوں نہیں کرسکے۔ اگر شاہراہ قائدین پر جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا تو وہ کسی اورجگہ جلسہ کرلیتے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ایسا بھی کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔ان حقائق کی روشنی میں پی ٹی آئی کے رہنما اورکارکنان بتائیں کہ کیا 27، ستمبرکو جو لانگ مارچ کااعلان کیاگیا ہے کیا وہ لانگ مارچ کاپروگرام کریں گے؟
سہیل آفریدی صاحب کو جب کراچی میں جلسہ کرنا تھا اوروہ عوام کے لئے اپنا خون بہانے کے دعوے بھی کررہے تھے تو وہ کراچی میں جلسہ عام کاانعقاد کرکے اپنے دعوے کے مطابق عمران خان کی رہائی کیلئے خون دے دیتے، پھرانہوں نے بغیروجہ بتائے کراچی میں جلسہ کیوں نہیں کیا؟میں لوگوں کو بہکانہیں رہا بلکہ حقائق بیان کررہا ہوں،اگر کراچی میں جلسہ عام کے انعقاد میں رکاوٹیں تھیں تو وہ کراچی بار کی تقریب میں کیسے پہنچ گئے؟کراچی بار کااجلاس تو قائداعظم کے مزار سے بہت فاصلے پر ہے۔
آج 10 ستمبر2026ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگرصاحب نے لانگ مارچ کے خلاف پٹیشن کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئےکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اگرسہیل آفریدی جلوس لیکر آئے تو بڑا خطرناک مسئلہ ہوجائے گا اوراگر انہوں نے آنے کی کوشش کی تو ایساعمل سنگین غداری کے زمرے میں آئے گا اور پھران پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ میرا سوال ہے کہ آخر کس بات پر آرٹیکل 6 لگے گا؟ جب عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود عمران خان کو شفا اسپتال منتقل نہیں کیا گیا اور اس توہین عدالت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو آج کس بات پر آرٹیکل 6 کی بات کی جارہی ہے؟
میں چلا چلا کرکہتا رہا کہ کراچی میں جلسہ لازمی کریں کیونکہ جو ہوگا کراچی میں ہوگا لیکن پی ٹی آئی کے رہنما دھمکیوں میں آتے رہے اور عدالت عدالت کھیلتے رہے جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب کی اسیری کے دن گزرتے رہے اور ان کی قید کو تین سال ہوگئے، اسیری میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اور عدالتی حکم کے باوجود انہیں علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں تو اب پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے کارکنوں کو صاف کہہ دینا چاہیے کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے، انہوں نے عمران خان کی قسمت اوررہائی کامعاملہ اللہ پر چھوڑدیا ہے کیونکہ ہم کراچی میں جلسہ عام نہیں کرسکتے اور اب لانگ مارچ کے معاملے پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جارہی ہے لہٰذا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ اپنے کارکنوں بے وقوف نہ بناؤ، اعلان کردو کہ لانگ مارچ ملتوی کردیا گیاہے، ہم نے عمران خان کامعاملہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑ دیا ہے اور ہم آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرجدوجہد کریں گے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 467 ویں ہنگامی فکری نشست سے خطاب
10، ستمبر2026ء
ملک کے سسٹم کوٹھیک کرنے کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیرمشروط تعاون پیش کرنے کو تیار ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان بظاہر آزاد ملک ہے لیکن ہم میں سے کون آزاد ہے؟پاکستان کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں ہیں اور ہمیں حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے، ہم کل گورے انگریزوں کے غلام تھے اور آج کالے انگریزپاکستان پر قابض ہیں۔ عمران خان صاحب بھی اپنی تقاریر میں یہی کہتے رہے اسی لئے تحریک انصاف کے لوگ ”ہم لے کے رہیں گے آزادی“ کے نعرے لگاتے ہیں۔ پاکستان میں عمران خان، الطاف حسین، بلوچوں، پٹھانوں، سندھیوں، مہاجروں اور کشمیریوں کوغدارکہاجارہاہے تو پھر ملک میں وفادار کون ہے؟بزرگ پختون رہنما باچا خان کو غدار کہا گیا،اس پر میں نے 1986ء میں نشترپارک کراچی میں ایم کیوایم کے پہلے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاتھا کہ میری نظر میں باچاخان اورسائیں جی ایم سید غدار نہیں بلکہ مجاہد تھے۔ آج پاکستان کا ہر باشعور شہری تسلیم کررہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حقیقی آزادی کانعرہ لگایاتواس کی پاداش میں انہیں جیل میں قید کردیاگیا ہے۔وہ گزشتہ تین برسوں سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں،سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت لیکر عمران خان کی رہائی کیلئے کیاکررہے ہیں؟
آج ہر علاقے اورہرزبان بولنے والااس بات کابرملااظہار کررہاہے کہ پاکستان بظاہر آزادملک ہے لیکن پاکستان کے عوام آزاد نہیں ہیں۔لہٰذامیں ارباب اختیار اورمقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھیں، شہریوں کوپاکستان سے متنفر کرنا بند کیاجائے اورملک سےظلم وجبر کی زنجیروں کاراج ختم کیاجائے۔
میں پاکستان کے عوام سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی نظر میں پاکستان کے موجودہ حالات کاکیاحل ہے؟
اللہ تعالیٰ ہمارے اداروں کوسوچنے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے،یہ وطن اتنا ہی اداروں کا ہے جتنا عوام کا ہے، خدارا سیاسی لوگوں سے بات چیت کریں، دشمنیاں بڑھانے کے بجائے جن سے شکایات ہیں ان سے مذاکرات کریں اوربتائیں کہ پاکستان کے آئین کے تحت اداروں اورعوام کے کیاکیا حقوق ہیں، آپس میں محاذ آرائی کے بجائے ہرادارہ اورفرد اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کوغیرمشروط تعاون کی پیشکش:
میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنی غیرمشروط خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں، اگرمجھے موقع دیا جائے تو میں بلوچوں، پشتونوں،کشمیریوں،سندھیوں سمیت ہرقوم کے پاس جانے کے لئے تیارہوں،میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اورپوری ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں،تنازعات اورجھگڑوں میں اب تک بہت جانیں جاچکی ہیں، اب ہمیں پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،جہاں تک میری بات ہے تو مجھے نہ صدر بننے کی خواہش ہے اورنہ ہی میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، میں کل بھی فرسودہ اورظالمانہ نظام کا مخالف تھا اور آج بھی ہوں اور اس وقت تک مخالفت کرتارہوں گا جب تک ملک کاسسٹم ٹھیک نہیں ہوجاتا۔میری جدوجہد یہی ہے کہ ملک میں آئین، قانون کی حکمرانی ہو، منصفانہ نظام نافذ ہو، ہرادارہ اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیروٹالیرنس کی پالیسی اپنائی جائے،میں چاہتا ہوں کہ ملک کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی فلاح وبہتری کیلئے عوامی رائے کے مطابق آئین میں ترمیم کی جائے یا نیا آئین تشکیل دیا جائے، اس کے لئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیارہوں۔اگرمیرے بتائے ہوئے فارمولے پر عمل کیاجائے اورآئینی میں تبدیلیاں کی جائیں توسسٹم بہترہوسکتاہے۔
اگرکوئی ملک سے چوروں، ڈاکوؤں اورلٹیروں سے پاکستان کوآزادکرانے کیلئے مارشل لاء نافذ کرے تو الطاف حسین اس کا ساتھ دے گا لیکن وہ مخصوص وقت کیلئے ہو،وہ ہمیشہ کے لئے حکمراں نہ بن جائے۔الطاف حسین جمہوریت کا حامی اور ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ہے لیکن جس طرح دین اسلام میں بسااوقات انسانی جان بچانے کیلئے حرام بھی حلال ہوجاتا ہے اسی طرح ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے اگرکوئی چیز حرام ہو تووہ بھی جائز ہوجاتی ہے۔
میں کوئی جاگیردار، وڈیرہ نہیں ہوں بلکہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہوں، محنت مزدوری کرنے والا فرد ہوں، میں نے ایم کیوایم بنائی اور میری جماعت کے افراد سینیٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے رکن بنے لیکن نہ میں نے کبھی کسی الیکشن میں حصہ لیا اورنہ اپنے کسی بہن بھائی کو الیکشن لڑایا۔ میں پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ چاہتا ہوں اس جدوجہد کی پاداش میں 34 سال سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہا ہوں لیکن میں نے نہ ماضی میں اپنے ظرف وضمیرکا سودا کیا تھا اورنہ آئندہ کروں گا۔
1/
*OnePlantForAltafBhai#*
*9 ستمبر سے 15 ستمبر*
لگائیں ایک شجر
منائیں 17 ستمبر
*کنٹونمنٹ یونٹ، برنس روڈ* سیکٹر کی وفاپرست بیٹی نے بھی اپنے قائد الطاف حسین بھائی کے لئیے پودا لگایا
اللہ پاک اس بیٹی کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین
@AltafHussain_90@OfficialMQM
👇👇👇
#LiftBanOnAltafHussain
اے گرد باد،لوٹ کے آنا ہے پھر مجھے
رکھنا میرے سفر کی اذیت ، سنبھال کر
📌اربوں کھربوں کا بھتہ، انڈین ایجنٹی، سی آئی اے کی ایجنٹی، ایم آئ سکس کی ایجنٹی، ملکہ کی وفاداری، حکومتوں کو بلیک میلنگ کرکے کھربوں روپے اور اربوں کھربوں کی لندن میں جائدادیں ہوا کرتی تھیں الطاف حسین کی وہ پتہ نہیں اب کہاں ہیں؟
📌الطاف بھائی کو تو کبھی کسی جوۓ خانے،کسی پب سے نکلتے اور وہاں کسی بڑے ہوٹل میں ڈنر کرتے کسی نے دیکھا تک نہیں۔ کسی دنیا کے مہنگے ممالک کی سیر کرتے کبھی پاۓ نہیں گئے۔ کوئی قابل ذکر اثاثہ نہ نکلنا ثابت کرتا ہے کہ الطاف حسین بھائی نہ کرپٹ تھے اور نہ ہی ان کے پاس یہ سارے الزامات والا کوئ پیسہ تھا۔
📌پوری جان توڑ محنت اور ریاست کا اربوں روپیہ لگا کر ایک کیس منی لانڈرنگ اور ایک کیس نفرت آمیز تقریر کا کروایا گیا۔منی لانڈرنگ کیس میں جو چار پانچ لاکھ پاؤنڈ اورتحفے تحائف نکلے وہ بھی سب جائز اور منی ٹریل کے ساتھ نکلے۔وہ کیس بند ہوا۔ یہاں اداروں نے، مخالفین نے منہ کی کھائی۔نفرت آمیز تقریر کا کیس بھی الطاف حسین نے عدالت میں سامنا کرکے اپنے تاریخی دلائل سے پارہ پارہ کرڈالا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ، میٹروپولٹن پولیس، برطانوی مالی تحقیقاتی ادارے اور برطانوی عدالتوں میں پیشیاں ہوتی رہیں اور اللہ تعالیٰ الطاف حسین کو ہر مقام پر سرخرو کرتا رہا۔
📌میرے رب نے تمام مخالفین کو ذلیل و رسوا ایسا کیا کہ وہ سب تھے ، ہوگئے اورالطاف حسین آج بھی وہیں کھڑا ہے۔کسی نے کہا الطاف حسین کا چیپٹر ختم، اور آج تک کا ایک ایک الیکشن چیخ چیخ کرالطاف حسین کے بائیکاٹ کا کرارا تھپڑ مخالفین کے منہ پر رسید کرتا ہے۔ آج لے دے کر چار پانچ پراپرٹیز جو کہ تحریک کی امانت ہیں ان پر کیس کردیا لیکن وہ بھی الطاف حسین تو چھوڑو الطاف حسین کے کسی رشتہ دار کے نام پر تک نہ نکلیں۔الطاف حسین کا گھر جلا کر منہدم کردیا لیکن وہ بھی تحریک کے اثاثہ ہی تھا۔
📌لاؤ کوئ ایسا لیڈر اس ملک میں، اس ملک کی تاریخ سے نکال کر دکھاؤ کوئ اور ایسا لیڈر۔ اسی لئے صاحب اگر اللہ نے چاہا تو نہ الطاف حسین کا چیپٹر ختم ہوا تھا اور نہ ہوگا کیونکہ الطاف حسین ایک شخص نہیں ، ایک نظریے کا نام ہے اور نظریے کو موت نہیں آتی۔
قائد صرف الطاف حسین اور اُسی کا نظریہ زندہ باد ہے۔!!!
منقول
🟥🟩⬜🇧🇬
@AltafHussain_90@OfficialMqm
بانی وقائد @AltafHussain_90 کی 73ویں سالگرہ پر
دنیا بھر کے وفاپرستوں کا
Happy Birthday to Altaf Bhai
کیلئے
#OnePlantForAltafBhai
کی مہم کاآغاز نہ صرف منفرد اورانوکھا تحفہ ہے کہ
لگائیں ایک شجر
منائیں 17 ستمبر
بلکہ
ماحولیات کیلئےبھی ایک نیک جذبہ ہے
اس جذبے کابھرپور کاساتھ دیجئے
گرین پاکستان کے لئے اور پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے تمام لوگ ایک ایک پودا ضرور لگائیں اور اپنے ماحول کو سرسبز اور بہتر بنائیں
#OnePlantForAltafBhai
جہاں ایک طرف حکومت سندھ کی کرپٹ مافیا کراچی کی گرین بیلٹ پر لگے درخت کاٹ رہی ہے وہیں ایم کیو ایم کے کارکنان شہر میں ہریالی کے لئے درخت لگارہے ہیں۔
آپ بھی اس مہم کا حصہ بنیے۔ اپنے حصے کا ایک پودا لگائیے
لگائیں ایک شجر ۔۔۔ منائیں 17 ستمبر
#OnePlantForAltafBhai
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ہفتہ شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے
#OnePlantForAltafBhai
ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے اپنی 73ویں سالگرہ کےموقع پر ایم کیوایم کی جانب سےمنائےجانے والے ہفتہ شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئےآج لندن میں اپنی رہائش گاہ پر خود بھی پودے لگائے۔ جناب الطاف حسین نے زیتون اور ناشپاتی کے پودے لگائے۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے آلودگی کے خاتمے، ماحول کی بہتری، تحریک کی کامیابی، عوام کی مشکلات اورپریشانیوں کے خاتمے اورملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیز میں موجود تحریک کےتمام وفاپرست کارکنوں اورعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایک ایک پودا لگائیں، پاکستان کو گرین بنائیں، خوشحال بنائیں اور ماحول میں موجود آلودگی کوختم کریں۔ پاکستان میں ماحول کی آلودگی کے خاتمے کے لئے پودے لگانے کی بہت ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی،ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن افتخارقریشی اورایم کیوایم یوکے کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے پودے لگانے کے سلسلے میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی معاونت کی۔
#OnePlantForAltafBhai
*9 ستمبر سے 15 ستمبر*
لگائیں ایک شجر
منائیں 17 ستمبر
قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے وفاپرستوں کی جانب سے بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی خوشی میں نوجوانوں کی جانب سے پودے لگائے گئے
@AltafHussain_90@OfficialMQM
کھوڑو سائیں ۔۔ جس دھرتی کو ماں بولا جاتا ہے اس دھرتی کی بیٹی سے سرعام نیم برہنہ مجرا نہیں کرایا جاتا ۔ روز قیامت بی بی شہید کو کیا منہ دکھائیں گے؟ مانا کہ دولت اور اقتدار کا نشہ ہے پر کم از کم اپنی عمر اور پانچ ہزار سالہ تہزیب کا ہی کچھ خیال رکھ لیتے۔ 🙏
@NisarKhuhro_PPP
کراچی میں طاقتوروں کا قانون : ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ہوٹل مالک کے بیٹے اور اس کے گارڈز کا کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر تشدد۔ قصور صرف یہ کہ ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکر مارنے پر اعتراض کیا تھا۔
کراچی میں ڈبل کیبن گاڑیوں، مسلح گارڈز اور پولیس کی سرپرستی میں اس قسم کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس غنڈہ گردی کا علاج سرجھکا کر اس کا نشانہ بننا نہیں بلکہ متحد ہوکر شہریوں کا ان غنڈوں کا ہاتھ روکنا ہے
بانی وقائد @AltafHussain_90 بھائی
کے73ویں جنم دن کے موقع پر
پاکستان سمیت دنیابھر میں
#OnePlantForAltafBhai
9 ستمبر تا15 ستمبر
شجر کاری کامحبت بھراتحفہ
آنےوالی نسلوں کوگلوبل وارمنگ سےتحفظ
ملک میں گرین انقلاب کیلئےایک قدم
اورصدقہ جاریہ ہوگا
آئیے!
لگائیں ایک شجر
منائیں 17 ستمبر
🌱 OFFICIAL POSTER 🌱
On the occasion of 17 September — Altaf Hussain Bhai’s 73rd Birthday, join the Global Tree Planting Campaign from 9–15 September 2026. 🌎🍀
Let’s make this birthday a celebration of life, hope, and a greener future.
#OnePlantForAltafBhai
Celebrating 73 years of @AltafHussain_90🌹
From 9–15 September 2026, turn this special occasion into a meaningful global message for a greener tomorrow. 🌱 Plant a tree, inspire others, and let every sapling become a symbol of hope and a better future.
#OnePlantForAltafBhai
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والوں کی بازیابی کے لئے کوشش کرنے اور ان کے مظلوم خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے بجائے ان کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں ۔
صفورا گوٹھ پرجامعہ کراچی شعبہ اسلامک لرننگ کےچیئرمین پروفیسر عارف ساقی پرمسلح گارڈوں کا بہیمانہ تشدد سراسر ظلم ہے
@OfficialMQM اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے،
اس واقعےمیں ملوث تمام افراد کوبلاتفریق گرفتار کرکےقرار واقعی سزا دی جائے
کاش
پروفیسر حسن ظفر عارف کےقتل پر خاموشی نہ ہوتی
کہاجاتاہےکہ مہاجروں کوسندھی بن جاناچاہیے۔سوال یہ پیداہوتا ہےکہ مہاجروں کوسندھی کیوں بن جاناچاہیے؟ جو پنجابی،جو پٹھان،جو بلوچی،جو کشمیری ،جوسرائیکی کراچی میں رہتےہیں یعنی سندھ کےدارلخلافہ میں رہتےہیں،کیااُن میں سےایک بھی سندھی بنا؟
بانی وقائدِتحریک جناب الطاف حسین
🟥🟩⬜🇧🇬
@AltafHussain_90@OfficialMQM