مجھے بطور والنٹیئر بھی اپنی اداؤں پر کچھ غور کی ضرورت ہے عاطف رؤف اچھے سے پارٹی پالیسی کے حساب سے کام کر رہا تھا میں نے اسے ٹارگٹ کیا
حالانکہ اس نے سخت ترین دور میں اپنی ڈومین میں جو حاصل تھی بہترین ٹرینڈ سیٹ کیے
پھر حکومت کوئی میڈیا ٹیم بناتی ہے تو اسے راتب خور کہہ دیں
پھر جب حکومت ٹیم ختم کر دے تو کہا جائے کہاں ہے ٹیم فلاں کو ڈیفینڈ والنٹیر نے کیا
یار کسے پاسے لگو مطمئن کسی حال میں نہیں ہونا
شکر ہے حکومت نے کوئی منظم میڈیا گروپ نہیں بنایا ورنہ تو آج جیسے تحریک انصاف اس کے ہاتھوں کا کھلونا بنی ہے ویسے ہی ن لیگ مزید برباد ہو جاتی۔
ٹویٹر ہی پاکستان کا نظام نہیں چلا رہا خودپسندی سے نکلیں وقت پاس کریں اپنی رائے دیں اور سکون کریں۔
میں اور آپ اتنے فلاسفر نہیں ہیں کہ ہماری رائے پر فیصلے بدلے جائیں یا کیے جائیں ۔
سوشل میڈیا پر ہیجان برپا کرنے میں ہم جیسے والنٹیرز کا جتنا ہاتھ ہے شاید کسی کا ہو ۔
بھئی اگر تحریک انصاف پیپلز پارٹی میڈیا سیل بناتی ہے تو پارٹی کی کمیوں کو بہتر دکھانے کے لیے بناتی ہے اور وہ سفید جھوٹ بتاتے ہیں دکھاتے ہیں ۔
اب یہ ن لیگ کے لیے میں کروں تو میں راتب خور کوئی نہ کرے تو حکومت کا پانچا پکڑ لوں کہ ٹیم کہاں ہے میں نے فلاں جگہ ڈیفینڈ کیا ۔
سوشل میڈیا کا استعمال میانہ روی سے کیجئے اور خود کو سکون دیجئے
Alp ڈاکٹر کی ہدایت سے استعمال کر لیں تاکہ دماغی طور پر مضبوط ہوں اور ہیجان انگیزی سے دور رہیں ۔ ورنہ وہ دن دور نہیں آپ دن میں دو سو پوسٹ حکومت مخالف کر کے ڈالر کے راجہ صاحب اور حجازی جیسی حالت کر لیں گے۔
مسلم لیگ نواز سے گزارش ہے فی الفور اگر تو کوئی میڈیا سیل ایگزسسٹ کرتا ہے تو اسے تحلیل کردیں ۔
یہ سوشل میڈیا آپکا نقصان تو ضرور کر سکتا ہے فایدہ قطعی نہ دے گا۔
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif