*ملاکنڈ ڈویژن میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح*
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے ہمراہ 13 اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیر صدارت 13 اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔
🌿 احساسِ شجرکاری مہم
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کمشنر ہاوس سیدو شریف میں پودا لگا کر ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے "احساسِ شجرکاری مہم" کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مہم کے تحت پورے صوبے میں 1 ملین پودے لگائے جائیں گے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ سے جمہوریہ آسٹریا کے سفیر وولف گانگ اولیور کٹسچر نے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و ثقافتی روابط کے فروغ اور خصوصاً سیاحت کے شعبے پر گفتگو کی گئی۔
*کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا منگل کے روز ضلع شانگلہ کا دورہ. ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور بریگیڈیئر عامر (کمانڈر 6 بریگیڈ) کی مشترکہ صدارت میں 14 فروری 2026 سے شروع ہونے والے مالم جبہ سوات سنو فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف، سوات میں منعقد ہوا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور بریگیڈیئر عامر کمانڈر 6 بریگیڈ کی مشترکہ صدارت میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف، سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ انتظامیہ و پولیس اور عسکری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیر صدارت گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول ودودیہ سیدو شریف سوات میں خواتین کے وراثتی حقوق اور قومی یوم خواتین کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں خاتون محتسب اعلیٰ خیبرپختونخوا رباب مہدی اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیر صدارت 2 فروری سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے ہمراہ قومی تڑون جرگہ کے وفد سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ وفد نے سوات موٹر وے فیز ٹو پر تعمیراتی کام کے آغاز، مینگورہ بازار اور گرد و نواح میں غیر قانونی تجاوزات اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے کیڈٹ کالج سوات میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔