پوچھنا تھا کہ ایک غریب صحافی رضی دادا کو معذرت کے باوجود سینیٹ بلا کر ذلیل کرنے والے پیپلز پارٹی کے اس سینیٹر وقار مہدی نے کیا کراچی کے وسط میں پاکستان مردہ باد کے نعرے مارنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے یا پاکستان مخالف بولنے پر انکی غیرت مر جاتی ہے؟
اب بولو بیشرموں
گوجر خان کی خاتون ٹیچر جس اشتہاری تفسیر عباس بارے کیس کروانا چاہ رہی اس ویڈیو میں وہ انہی پولیس آفیسرز کو دعوت دے رہا ہے میں کورٹ آرڈر پوسٹ کر چکا یہ اشتہاری ہے اس پر چھ ایف آئی آر ہیں مگر بس مسلک آڑے آ جاتا ہے اس وقت پنجاب میں رول آف لا اور گورنس کی یہ ایک بہترین کیس سٹڈی ہے عورت رو رو کر مریم نواز سے اپیل کر رہی اور پولیس قبضہ گروپ کی دعوتیں کھا رہی ہے
ایک سوال ہے: اگر مسٹر پتلو نے اپنی شادی کی خوشی میں اپنی دولت سے لوگوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا، تقریب کے لیے اجازت بھی حاصل کی، تو آخر اس کا جرم کیا ہے؟
اگر ہجوم توقع سے زیادہ جمع ہوا اور بھگدڑ مچ گئی تو اس حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔ منتظمین، انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی، سب کی ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔
کیا صرف اس لیے کہ تقریب مسٹر پتلو کی تھی، ہر الزام اسی کے سر ڈال دیا جائے؟
اگر امبانی کے بیٹے کی شادی میں ایسا حادثہ پیش آتا تو کیا صرف امبانی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا؟
دو جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، مگر کسی کو مجرم قرار دینے کے لیے جذبات نہیں، قانون، شواہد اور غفلت کا تعین ضروری ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، انصاف کسی ایک کو قربانی کا بکرا بنانے کا نام نہیں۔
پتلو پر مشکل ویلا آن پہنچا ہے اور اس معاملہ میں وہ ویڈیو انتہائی خطرناک ہے جس میں وہ اپنی زندگی کو ختم کرنے کا ارادہ کررہا ہے اور قانون کے مطابق اس معاملہ میں پتلو کی غفلت لاپرواہی مطابق کاروائی ہونی چاہیے لیکن کوئی بھی شخص یہ نہیں چاہے گا کہ اسکی شادی کا گھر ماتم کا منظر پیش کرے لہذا ریاست سے ہتھ جوڑ عرضی ہے کہ پتلو کو مزید دیوار کے ساتھ مت لگائیں کہ وہ اپنی زندگی ختم کردے دوسری جانب ہم بحیثیت قوم بے صبرے ہیں اور ٹی او ارز مطابق زندگی گزارنے سے عاری ہیں
ڈسکہ، سیالکوٹ میں محمد انصر مسٹر پتلو کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے محمد انصر ایک سیلف میڈ آدمی ہیں، انہوں نے بغیر کسی سپورٹ کے معاشرے میں اپنا نام بنایا۔ انہوں نے شادی کی تقریب سے پہلے ایک فنکشن رکھا، جس میں 20 بچیوں کو جہیز، موٹر سائیکلیں اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا اور اس کے لیے این او سی بھی لیا۔ جب انتظامیہ نے این او سی جاری کیا تو پھر ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ عوامی اجتماع کے لیے سکیورٹی اور انتظامات کرنا ضلعی انتظامیہ، کی ذمہ داری ہے۔ اگر 20 ہزار لوگوں کو ڈسکہ جیسے علاقے میں مینیج نہیں کر سکتے تو پھر ساری ذمہ داری اس بندے پر ڈال دینا کہاں کا انصاف ہے؟
میں ٹک ٹاکرز کا بالکل فین نہیں ہوں لیکن اس معاملے میں صرف مسٹر پتلو کو ذمہ دار ٹھہرانا بالکل جائز نہیں ہے.کسی جگہ داخل ہونے کے لیے جنگلی طریقہ عوام استعمال کرے لیکن قصور وار آرگنائزر ہو گیا.. عجیب یے
مسٹر پتلو نے نیکی کرنے کی بہترین کوشش کی بیس بچیوں کی شادی چالیس غریبوں کو بائیک نقد امداد صرف اپنی شادی کی خوشی میں مگر وہاں حادثہ ہونا اس میں پتلو کا کوئی قصور نہیں
@MaryamNSharif
میرے بڑے بڑے ناموں والے دوست تھے، جن کے بڑے بڑے تعلقات تھے، وہ سب آج غائب ہو گئے ہیں اس وقت میں اکیلا ہوں ۔ مسٹر پتلو
سبق آمیز ہے یہ سب کیلئے اس دروازے پر ہر بندہ فیم ویوز کیلئے پہنچا آج اس کو سب اکیلا چھوڑ کر رفوچکر ہو چکے ہیں
سندیلا صاحب کدھر ہیں جو پتلو جیسے سٹار کی حمایت پر ن لیگ کو مبارکبادیں دے رہے تھے ، اور وہ جو پنجاب حکومت کے عہدیدار پتلو سے ملنے گئے تھے ان کیلئے بھی بڑے فخر کا اظہار کررہے تھے، اب کیا وہ پتلو کی حمایت میں بولیں گے یا بس وقتہ فائدے کیلئے ہی وہ الفاظ تھے؟
حادثہ مس منیجمنٹ کی وجہ سے ہوا، مقامی انتظامیہ کو بھی اتنا ہی ذمہ دار ٹھہرانا چاہئیے جتنا کی پتلو کی انتظامیہ۔۔ لیکن حیرت یہ ہے کہ جو لوگ کل تک پتلو پتلو کرہے تھے وہ بھی آج اس پر تنقید کررہے ہیں ۔۔
این او سی تو لیا تھا نا بغیر این او سی تو نہیں پروگرام کیا نا
اور جب این او سی لے لیا تو انتظامیہ کا کام تھا اتنی عوام دیکھ کر اس کو کنٹرول کرنے کے لیے ذمہ داری لیتی
اس میں انتظامیہ کی بھی کوتاہی ہے
پتلو نے سب کو 8 بجے کا وقت دیا تھا اور یہاں عوام دوپہر کو ہی پہنچ گئی تھی
جب عوام نے دیکھا کہ اتنے زیادہ لوگ ہیں تو عوام نے ہی کیوں اپنی حفاظت نا کی؟
کیا پتلو نے بولا تھا کہ سٹیج پر چڑھ کر ہنگامہ کرو سٹیج توڑو؟
جب سٹیڈیم بھر گیا تو پرائیویٹ گارڈز نے دروازہ بند کر دیا کہ اندر جگہ نہیں لیکن عوام دروازہ توڑ کر دیواریں پھلانگ کر اندر گھسی جس سے یہ سب ہوا
سوالات بہت ہیں
اکیلا پتلو قصور وار نہیں
بندے مر رہے تھے ڈی جے بٹ پانی کے لئے اعلانات کر رہا تھا، شاہ محمود قریشی جواب میں کہہ رہا تھا خیر ہے خیر ہے !!
ملتان میں عمران خان کے جلسے میں پانی نہ دینے پر عمران خان کی جلسہ گاہ میں موجودگی کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس پر عمران خان اور جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا تھا
مسٹر پتلو پر تنقید کرنے والوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے، سیاست میں مر جانے والوں کی بھی وہی زندگیاں ہوتے ہیں جو مہندی کی انعامی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی تھی
اگر اس وقت یہ سب کچھ کر لیا جاتا تو شاید پاکستان میں ہونے والے جلسے جلوسوں اور تقریبات میں حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہوتا
گوجرانولہ سیالکوٹ جی ٹی روڈ پر ریلیوں اور لانگ مارچ میں کارکن راہگیر اور صحافی انکی گاڑیوں کے نیچے آکر مر گے مگر کسی سیاسی رہنما اور شرکاء پر مقدمات نہیں ہوئے ، مسٹر پتلو کی قسمت ہی خراب نکلی وہ غریب گھر سے اوپر آیا اور اپنی شادی کی خوشی میں لوگوں کو خوشیاں اور انعامات بانٹنا چاہتا تھا ، اور اس حادثے میں مقدمات کا شکار ہوگیا
کچھ یوتھیے پٹلو کو CCD کے حوالے کرنے کا مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں کہ پٹلو نے سوشل میڈیا پر اکیلے نیازی کی منجھی ٹھوک دی تھی۔
پٹلو نے وہ کام کر دکھایا جو لاکھوں روپے معاوضہ لینے والے بڑے بڑے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی نہ کر سکے۔
اصل تکلیف شاید یہی ہے کہ ایک ٹک ٹاکر نے اپنی سوشل میڈیا مہم سے بڑے بڑے ناموں کو پریشان کر دیا
خواجہ صاحب ٹویٹری دانشوروں کا مزاج دیکھ کر اپنا مؤقف اختیار کرتے ہیں حالانکہ وہ ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ اس معاملے میں عوام کی غیر ذمہ داری کے بعد اصل نااہلی ضلعی انتظامیہ کی ہے لیکن وہ اپنے ہی شہر کی حکومت کے خلاف کیسے بولیں گے آخر وہاں ان کے اپنے ہی لوگ معاملات چلا رہے ہوں گے۔
اللہ کے بندو بھگدڑ کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جس نے NOC تو جاری کیا مگر ضروری انتظامات نہیں کیے، پتلو نے بطور شہری قانونی طریقہ اپنایا اور باقاعدہ اجازت حاصل کی جب ضلعی حکومت نے NOC دیا تھا تو انتظامات اور عوام کی حفاظت یقینی بنانا بھی اسی کی ذمہ داری تھی۔
لازم نہیں ہے کہ ہر بندے کو اپنے کئے کا پھل اس دنیا میں ملے۔ ایک خاتون نے اپنے بہنوئی سے چکر چلایا۔ ۔ بہن کو پتا چلا تو اس نے خود کو آگ لگا لی۔ یعنی جس پر ظلم ہوا مزید ظلم اس نے خود پر خود کر لیا جبکہ اس کی ڈائن بہن بہنوئی سے شادی کرکے ماڈل بنی گھومتی۔
کون اپنی شادی پر بندے قتل نہیں کرنا چاہتا۔۔ماسوائے ڈائنوں کے.
اس لئے میڈم مارجن دیا کریں۔
میں نہ تو کسی ٹک ٹاکر کا حمایتی ہوں اور نہ میں ان کو کبھی سپورٹ کیا مگر یہاں اس سلسلے میں پتلو کو الزام دینا زیادتی ہے۔ یہ عوام کا حال ہے اور عوام خود ہی اس کی ذمہ دار ہے۔
اُس نے زبردستی کسی کو نہیں بلایا۔ باقی سبق اُسے بھی مل گیا ہے کہ سخاوت کرنے کے اور بھی بہت طریقے ہیں۔ یہ طریقہ سب سے گھٹیا تھا مہندی پر انعامات دینا
ہٹی کا شٹر چُکتے ہی مسٹر پتلو کی ویڈیو دیکھی جس میں آج وہ تنہا برے وقت کی چکی ہیں پِس رہا ہے اور کوئی ساتھ نہیں رہا اور جب انسان طاقت دولت کے نشے میں بہہ رہا ہوتا ہے تو شاید وہ بھول جاتا ہے کہ اس کائنات کو چلانے والے رب کی طرف سے بُرا وقت بھی آسکتا ہے جب سب رشتہ دار قریبی ساتھی اپنی راہ لیتے ہیں بہرحال دعا ہے کہ رب مسٹر پتلو پر اپنا رحم کرے اور دوسری جانب آج عمرانی کھوچل میڈیا کے تمام اکاونٹس آگے بڑھ کر مسٹر پتلو کو پھٹے چڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ شاید یہ بھول گئے کہ ملتان جلسہ میں جب سٹیج پر تقریریں جاری تھیں تو نیچے عام شہری دم گھٹنے سے موت کی آغوش میں پہنچ رہے تھے اور شاہ محمود قریشی رعونیت کے ساتھ تقریر جاری رکھے ہوئے تھا اور مدینہ جیسی ریاست کا چیف مستری ابو ٹیریان یہ منظر دیکھ رہا تھا لیکن اُن اموات پر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی چونکہ پتلو اس فتنہ عمرانیہ کے خلاف ہے لہذا تحریک انصاف کا پھانسی سے کم کا مطالبہ نہیں ہے
پتلو پہ تنقید بلاجواز ہے اور اسکو قصور نہیں بلکہ قصور ان لوگوں کا ہے جو لالچ میں لوگوں کو روندتے رہے۔
پتلو نے خود غربت دیکھی اور اپنی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا چاہا، اسلئے اس نے ۵۰ بائیک اور ایک گاڑی کی قرعہ اندازی رکھی۔
اس نے تو لوگوں کا احساس کیا لیکن حادثہ قسمت میں تھا۔
کیوں سزائے موت ہونی چاہیئے ؟ یہ سوشل میڈیا پر بیٹھے گِدھ روز کسی نہ کسی کو مروا کر ہی سوتے ہیں !! میں پتلو کا کوئی فین نہیں وہ جاہل ہو سکتا ہے اُسکے رہن سہن یا سوشل میڈیا ایکٹیویٹی پر اعتراض ہو سکتا ہے لیکن اُس سے بڑے جاہل وہ ہیں جو اِتنے بڑے ہجوم میں وہاں گئے، پتلو نے کونسا اُنکو مارنے کیلئے وہاں بلایا تھا ؟ بس لوگوں سے ایک غریب کا امیر ہو جانا برداشت نہیں ہو رہا اور یہ اب اُسکو مروا کر ہی دم لیں گے۔ پاکستان ایک جنگل سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے صرف اس سوشل میڈیا کی وجہ سے۔