ہم ایران نہیں، ہم حیران ہیں
کہ شاید وہ بھی ایران ہے، ہم حیران ہیں
وہ اکیلا تھا، اکیلا ہے، مگر کمزور نہیں
وہ شخص نہیں فقط، اک طوفان ہے، ہم حیران ہیں
ایک آنکھ گنوا کر بھی سودا نہیں کرتا
ایسا بھی کوئی کرتا ہے؟ دل پریشان ہے، ہم حیران ہیں
سامنے موت کھڑی ہے پھر بھی نہیں جھکتا
یہ کیسا حوصلہ، کیسا ایمان ہے، ہم حیران ہیں
گولیوں سے دلوں میں خوف کو اور گہرا کیا
مگر اس کے دل میں نہ خوف کا نشان ہے، ہم حیران ہیں
پارٹی کو توڑا، پھر سمجھوتوں کے جال بچھائے
وہ پھر بھی صفِ اوّل میں، وہی میدان ہے، ہم حیران ہیں
بیٹ چھین لیا، نشان مٹا دیا، سب کچھ لے لیا
مگر اس کی للکار اب بھی پہچان ہے، ہم حیران ہیں
آنکھیں خراب کیں، وہ فقط علاج مانگتا ہے
یہ کیسا ظرف، کیسا ارمان ہے، ہم حیران ہیں
جیل کی دیواروں میں بھی حق کی صدا دیتا ہے
یہ قیدی نہیں، کوئی زندہ اعلان ہے، ہم حیران ہیں
وہ اکیلا تھا، اکیلا ہے، مگر کمزور نہیں
وہ شخص نہیں فقط، اک طوفان ہے، ہم حیران ہیں
ہم ایران نہیں، ہم حیران ہیں
کہ شاید وہ بھی ایران ہے… ہم حیران ہیں
عمران خان کو اپنی قوم سے کتنا پیار ہے ۔۔۔۔۔
یہ ویڈیو سبکو یاد ہوگی جب ہائیکورٹ پیشی کے موقع پے احمد خان نیازی نے ایک کارکن کو دھکا تو عمران خان اسی وقت احمد خان نیازی کو تھپڑ رسید کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
آج اسی لیڈر کی ایک آنکھ چلی گئی اور قوم خاموش ہے 💔