پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان تک رسائی اور ان کے علاج کے انتظامات کے لیے چھ رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کرینگے اور ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز اور دو ایم این ایز شامل ہونگے ۔
سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں!
عمران خان کے واضح فیصلے کے بغیر نہ کسی نئے وزیراعلیٰ کی حمایت ہوگی، نہ کسی دوسرے امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔ قیادت کا فیصلہ صرف عمران خان کا اختیار ہے۔ فیصلہ خان کا، ساتھ کپتان کا!
#ImranKhan#SohailAfridi#PTI#خیبرپختونخوا
پی ٹی آئی کو بطور پارٹی وزیراعلیٰ کے پی اور اسپیکر کے پی اسمبلی کی بازیابی کے لیے پیٹیشن دائر کرنی چاہیے تھی، جو نہیں کی گئی۔ پتا نہیں کیوں پی ٹی آئی کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس
#pakistan@AllamaRajaNasir
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کے حق میں طاقتور آواز تھیں۔ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ وہ نہ بولیں، خاموش ہو جائیں۔ جب عمران خان کی کے پی میں حکومت گرا دی تو کدھر ہیں بولنے والے؟ کیوں نہیں آواز اٹھاتے؟ کیوں عدالتوں میں نہیں جاتے؟ اپنے وزیراعلیٰ کے لیے نہیں بولتے؟ علامہ راجہ ناصر عباس
#pakistan @AllamaRajaNasir
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
کربلا میں جب مد مقابل لشکر کو پتا نہیں چل رہا تھا کہ امام حسین زندہ ہیں یا شہید ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ عورتوں کے خیموں کا رخ کرو، پتا چل جائے گا، اگر وہ زندہ ہوئے تو شدید زخمی ہونے کے باوجود مقابلے کے لیے سامنے آئیں گے، جب عورتوں کے خیموں کی طرف رخ کیا گیا تو زخمی امام حسین کھڑے ہوئے اور یزید کے لشکر سے کہا کہ تمہارے اندر دین نہیں بھی ہے تو کم از کم مردوں کے طور پر اتنی تو غیرت رکھو کہ عورتوں سے تو نہ لڑو، مرد عورتوں پر حملہ آور نہیں ہوتے، کوئی غیر مسلم بھی اگر غیرتمند ہو تو اپنے مخالف کی عورتوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا، جنگ کے دوران بھی عورتوں پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے، روایات میں کہا گیا ہے کہ دوران جنگ اگر مخالفین کی خواتین تمہیں برا بھلا بھی کہیں تو اسے سنو، برداشت کرو لیکن ہاتھ نہ اٹھانا، بچوں اور بوڑھوں کو کچھ نہ کہنا، تم نے اگر ان کے مردوں کو مارا ہے تو وہ تمہیں برا بھلا بھی نہ کہیں؟
آپ عمران خان کو ناحق قید رکھیں، جھوٹے کیسز بنائیں، گولیاں ماریں اور ان کی بہنیں بات بھی نہ کریں؟آپ کو ان کی آواز تک برداشت نہیں؟
علامہ راجا ناصر عباس
ہمارے ایم پی ایز کو اگر اپنی پختونخواء حکومت واپس چاہیے تو اپنے اجروں میں واپس جانا ہوگا۔ اپنے گلی محلوں اور حلقوں میں واپس جانا ہوگا۔ آپ وہاں سے عوامی طاقت کے بلبوتے اسمبلیوں میں آئے تھے۔ واپسی بھی وہیں سے ہوگی۔ ورنہ یہ ٹرک کی بتیاں ہمیں 4 سال سے گول گول گھما رہی ہیں۔
شانگلہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ایک بچہ جاں بحق، 7 بچے ڈوب گئے۔ انتظامیہ نے آپریشن میں عمارت گرائی، عمارت کی سیڑھی پر بچے کھڑے تھے۔ سیڑھی ٹوٹی، 8 بچے نالے میں گر گئے، ایک دم توڑ گیا
"ایم پی ایز کو کالز جا رہی ہیں کہ پاکستان کے وفادار ہو تو آجاؤ، عمران خان کے وفادار ہو تو پاکستان کے وفادار نہیں۔ جائے پناہ قائم کر دی گئی ہے۔ جو خیبر پختونخوا کا ایم پی اے اس جائے پناہ کی بلڈنگ میں داخل ہو گا، اسے مراعات دی جائیں گی، ان کے کام ہوں گے، اس پر کرپشن کیسز نہیں بنیں گے۔ باقی عمران خان کے وفادار ایم پی ایز پر نیب کیسز اور نااہلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ جائے پناہ والی بلڈنگ میں داخل ہونے والے ایم پی ایز کی تعداد 30 سے اوپر بتائی جا رہی ہے۔ نو مئی کے بعد بھی عمران خان کے خلاف اتنی بڑی بغاوت نہیں ہوئی، جو اب ہونے جا رہی ہے"۔ صدیق جان
@SdqJaan
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
پانچ نمازیں اللہ نےفرض کی ہیں،جو ان کا وضو عمدہ بنائے اور انہیں ان کےاوقات پر ادا کرے،ان کے رکوع اور خشوع کامل رکھے،توایسےشخص کےلیے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسےبخش دے گا۔اور جو یہ نہ کرے تو اس کےلیے اللہ کاکوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہےتو معاف کر دےاور اگر چاہے توعذاب دے۔
(ابوداؤد،۴۲۵)
سپریم کورٹ نے جوڈیشل آرڈر کے باوجود بھی تین ہفتے بعد عمران خان منتقلی کیس نہیں لگایا ۔ ایمان مزاری کیس میں تو آرڈر بھی نہیں ھے ۔ کہا جاتا ھے کہ سپریم کورٹ میں اب کیسز 'پالیسی' کے مطابق لگیں گے ۔
جنرل باجوہ کے ساتھ صبح سے شام تک آپ بیٹھے رہیں، اہم ترین لوگوں تک آپ کی رسائی ہو، 20 سال سے زائد اہم ترین چینل کے پرائم ٹائم شو سے بھی ہٹائے نہ جائیں، اور اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے محسن نقوی کے ساتھ مل کر اہلِ خانہ سمیت میچ بھی انجوائے کریں۔۔۔ لیکن ٹاؤٹ دوسرے صحافی ہیں۔ حماد حسن
#pakistan @HammadHassan30
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کی جانب سے واضح کر دوں کہ سہیل آفریدی ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔ عمران خان کی اجازت کے بغیر نہ کسی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوں گے، نہ کسی دوسرے امیدوار کا نام دیں گے اور نہ ہی کسی امیدوار کو ووٹ۔
یہ فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار صرف عمران خان کو ہے، اور اس کے لیے ان سے ملاقات ہی واحد راستہ ہے۔
جو لوگ کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ذاتیات کی سیاست نہیں کرتیں، وہ آج عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی پر خاموشی توڑ کر دکھائیں۔
عورتوں کے حقوق کے دعوے دار اور ’’عورت کارڈ‘‘ کھیلنے والے بھی جواب دیں: کیا عورتوں کے حقوق صرف سیاسی مفادات کے لیے ہیں؟
عمران خان کی بہنوں اور ان کے بچوں کو دباؤ میں رکھنے سے اگر ملک🇵🇰 کے حالات بہتر ہونے ہوتے تو کب کے ہو چکے ہوتے
یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ سیاسی بحران کا حل مذاکرات، عوامی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کے بجائے پابندیوں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔ اور اس پورے سیاسی بندوبست میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر سوال اٹھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
یاد رکھیں! ریاستیں انتقام سے نہیں، انصاف سے چلتی ہیں۔
آئین کی قدرومنزلت انکی نظروں اتنی زیادہ ہے کہ
الیکشن اسمبلیاں ٹوٹنے کے 90 دنوں کے اندر کروانے تھے نہیں کروائے
ایک سیاسی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف ہے اس کا نشان تک چھین لیا گیا
اسی سیاسی پارٹی کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔ بہت ساروں کو نااہل قرار دیا گیا
جب عوام نے اس سیاسی جماعت کو بینگن کھیرے ریڈیو ہارمونیم تھریشر جیسے دیے گئے انتخابی انکے پچھواڑوں تُن دئے تو فارم 47 لیکر آ گئے اپنے جمہورے بغل بچوں کے لئے
مخصوص نشستوں پر ڈاکہ مارا گیا
پھر بوگس کیسز میں سزائیں دلوا کر بہت ساروں کی سیٹیں چھین لی گئیں
پیاس پھر بھی نہیں بجھی تو اب ایک صوبے کی حکومت چھین لی گئی وزیراعلی اسپیکر اسمبلی پارٹی کا صوبائی صدر وزراء اراکین اسمبلی پارٹی عہدیداران اغواء ہیں
اخے ہم آئین کے پابند ہیں اسکی پاسداری کرتے ہیں
جب منہ کھولتے ہیں
سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمران خان کی ہسپتال منتقلی نہیں، کیسز کی سماعت نہیں، ملاقاتیں بند، گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعلیٰ اغوا، اسپیکر لاپتہ، صوبائی صدر، وزراء، اراکین اسمبلی لاپتہ۔ سینکڑوں کارکنان (یوتھ، آئی ایس ایف سے لے کر ویلیج کونسل لیول تک) لاپتہ، پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں سے لے کر کارکنان و قیادت کے گھروں، حجروں تک توڑے جا چکے ہیں۔ اب اگلے مورچوں تک پیش قدمی کرتے ہوئے عوام کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مارکیٹوں، بازاروں سے رکشوں، اور رکشوں سے ہوتا ہوا ریڑھی بانوں تک جا پہنچا ہے۔ مراد سعید
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@MuradSaeedPTI
تین سال سے زائد عرصے سے پابندِ سلاسل ڈاکٹر یاسمین راشد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی بہنوں کے لیے ٹویٹ کی گئی، لیکن تحریک انصاف سے مالی فوائد حاصل کرنے والے اور بڑے عہدوں کے مزے لوٹنے والے روپوش رہنماؤں نے عمران خان کی بہنوں کے لیے ایک ٹویٹ تک نہیں کی۔
ابھی گورنر راج کے دوران جو کچھ بھی ہو رہا ہے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفیشل اکاونٹ سے منٹ منٹ بعد پوسٹس جاری ہو رہی ہیں، جب کہ ایک سال کے دوران سہیل خان آفریدی نے 200 ارب کے ترقیاتی منصوبے صرف پشاور میں شروع کیے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری تھا، لیکن تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی مشہوری ہی نہیں کی، کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام کہتی ہے کام کرو یا نا کرو ہمیں فرق نہیں پڑتا لیکن عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے جس کے لیے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، عبد القادر