السلام علیکم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم كی جان ہے ! اگر تم اتنی خطائیں كرو كہ زمین و آسمان كا خلا پر ہو جائے، پھر تم اللہ عزوجل سے استغفار كرو تو وہ تمہیں بخش دے گا ..
پٹرول کی قیمت کم ہونا لازمی ترین امر ہے اور اس پر کوئ دوسری راۓ نہیں اور فوری کم ہونا چاہیے۔
مگر بدقسمتی سے پاکستان کی عالمی امن کے محاذ پر عظیم ترین فتح اور عزت افزائ کو کچھ دل جلے پاکستانی اسے پٹرول کی قیمت سے جوڑ کر رنگ میں بھنگ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔
دراصل یہ کامیابی اتنی بڑی ہے کہ وہ سب لوگ بشمول سینئر صحافی جو اس دوران کہیں بھی متعلقہ نہ رہے وہ اپنے احساس کمتری کو اس طرح چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
یہ بلکل ایسے ہی جب کوئ حج کو جارہا ہو اور حامد میر کہے آپ نماز تو پڑھتے نہیں اور چلے ہیں حج کرنے کو 😊
پاکستان ورلڈ آرڈر تبدیل کرنے کی پوزیشن میں آچکا ہے،وزیر اعظم شہبازشریف نے کل رات ورلڈآرڈر کو تبدیل کیا اور بتایا کہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچالیا گیاہے،اس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان،پاکستان ہورہی تھی سلسلہ تاحال جاری ہے،پاکستان دنیا کے فیصلے کررہا ہے
میر صاحب پھر اس جنگ کی وجہ سے جو پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں تھیں تو اس وقت شہبازشریف حکومت پر آپ سمیت جس جس صحافی یا اینکر نے تنقید کی ان کو محض زیب داستان والی تنقید پر معافی بھی مانگنی چاہئیے۔
برطانیہ نے سولہ سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل بین لگا دیا ہے
پاکستان کو بھی لازمی یہ کام کرنا چاہیے پاکستان میں تو کروڑوں بچے اس عمر کے اور سوشل میڈیا بچوں کو تباہ کر رہا ہے اب یہ بات یورپ امریکہ سب سمجھ چکے ہیں
🚨 شہباز حکومت کو کس نے کہا تھا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 900 ارب ڈال دے 😱؟؟؟
اگر یہ 900 ارب ہیلتھ کے بجٹ میں ڈال دیتے تو آج یہ شرمیلا فاروقی آپ کو طعنے نہ دے رہی ہوتی۔
👈اور خدارا یہ بھیک منگ پروگرام بند کرو🙏 یہ ملکی معیشت کے لیے سفید ہاتھی 🐘 بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے آپ سے کبھی خوش نہیں ہونا۔
پاکستان کی عالمی سطع پر عظیم سفارتی کامیابی اور نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ پاکستان کے عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت دیا جانا چاہیئے۔ اُمید ہے حکومت پاکستان عوام کو ریلیف دے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک سال کے عرصہ میں دو جنگیں اللہ کے فضل سے جیت لیں ۔ بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبرو تحمل سے فاتح سفارت کار ، دونوں محاذوں پہ سرخرو۔ اللہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جسطرح خلوص،دانش و معاملہ فہمی کے ساتھ بھارت کے سا تھ جنگ اور ایران امریکہ مصالحت دونوں مرحلوں پہ کردار ادا کیا وہ تاریخ ساز ھے۔
یہ توازن اور ملک کے مفاد میں یکسوئ کا نتیجہ ھے کہ اللہ کا کرم جاری و ساری ھے۔
انشا ء اللہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سرخرو ھو گی۔
شہباز شریف کے ایران جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی مارکیٹ کریش کر گئی ہے پاکستان نے ناممکن کو ممکن کیا ہے اس وقت تیل کی قیمت وہی جو ایران جنگ شروع ہونے کے وقت تھی پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اب جنگ سے پہلے والی کرنی چاہیے سب مہنگائی کا تعلق پیٹرول کی قیمت سے ہوتا ہے
آپ پاکستان میں الیٹ کی موجیں دیکھیں
بزنس کلاس پر بیرون ملک سفر پر FED فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تھی مثلاً امریکہ کے لیے 3.5 لاکھ روپے، یورپ/آسٹریلیا کے لیے 2.1 لاکھ روپے، مشرق وسطیٰ کے لیے 1.05 لاکھ روپے یہ مکمل ختم کر دی ہے
جبکہ اکانومی کلاس پر یہ 12500روپے ہے جو اب بھی موجود ہے مطلب الیٹ کلاس کو معاف عام بندا اکانومی پر وہ دے گا اور پھر ڈھول پیٹ رہے بجٹ میں ہم نے رلیف دے دیا ہے
ادویات کی قیمتیں کم کریں
کچھ عرصہ پہلے تک ہیپاٹائٹس سی تقریباً لاعلاج یا انتہائی مشکل مرض سمجھا جاتا تھا۔ پاکستان اور مصر دنیا کے اُن ممالک میں شامل تھے جہاں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ہزاروں لوگ اس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔
پھر ایک انقلابی دوا “سوفوسبوویر (Sofosbuvir)” آئی برانڈ نام Sovaldi تھا جس نے ہیپاٹائٹس سی کے علاج کا نقشہ ہی بدل دیا۔ امریکہ میں ابتدا میں اس دوا کے صرف 12 ہفتوں کے کورس کی قیمت تقریباً 84 ہزار ڈالر تھی، لیکن دوا بنانے والی کمپنی نے پاکستان، مصر اور دیگر غریب ممالک کو اس کے سستے جینرک ورژن بنانے کی اجازت دی۔ نتیجتاً یہی علاج چند ہزار روپے میں دستیاب ہو گیا اور لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
دنیا بھر میں بڑی فارما کمپنیاں اکثر غریب ممالک کے لیے جان بچانے والی ادویات پر خصوصی رعایت دیتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض علاج حاصل کر سکیں۔ لیکن پاکستان میں ادویات پر مختلف ٹیکسوں، بلند پیداواری اخراجات اور قیمتوں کے نظام کی وجہ سے بہت سی دوائیں ضرورت سے زیادہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ بعض اوقات وہی دوا پڑوسی ممالک، خصوصاً بھارت، کے مقابلے میں بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔ادویات پر صفر ٹیکس ہونا چاہیے
پاکستان جیسے غریب ملک میں جہاں لاکھوں لوگ علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، وہاں ادویات کو ممکنہ حد تک سستا اور قابلِ رسائی بنانا قومی ترجیح ہونی چاہیے
عام آدمی کے لیے پیٹرول، آٹا، چاول، گوشت، بجلی گیس کے بل کرائے، یہ ضروری ہوتا ہے، اس میں سے کس چیز کا ریٹ اس بجٹ میں کم ہوا کہ کہہ رہے تاریخی بجٹ ہے ؟
آر اے شہزاد @RShahzaddk
🚨میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم آپ سے بڑھ کر پاکستانی ہیں، ہمارا قبلہ اسلام آباد کی طرف ہے۔ پاکستان نے 78 سال سے کشمیریوں کی حمایت کی۔
🚨اگر کل بھارت نے مزموم کوشش کی یا LOC کراس کرنے کی کوشش کی تو ہم کشمیری اپنی جانیں قربان کریں گے، ہم بھارت کے ناپاک قدم پاک سرزمین پر نہیں پڑنے دیں گے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر
آبنائے ہرمز سے گذرنے والے سامان سے بھتہ لینے کا کام سندھ کی بھولڑو حکومت کو دے دیا جائے انہیں کراچی سے اپ کنٹری جانے والے مال سے بھتہ وصول کرنے کا ستر سالہ تجربہ ہے۔