دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
Desi Kimchi korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS
https://t.co/cXOfbzEvDp
پوری دنیا شدید گرمئ کی لپیٹ میں ہے۔ یورپ فرانس برطانیہ میں لوگ گرمی سے طے حال ہیں ہلاکتیں ہورہی ہیں اور لوگوں کا حال دیکھیں کہ مزاق اڑا رہے کہ اتنی گرمی میں ہم مزدوری کرتے وغیرہ۔۔ یہ لوگ کمزور۔
اصل مسلئہ یہ ہے کہ جن ممالک میں پینتیس چالیس تک درجہ حرارت گیا ہے وہ ٹھنڈے ملک تھے انکا جسم وہاں کی سردی کا عادی ہے۔ مائنس ٹمپریچر میں انگریز شارٹس پہنے پھر رہے ہوتے ہیں یا دھوپ سینکتے وہاں تیس پر گرمی سمجھی جاتی ہے جبکہ یہاں ہم تیس تک جاتا ٹمپریچر تو کہتے آج موسم اچھا ہوگیا ہے۔ ہمارے یہاں بھی جو مزدور آپکو تیز دھوپ میں کام کرتا نظر آتا ہے اسکے ساتھ کسی وائٹ کالر والے کو کھڑا کریں دس منٹ میں چکرا کر گر پڑے گا۔ کہنے کا مقصد جسم کو جتنا جس چیز کی عادت ہو۔ پھر آپ سب نے جو بھی غیر ملکی ڈرامے فلمیں دیکھتے ان لوگوں کے گھر چھوٹے ہوتے ہیں ۔ خاص کر انگریزوں کے لمبی راہداری اس میں کمروں کے دروازے کھلتے۔ پڑچھتی بھی ہوگی تہہ خانہ بھی گھر لیکن کافی چھوٹا ہوگا۔ اس میں انتظام بھی سخت سردی سے نمٹنے والا ہی ہوتا ہے۔ مجھے اختلاج ہوتا انکے چھوٹے چھوٹے کمروں کو دیکھ کر۔ ایک کورین ڈرامہ دیکھا تھا ہائی سوسائٹی۔ اس ہائی سوسائٹی میں جو امیر کبیر گھرانہ تھا انکا گھر ہمارے یہاں کے کسی مڈل کلاس کےگھر سے بھی چھوٹا تھا۔ ہائرز میں دیکھ لیں سیڑھیاں چھوٹے کمرے کہ بندہ سوچے یہ امیر ہیں تو ہم تو پھر ارب پتی ہیں۔ اب ان گھروں کا فائدہ یہ ہوتا باہر مائنس ڈگرئ بھی ہو تو اندر آپ سکون سے بنا سوئٹر گھر میں پھرتے ہیں۔ مگر اسی کا نقصان ذرا سی گرمی اور برداشت سے باہر گھر سردی کے حساب سے بنے ہیں ان میں ہوا کا انتظام ہی نہیں ہے پھر سب نے گھروں میں حبس گرمی سے بیہوش ہونا ہی ہے اور باہر تو ویسے ہی تپش ہے۔
اگر آپ پاکستان کی بات کریں تو سردی میں گھر میں بھی ہم تین چار چیزیں چڑھا کر شال اوڑھ کر یا ہیٹر انورٹر استعمال کرکے گھر کو رہنے کے قابل بناپاتے کیونکہ ہمارے گھر کھلے ہوادار بنائے جاتے تھے ۔ چھےسے آٹھ مہینے گرمی پڑنی اور دو سے چار مہینے سردی تو ذیادہ بہتر یہی رہتا کہ ایسا گھر بنائیں کہ جس میں گرمی کم لگے۔
اب کچھ عرصے سے ڈیزائنر گھر اور ہمارے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی مہربانی سے تین تین مرلے تک کے بھی پلاٹ بننے لگے ان پر کمرے در کمرے باتھ روم بس کھڑا ہونے کی جگہ بنا دیتے حالانکہ ہمیں سخت سردی میں گرم پانی سے بننے والی بھاپ کو اسی تنگ جگہ سہنا اور گرمی میں بنا اے سی پنکھے حبس میں اسی جگہ وقت گزارنا ہے۔ نتیجہ اب لوگ شکایت کرتے مستقل سر درد کی۔ کمرے میں اے سی غسل خانے میں جیسے جہنم ۔ ایک سے دو چکر لگے دماغ سن ہوجاتا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں کو ہوادار بنایا جائے کھڑکیاں ہر کمرے میں دی جائیں بیت الخلا کو فالتو جگہ سمجھ کر دو فٹ جگہ چھوڑنے کی بجائے اتنا بڑا ضرور بنائیں کہ گرمی میں حبس سے اور سردی میں گھٹن سے چکر نہ آئیں۔ ہر وقت اے سی کے استعمال کی بجائے ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کریں جامن فالسہ کھائیں ٹھنڈک دینے والے پھل کھائیں تخم ملنگا گوند کتیرا روز استعمال کریں پانی ذیادہ سے ذیادہ پیئیں۔
یہ جہنم ہمارے لیئے انسانوں کی تیار کردہ ہے۔ اس سے تو نجات بھی ممکن نہیں بس کوشش کریں کہ گھروں کو گھر بنائیں ناشتہ دان نہیں کیونکہ موسم نے اب مزید گرم ہی ہونا ہے۔
میں راجہ لندن کا
مت کہو مجھے شیدائی
میرا ٹوٹا ہوا ہے دل
میں کاٹ کر سب زنجیریں
چھین لوں گا مرزا کی ہیر
دیوار پر لکھوں گا صرف شبانہ
مرگ وفا پر جب ہوگی
پہلی بارش مانگوں گا دعا
بس تیرا ساتھ ہو اے ڈاکٹر بہو
اے دشمن جان بس گرمئ کی تپش کم ہوجائے
اے دل آزما نہیں ضبط سے کام کے
کون جانے
کب آئے ونٹر لو۔۔
#desikimchi
#urduzmemes
#PskistaniDramas
پوری دنیا شدید گرمئ کی لپیٹ میں ہے۔ یورپ فرانس برطانیہ میں لوگ گرمی سے طے حال ہیں ہلاکتیں ہورہی ہیں اور لوگوں کا حال دیکھیں کہ مزاق اڑا رہے کہ اتنی گرمی میں ہم مزدوری کرتے وغیرہ۔۔ یہ لوگ کمزور۔
اصل مسلئہ یہ ہے کہ جن ممالک میں پینتیس چالیس تک درجہ حرارت گیا ہے وہ ٹھنڈے ملک تھے انکا جسم وہاں کی سردی کا عادی ہے۔ مائنس ٹمپریچر میں انگریز شارٹس پہنے پھر رہے ہوتے ہیں یا دھوپ سینکتے وہاں تیس پر گرمی سمجھی جاتی ہے جبکہ یہاں ہم تیس تک جاتا ٹمپریچر تو کہتے آج موسم اچھا ہوگیا ہے۔ ہمارے یہاں بھی جو مزدور آپکو تیز دھوپ میں کام کرتا نظر آتا ہے اسکے ساتھ کسی وائٹ کالر والے کو کھڑا کریں دس منٹ میں چکرا کر گر پڑے گا۔ کہنے کا مقصد جسم کو جتنا جس چیز کی عادت ہو۔ پھر آپ سب نے جو بھی غیر ملکی ڈرامے فلمیں دیکھتے ان لوگوں کے گھر چھوٹے ہوتے ہیں ۔ خاص کر انگریزوں کے لمبی راہداری اس میں کمروں کے دروازے کھلتے۔ پڑچھتی بھی ہوگی تہہ خانہ بھی گھر لیکن کافی چھوٹا ہوگا۔ اس میں انتظام بھی سخت سردی سے نمٹنے والا ہی ہوتا ہے۔ مجھے اختلاج ہوتا انکے چھوٹے چھوٹے کمروں کو دیکھ کر۔ ایک کورین ڈرامہ دیکھا تھا ہائی سوسائٹی۔ اس ہائی سوسائٹی میں جو امیر کبیر گھرانہ تھا انکا گھر ہمارے یہاں کے کسی مڈل کلاس کےگھر سے بھی چھوٹا تھا۔ ہائرز میں دیکھ لیں سیڑھیاں چھوٹے کمرے کہ بندہ سوچے یہ امیر ہیں تو ہم تو پھر ارب پتی ہیں۔ اب ان گھروں کا فائدہ یہ ہوتا باہر مائنس ڈگرئ بھی ہو تو اندر آپ سکون سے بنا سوئٹر گھر میں پھرتے ہیں۔ مگر اسی کا نقصان ذرا سی گرمی اور برداشت سے باہر گھر سردی کے حساب سے بنے ہیں ان میں ہوا کا انتظام ہی نہیں ہے پھر سب نے گھروں میں حبس گرمی سے بیہوش ہونا ہی ہے اور باہر تو ویسے ہی تپش ہے۔
اگر آپ پاکستان کی بات کریں تو سردی میں گھر میں بھی ہم تین چار چیزیں چڑھا کر شال اوڑھ کر یا ہیٹر انورٹر استعمال کرکے گھر کو رہنے کے قابل بناپاتے کیونکہ ہمارے گھر کھلے ہوادار بنائے جاتے تھے ۔ چھےسے آٹھ مہینے گرمی پڑنی اور دو سے چار مہینے سردی تو ذیادہ بہتر یہی رہتا کہ ایسا گھر بنائیں کہ جس میں گرمی کم لگے۔
اب کچھ عرصے سے ڈیزائنر گھر اور ہمارے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی مہربانی سے تین تین مرلے تک کے بھی پلاٹ بننے لگے ان پر کمرے در کمرے باتھ روم بس کھڑا ہونے کی جگہ بنا دیتے حالانکہ ہمیں سخت سردی میں گرم پانی سے بننے والی بھاپ کو اسی تنگ جگہ سہنا اور گرمی میں بنا اے سی پنکھے حبس میں اسی جگہ وقت گزارنا ہے۔ نتیجہ اب لوگ شکایت کرتے مستقل سر درد کی۔ کمرے میں اے سی غسل خانے میں جیسے جہنم ۔ ایک سے دو چکر لگے دماغ سن ہوجاتا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں کو ہوادار بنایا جائے کھڑکیاں ہر کمرے میں دی جائیں بیت الخلا کو فالتو جگہ سمجھ کر دو فٹ جگہ چھوڑنے کی بجائے اتنا بڑا ضرور بنائیں کہ گرمی میں حبس سے اور سردی میں گھٹن سے چکر نہ آئیں۔ ہر وقت اے سی کے استعمال کی بجائے ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کریں جامن فالسہ کھائیں ٹھنڈک دینے والے پھل کھائیں تخم ملنگا گوند کتیرا روز استعمال کریں پانی ذیادہ سے ذیادہ پیئیں۔
یہ جہنم ہمارے لیئے انسانوں کی تیار کردہ ہے۔ اس سے تو نجات بھی ممکن نہیں بس کوشش کریں کہ گھروں کو گھر بنائیں ناشتہ دان نہیں کیونکہ موسم نے اب مزید گرم ہی ہونا ہے۔
انٹرنیٹ سحر ہاشمی اور عمران ہاشمی کا موازنہ کررہا ہے کہہ رہا کہ سحر ہاشمی پاکستانی عمران ہاشمی ہیں مطلب اتنے گلے لگنے کے مناظر سعدیہ امام جیسی پرانی اداکارائوں کے پورے کیریر میں نہ ہوں گے جتنے ان باجی نے مختصر عرصے کے کیریر میں کر ڈالے ہیں۔ دانیال ظفر کو تو اتنی زور سے جھپٹا مارا کہ وہ بے چارہ سنگل پسلی گرتے گرتے بچا۔ آجکل فیروز خان کی لاٹری کھلی ہوئئ ہے۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیا یہ واقعی جین زی ہی ہے؟ کیونکہ جین زی تو جہاں ہاتھ ملانا ہو وہاں ہاتھ ہلا کر کام چلا لیتے جہاں ملنا ملانا ہو ٹیکسٹ سے کام چلا لیتے۔ وہاں یہ دو سال کے عرصے میں انکلوں سے لیکر ہم عمروں تک سب سے گلے لگ چکی ہیں۔ مجھے تو لگتا آجکل کے ہدایت کار انکو کاسٹ ہی اسئ بنیاد پر کرتے سحر ہاشمی عرف جھپئ والی سرکار کو کاسٹ کرو ڈرامہ ہٹ۔ حالانکہ باجی سے اردو بولی نہیں جاتی دانت پیس پیس کر جس طرح مکالمے بولتی ہے اگر اسکا لمبا کیریر چلا تو بتیسی پوری لگوانئ پڑے گی۔
آجکل عون زارا دیکھ رہی یہ کم ازکم بھی دس سال پرانا ڈرامہ ہے اور اسکو دیکھتے ہیروئن کے ہیرو پر پائوں مارنے والے منظر سے لگا تھا کافی بولڈ ہے ڈرامہ لیکن اس ایک منظر کے علاوہ بے چارے عون زارا نے پورے ڈرامے میں ایک جھپئ تک نہ پائی۔ مایا علی اتنی چھوٹی سی کیوٹ لگ رہی ہے کہ اس پریہ کردار جچ رہا بھولپن سچ مچ شکل پر ہے وہیں عثمان خالد بٹ بھی چھوٹا سا ہے۔ مگر اسی طرح کے کردار سحر پر اچھے خاصے برے لگ رہے ۔ باجی معصوم لگ ہی نہیں رہیں چھوٹی ہوں گی مگر موٹی ہونے کی وجہ سے وہ بھی نہیں لگ رہیں الٹا سجل بڑی ہو کر بھی ذیادہ چھوٹی اور معصوم لگ رہی ہے سحر سے۔ میرا سحر کو مشورہ ہے جھپیوں پر کم اداکاری پر ذیادہ توجہ دے پے در پے ڈرامے کرکے جب تک ادکاری سیکھے گی تب تک جھپی والی سرکار کا لقب ذیادہ مشہور ہوچکا ہو گا اور ہمیں اسکا چہرہ دیکھ کر چینل بدلنے کی عادت بھی پڑ چکی ہوگی۔
ایک بات تو بتانا ہی بھول گئ
کل کچن میں کام کررہی تھی چکر آئے
میں نے تخم ملنگا گھولا ساگودانہ ڈالا روح افزا ڈال کر پی لیا کہ بی پی لو ہورہا۔۔
خود کو سمجھایا بجھایا گرمی میں بی پی لو ہو جاتا ڈھیروں پانی پیا۔
بعد میں پتہ چلا زلزلہ آیا تھا۔
بلا وجہ ہی روح افزا پی لیا۔۔۔
بعد میں ایک گلاس اور پینا پڑا۔۔
بن گیا تھا ضائع تھوڑی کرنا تھا
آئو نام چیز جگہ جانور کھیلیں
جو پہلا کمنٹ کرے وہ اگلا حرف بتائے
میں پ
نام: پارک بو ینگ
چیز: پانینی ، پتھر
جگہ: پاکستان ❤️
جانور: پینتھر
ڈرامہ یا فلم: پیار کے صدقے
اداکار/ اداکارہ: پارک ہیونگ سک ❤️
تم لوگوں کا حرف ہے ج