پاکستانی سیاسی پارٹیوں کے وفد کے ہمراہ دورہ چین
اس دوران روبوٹک انوویشن سینٹر ہوبئی ، بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ موزیم، شیاؤمی الیکٹرک وہیکل فیکڑی و دیگر اہم مقامات و یادگاروں کا دورہ
چینی صنعتوں کی بے مثال ترقی اور جدت پسندی کو سراہا، چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے خاص طور پر خیبرپخونخواہ کے نوجوانوں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سیکھنے کے مواقع کے فروغ کے لیے قومی وطن پارٹی کے مشن کو مزید تیز اور متحرک کرنے کے عزم کا اعادہ
#QWP #SikandarSherpao
پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کی وفد کے ہمراہ دورہ چین
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی وائس منسٹر، مِس سن ایان سے ملاقات
سی پی سی کا پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ، دونوں ممالک کے باہمی تعقلقات، دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارت و دوطرفہ روابط کو بڑھانے پر زور
سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد از تکمیل اور عوام کے سطح پر باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا
#QWP #SikandarSherpao
اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرسرپرستی، خیبرپختونخواہ امن جرگہ میں پارٹی کی نمائندگی کی
تصویری جھلکیاں
-
خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور سیکورٹی کے مسائل کے تناظر میں ہونے والے امن جرگہ میں پارٹی وفد میں صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ، شکیل وحید اللہ، ڈاکٹر فاروق افضل بھی شامل تھے
خیبرپختونخواہ امن جرگہ میں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت سیاسی رہنماؤں، اکابرین اور مشران کی بڑی تعداد میں شرکت
#QWP #AftabSherpao #SikandarSherpao #KPAmanJirga
ضلع صوابی میں معروف شخصیت دلدار خان کے ہاں منعقدہ نجی تقریب
ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ کی خصوصی شرکت
تقریب کے دوران سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات بھی رہی
اس موقع پر قومی وطن پارٹی صوابی کے ضلعی چئیرمین مسعود جبار خان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ تھے
#AftabSherpao #QWP
قومی وطن پارٹی روالپنڈی اور اسلام آباد کے عہدیداران و مشران کی ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ سے ملاقات
اس موقع پر پولیٹیکل سیکرٹری برائے چئیرمین حنیف شاہ بھی ہمراہ تھے
پارٹی امور و دیگر اہم معاملات پر گفتگو
ملاقات میں سینئر پارٹی رہنما ہمایوں خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی روالپنڈی سمیع خان، جنرل سیکرٹری اسلام آباد آفتاب ملک، ریاض خان، نعمت اللہ خان، قاری شیرعالم، اور منصور خان و دیگر بھی شریک تھے
#QWP #Rawalpindi #Islamabad #AftabSherpao
عمران خان جوچاہتے تھے وہ مل گیا، خیبرپختنخواہ میں نیا وزیراعلیٰ آگیا،
آج جو کچھ ہوا کیا اس سے صوبے کے مسئلے حل ہونگے؟ یا صوبہ مرکز کے ساتھ مزید ٹکراؤ کی طرف جارہا ہے؟
یہاں کے عوام کا کیا ہوگا؟
صوبہ کرپشن، بدترین گورننس، بڑھتی دہشتگردی اور ضم اضلاع عدم توجہی کا شکار ہیں
اب نئے وزیراعلیٰ کے سامنے یہ مسائل ہیں، انہیں سیاسی وفاداری نبھانے کی بجائے خدمت کی سیاست کرنا ہوگی
خیبرپختونخواہ کو گڈ گورننس چاہیے نہ کہ سیاسی چالیں
#QWP #AftabSherpao
اپر کوہستان شمولیتی پروگرام
قومی وطن پارٹی اپر کوہستان میں سابقہ امیدوار پی کے 31 رحمت بنی کی کوششوں سے کریم داد، محمد یونس، غلام سعید و دیگر افراد اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی کا حصہ بن گئے
نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی مفلرپہنا کر خوش آمدید کہا گیا
#QWP #UpperKohistan
غزہ امن معاہدے پر دستخط بے پناہ تکالیف کے بعد اُمید کی ایک کرن ہے۔ یہ اقدام غزہ کے عوام کو درپیش طویل انسانی المیہ کے خاتمے کی جانب ایک خوش آئند قدم ثابت ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری اب اس جنگ زدہ خطے کے لیے بلا تعطل انسانی امداد، بحالی اور تعمیرِ نو کو یقینی بنائے گی، تاکہ ایک آزاد اور خودمختار ریاستِ فلسطین کی راہ ہموار ہو سکے۔
@AftabSherpao
#QWp #AftabSherpao
پشاور( )قومی وطن پارٹی کے صو بائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پاؤ نے تنگی تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال میں خواتین و مرد ڈاکٹرز کی کمی اور ضروری سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا کو قومی وطن پارٹی کی طرف سے ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ تحصل ہیڈکورٹر ہسپتال تنگی میں میل اور فی میل ڈکٹرز کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ ضروری سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ انہوں نے اس بات پر زرو دیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور سہولیات کی دستیابی کے مسئلے کو اولین فرصت میں ترجیخی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طبی عملے اور خاص طور پر خواتین ڈاکٹرز کی کمی ہسپتال کی بنیادی صحت اور طبی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 13ستمبر 2025کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث ایک متوفی خاتون کی لاش کا ٹی ایچ کیو تنگی میں پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا۔ متوفی خاتون کے ورثاء نے چھ گھنٹے انتظار کے بعد لاش چارسدہ ہسپتال لے گئے تا کہ قانونی تقاضے مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے مقامی آبادی پریشانی میں مبتلا ہو گئی اور محکمہ صحت کی بدنامی کا باعث بنا۔خط میں کہا گیا کہ اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور 14ستمبر کو تحصیل ہیڈ کورٹرہسپتال تنگی میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مقامی مشران نے طویل عرصے سے ہسپتال میں طبی عملے کی قلت پر غم و غصے کا اظہار کیا۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین نے خط میں پر خلوص استدعا کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ سے کہا ہے کہ آئندہ کیلئے اس قسم کی کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے تحصیل تنگی ہیڈ کورٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور خصوصی طور پر خواتین میڈیکل آفیسرزکی تعیناتی کو یقینی بنا کر اس دیرینہ مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر کمیونٹی کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وطن کور اسلام آباد؛
قائد حزبِ اختلاف خیبر پختونخوا اسمبلی عباداللہ خان سے اہم ملاقات
ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال
#AftabSherpao#QWP#islamabad#KhyberPakhtunkhwa
بنوں کینٹ بارہا دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے جو نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایک مربوط اور موثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے تاکہ اس فتنے کا قلع قمع کیا جا سکے۔
#Bannu#BannuAttack#BannuFCline
Today visited the Embassy of #Afghanistan to offer heartfelt condolences over the tragic loss of lives in the recent #earthquake. Expressed deep solidarity with the bereaved families in this hour of grief and prayed for the departed souls. Also recorded sentiments in the Book of Condolences.
@MoFA_Afg@TOLOnews@AfghanistanTime@Reuters
چیئرمین قومی وطن پارٹی ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ، الحاج قاری فضل ھادی مرحوم بانی و مہتمم مدرسہ تجوید القرآن والحفظ پنجیگرام سوات
2001 سال
#QWP#AftabSherpao#archives#Swat
The important visit of China’s Foreign Minister marks a defining moment in the iron clad strategic partnership between Pakistan and China. The launch of CPEC Phase II stands as a game changer for Pakistan’s economic transformation, regional peace, and global connectivity. China’s affirmation that Pakistan and China ‘have a shared future’ affirms an unyielding commitment to prosperity, stability, and mutual support. This milestone heralds a new era of peace, trade, connectivity, and people-to-people ties in South Asia.
@XHNews@ChinaDailyAsia@CGTNOfficial@Echinanews@CPECOfficials@CPEC_Official@TheDailyCPEC@Mushahid@appcsocialmedia@CathayPak
#WangYiVisitsPakistan
خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کی تشویشناک صورتحال، آپریشن اور قامی امن جرگہ کی اے پی سی کی دعوت
قامی امن جرگہ کے وفد سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو
#KhyberPakhtunkhwa#ispr#ANP#AftabSherpao
دو روز قبل بونیر، دیر، و دیگر علاقوں میں مون سون کی تباہی اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد آج صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلوں اور کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں نہایت دردناک ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کا جن پوری طرح سے بے قابو ہوچکا ہے، اس ہولناک صورتحال کو وقتی اقدامات سے قابو نہیں کیا جاسکتا اس کے لیے مربوط حکمت عملی ، دور رس پالیسیوں اور سخت فیصلوں کے تسلسل کی ضرورت ہوگی، وگرنہ آنے والے سالوں میں مون سون نہایت بھیانک روپ دھار سکتے ہیں
#Swabi #Cloudburst #flooding #Floods
چارسدہ:مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پی کے 65 کے جنرل سیکرٹری میاں جمال شاہ کی والدہ کے وفات پر ان کے ہاں آمد
اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
#QWP#AftabSherpao