رسول الله ﷺ نے فرمایا:
تم میں سے جس نے صبح کی، اس حال میں کہ:
(1) وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو، اور
(2) جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو، اور
(3) دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو،
تو گویا اسے پوری دنیا جمع کرکے دے دی گئی.
ترمذی 2346
(ماجہ 4141؛ مشکوٰۃ 5191)
(اے پیغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوں
سُورَةُ الأَنۡعَامِ - 56
اِیمان لانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کو دِل سے مانا ہے، پھر کسی شک میں نہیں پڑے، اور جنہوں نے اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔
سورۃ الحجرات
پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
سُورَةُ الجُمُعَةِ - 10
جو لوگ ایمان لے آئے ہیں، اور انہوں نے اللہ کے راستے میں ہجرت کی ہے، اور اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کیا ہے، وہ اللہ کے نزدیک درجے میں کہیں زیادہ ہیں، اور وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
﴿سورۃ التوبۃ، ۲۰﴾
"Where are the Arabs? Where are the Muslims?"
A Palestinian child cries in pain after some of his family members were massacred by Israeli airstrikes in Gaza.
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا معاملہ کیا؟ کیا اُس نے ان لوگوں کی ساری چالیں بیکار نہیں کردی تھیں؟" اور اُن پر غول کے غول پرندے چھوڑ دئیے تھے، جو اُن پر پکی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے، چنانچہ اُنہیں ایسا کرڈالا جیسے کھایا ہوا بھوسا!
سورۃ الفیل
اے ایمان والو! یہودیوں اور نصرانیوں کو یار و مددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یار و مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
﴿سورۃ المائدۃ ، ۵۱﴾
وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا
سُورَةُ يُوسُفَ - 90
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں:
رسول الله ﷺ نے ایک دن فرمایا: "اے عائش! یہ جبریل ؑ ہیں، جو تمہیں سلام کہتے ہیں."
تو میں نے کہا: "وعليه السلام ورحمة الله وبركاته، آپ ﷺ وہ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھ سکتی."
بخاری 3768
(بخاری 6201، 3217؛ مسلم 6304؛ ترمذی 3881؛ نسائی 3405؛ مشکوٰۃ 6187)
اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ
سُورَةُ الحِجۡرِ - 20
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
سنو، اللہ کی راہ میں قتل بھی شہادت ہے، طاعون بھی شہادت ہے، ڈوبنا بھی شہادت ہے، پیٹ کی بیماری بھی شہادت ہے،اور نفاس والی خواتین کی صورتحال تو یہ ہو گی کہ ان کا بچہ اپنے ناف کے اس حصے کے ذریعے ان کو جنت کی طرف کھینچ کر لے جائے گا،
1/2
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو اُن کاموں کو چھوڑ دے جن سے الله نے منع فرمایا ہے.
بخاری 10
(بخاری 6484؛ مسلم 162؛ ابوداؤد 2481؛ نسائی 4999؛ مسند احمد 151، 153؛ مشکوٰۃ 6)
پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۚ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا
سُورَةُ الفُرۡقَانِ - 15
اور جن لوگوں نے ظلم کا راستہ اپنایا تھا، اُن کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا، جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے۔ یاد رکھو کہ ثمود نے اپنے رَبّ کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا! یاد رکھو کہ بربادی ثمود ہی کی ہوئی۔
سورۃ ھود
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
سُورَةُ الحَدِيدِ - 2