@iqrarulhassan اقرار بھائی! باعزت و احترام ، مجھے آپ سے پوری طرح اتفاق ہے ، ایک سوال پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ جب بھی آپ سے ن لیگ یا زرداری کے بارے اختلاف یا سوال پوچھنے کے بارے پوچھا جاتا ہے تو آپ کو برا کیوں لگتا ہے ؟
جب کسی ہیروئین بیچنے والے کو پکڑیں تو وہ اکثر آگے سے کہتا ہے کہ فلاں بھی تو چرس بیچ رہا ہے۔
پی ٹی آئی والوں کا بھی یہی حال ہے۔ عمران خان پر تنقید کریں تو وہ یہ نہیں کہتے کہ تنقید غلط ہے، بلکہ جواب ہوتا ہے کہ فلاں بھی تو غلط ہے۔
خان صاحب پر تنقید کے جواب میں جب یہ کہا جاتا ہے کہ آپ فلاں کا نام کیوں نہیں لیتے، فلاں پر تنقید کیوں نہیں کرتے۔۔۔ تو اصل میں پی ٹی آئی والے اس بات کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں کہ عمران خان بھی باقی سب جیسے ہیں مگر تنقید صرف عمران خان پر کیوں؟
تو چونکہ آپ نے خان صاحب سیاسی اور اخلاقی بھگوان کا درجہ دے دیا ہے تو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ وہ بھی حکومت میں آ کر ناکام ہ��ئے، وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے اردلی رہے، فرق صرف ناکامی اور غلامی کی تعداد کا ہے۔
تو صاحبو واقعی سب ایک جیسے ہیں اور ان میں سے کوئی آپ کی مسیحائی نہیں کر سکے گا۔ لہذا ان سیاسی بتوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑئیے۔ خود اپنے لیے جدوجہد کا آغاز کیجئے، ایسی جمہوری سیاسی جماعتوں کے بارے میں سوچنا شروع کیجئے جن میں آپ بھی حقیقی انتخابات کے ذریعے پارٹی چئیرمین بن سکیں، جس میں آپ بھی وزیر اعظم کے امیدوار بن سکیں جیسا کے ساری مہذب دنیا میں ہوتا ہے۔ پوری مہذب دنیا میں کوئی ایک سیاسی جماعت بتائیے جو ہماری طرح شخصیات کے گرد گھومتی ہو؟
کسان بھائیوں کے لیے روزمرہ کے چند آسان ٹوٹکے
بکری کا بچہ اور تندور کی راکھ:بکری کے بچے جو پہلی بار کانٹوں اور جھاڑیوں میں منہ مارنا شروع کردیتے ہیں تو ان کے منہ بہت بُری طرح سے پک جاتے ہیں‘ ان کا علاج چولہے یا تندور کی لکڑی کی راکھ کسی برتن میں چھان کر اس میںپانی ڈال کر گاڑھا سا گھول لیں‘ صبح و شام ان کے منہ اس میں ڈبو دیں‘ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
جانور کی آنکھ خراب ہے! تازہ مکھن لائیں:اگر کسی جانور کی آنکھ میں کچھ چبھ جائے یعنی کوئی چیز ان کی آنکھ میں لگ جائے‘ آنکھ سے ہروقت پانی بہنے لگے تو مکھن میں تھوڑا سا نمک ملا کر ان کی آنکھ میں ڈالیں‘ جانور کی آنکھ ٹھیک ہوجائے گی۔
منہ کھر، کی بیماری او رمسور کی دال:منہ اور کھر کی بیماری میں جانور کو مسور کی ثابت دال پکا کر کسی بوتل میں ڈال کر نیم گرم پلانے سے جانور ٹھیک ہوجاتا ہے۔
بکری کا پیشاب بند ہے تو مٹی کا تیل ناک میں لگائیں:اگر کسی جانور خاص طور پر بکری کا چھوٹا پیشاب بند ہوجائے تو تھوڑا سا مٹی کا تیل روئی سے لگا کر ان کے ناک میں لگانے سے فوراً پیشاب جاری ہوجاتا ہے۔
جانور کے پیٹ میں زخم ہیں تو یہ ٹوٹکہ آزمائیے!
بعض جانور گرمی میں دھوپ سے گرم ہوئے پانی کو پی لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں زخم ہوجاتے ہیں اس کا علاج دودھ میں دو انڈے ‘ دیسی گھی دو چمچ‘ ہلدی ایک چمچ اچھی طرح مکس کرکے جانور کو پلادیں‘ جانور ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر کسی جانور کو سردی لگ جائے تو یہی چیزیں گرم کرکے جانور کو پینے کے لیے دیں جانور بالکل صحت مند ہوجائے گا۔
جانور کو نظر بد لگ جائے تو یہ آزمائیے!:اگر کسی جانور کو نظر لگ جائے تو سات مرتبہ اذان پڑھ کر اس کے کانوں میں اور سارے جسم پر پھونک مارنےسے جانور ٹھیک ہوجاتا ہے۔
اچھا لگے تو شیئر کریں۔
تحریر؛ ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان
0308-8684888
فارمرز کے لیے بہت اہم پوسٹ
کس مہینے کون سا مسئلہ ہوسکتا ہے اور اس کا کیا حل نکالنا چاہیے۔۔؟
1) جنوری: اس مہینے میں سردی عروج پہ ہوتی ہےجانور کو اچھی خوراک یعنی ونڈے کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے اگر مناسب گرم ماحول اور اچھی خوراک نہ دی جائے تو شدید سردی کی وجہ سے ٹمپریچر ڈاٶن ہوجاتاہےاکثر اوقات جانورعلامت میں چارہ پانی نہیں کھاتاپیتاجانور کا دودھ کم ہوجاتا ہےاور دودھ پہ جھاگ بھی کم ہوسکتا ہے ییسٹ اور بائی پاس فیٹ اور منرل ��س موسم میں دینا بہت ضروری ہے کچھ فارم پہ منہ کھر بھی دیکھنے کو مل ر ہاہے اس لیے ضروری ہے کہ منہ کھر کا ویکسین ستمبر اکتوبر میں کی جائے۔
2) فروری: اس مہینے میں جانوروں کی خوراک کم ہوتی ہےبہت سے جانور توانائی کم ہونے کی وجہ سے کمزوری محسوس کرتے ہیں۔
3) مارچ: اس مہینے میں زیادہ تر گائے گرم ہو کر گھبن ہوجاتی ہیں۔ اس موسم میں Deworming (پیٹ کے کیڑوں کی دواٸی) اور منہ کھر کے ویکسین لازمی کرنی چاہیے
4) اپریل: اس مہینے میں جانوروں کو چیچڑ کی ادویات لازمی لگانا چاہیے تاکہ آنے والی گرمی میں رت موترا اور لمف نوڈ کا بخار کم سے کم رفتار میں فارم کے اندر جانور میں پھیل سکے
5) مئی: اس مہینے میں آپ نے گل گھوٹو کے ویکسین لازمی کروانی ہے اپنے تمام جانوروں کے خون کا ٹیسٹ کرواٸیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کس کس جانور نے علاج کے بغیر دودھ کم کرنا ہے اور کونسا جانور گرمی میں رت موترا کرے گااورپنکھےکاانتظام بھی لازمی کریں
6) جون: اس مہینے میں ول کے بخار Three Days Sickness کی ویکسین کرواٸیں۔
7) جولائی: اس موسم میں جانور کو سرسوں کی کھل دیں کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے گلوکوز دیں جانوروں کے لیے پنکھے لگواٸیں ان کو شدید گرمی سے بچاٸیں جن جانوروں کو رت موترا ہو ان کا علاج کریں اور چیچڑ کو ختم کرنے کے لیے سپرے کا استعمال کریں اور انجکشن لگواٸیں۔
8) اگست: اس مہینے میں بھی لنگڑی کا بخار، وِل کا بخار اور گل گھوٹو ہوسکتاہے اس کا علاج کریں اپنے فارم پر حبس کم کرنے کے لیے پنکھوں کا استعمال کریں گرمی کم کرنے کے لیے ان کو گلوکوز دیں
نوٹ: جولائی اور اگست دونوں کے مساٸل تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں
9) ستمبر: اس مہینے میں جانوروں کو ڈیورمنگ (پیٹ کے کیڑوں کی دواٸی) کریں تاکہ سردی میں کم خوراک ہونے کی وجہ سے بھی جانوروں کے پیٹ پالنا آسان ہوں
10) اکتوبر: میں منہ کھر کی ویکسین کرواٸیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں جب آپ کے علاقے کے کسان منہ کھر کی وجہ سے پریشان ہوں تو اس وقت آپ سکون سے رہیں
نوٹ: جانوروں میں خاص طور پر بھینسوں کے گرم ہونے (ہیٹ میں آنے کا) کا انتظار کریں۔
11) نومبر: اکتوبر اور نومبر دونوں مہینوں میں مسائل تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں
12) دسمبر: اس مہینے میں منہ کھر اور سردی (ٹھنڈ) فارمرز کو کافی پریشان کرتی ہے جن کے لیے آپ کو پہلے سے بندوبست کرنا پڑتا ہے لوگ کیاکرتےہیں سردی کےموسم میں بہت برسیم کھلاتےہیں جس وجہ سےجانورسردی کا شکارہوجاتاہےکوشش کریں سردی میں ڈراٸی میٹربڑھاٸیں Hayتوڑی اور ساٸلج کی مقدارمیں اضافہ کریں ونڈا دودھ کے حساب سے دیں
ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان
0308-8684888