حکومت پنجاب نے جنرل الیکشن 2024ء کے حوالے سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائ�� کی ہے۔ کسی بھی جگہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو فوری طور پر کاروائی کی جائیگی اورانہیں بیک ٹریک کیا جائیگا۔ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور انشاءاللہ ہم محفوظ ماحول میں الیکشن کروائیں گے۔
تفصیلات جانئے اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے اس ویڈیو پیغام میں۔
@drmalhi
حکومت پنجاب کے فراہم کردہ فنڈز کی بدولت پنجاب پولیس 31 دسمبر سے مکمل ہونے والے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کو صوبہ بھر میں لانچ کرنے جا رہی ہے، سکرین پر نظر آنے والے خوبصورت پولیس سٹیشنز پولیس افسران نے انتہائی محنت سے تیار کیئے ہیں، جو کسی بھی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں اور ہم انہیں اسی حالت میں برقرار رکھیں گے۔
ان پولیس سٹیشنز میں ہم نے ہڑپہ کی آرٹ، چولستان کے صحرا، مہدی حسن کا فن، چائنہ گارڈن تھیم سمیت مختلف تخلیقی صلاحیتیں دیکھائی ہیں۔
ہمارے ایس ایچ اوز، کانسٹیبلز، محرران، اے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ڈی پی اوز، آر پی اوز ان تھانوں کی مکمل ن��رانی کر رہے ہیں۔
پاکستان کی خاطر، لوگوں کو بہتر سروس ڈیلیوری دینے کے لئے، وزیر اعلی پنجاب 31 دسمبر سے لاہور سے اس کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں ساتھ ہی آن لائن افتتاح ہو گا، پریس، میڈیا، وکلا ہر کوئی جو ان کو دیکھنے آنا چاہے یہ ان کی انسپکشن کے لئے حاضر ہیں، ان پولیس سٹیشنز کی ہر دستاویز پر ایک QR کوڈ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی رائے دیتے ہیں، ابھی تک ان پولیس سٹیشنز میں آنے والے 01 لاکھ 70 ہزار لوگ سٹیزن فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ان SIPS بارے فیڈ بیک دے چکے ہیں جس میں سے 01 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کارکردگی پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا ہے، 15 فروری 2024ء تک انشا اللہ عوام مانیں گے کہ ہم نے پولیس کے حوالے سے آپ کی پرانی رائے تبدیل کر دی، ہمارے افسران اور جوان دنیا کے بہترین پولیس سٹیشنز میں آپ کی حفاظت اور خدمت کرتے رہیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
"پنجاب پولیس نے پچھلے گیارہ ماہ کے دوران ہر ایک منٹ میں اوسطاً مسروقہ 19646 روپے برآمد کر کے مالکان کو لوٹائے، ہر ایک منٹ میں 03 شہری ہمارے خدمت مراکز سے مستفید ہوتے ہیں، ہر ایک گھنٹے میں اوسطاً 06 کلو گرام منشیات برآمد کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہر ایک گھنٹے میں اوسطاً 15 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہر ایک گھنٹے میں اوسطاً 200 شہری پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔"
پنجاب پولیس اوسطاً ہر ایک منٹ اور ہر ایک گھنٹے میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام کو خدمات و سہولیات کی فراہمی میں کس طرح مصروف عمل ہے، جانئے ��ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسعد اعجاز ملہی کی ایک منٹ پر مشتمل دلچسپ ویڈیو میں۔
#PunjabPolice #OneMinute #1Minute #Performance #IGPunjab #CrimeFighter #PKM
Dr. Ejaz Malhi, AIG Operations, Punjab sharing his thoughts during the National Consultative workshop.
Dr. Ijaz praised specific initiatives like "misaq" centers, suggesting replicating them in provinces.
@drmalhi@BureauNpb@ICT_Police @PoliceAwam @StateINL@CanHCPakistan
پنجاب پولیس کے زیر اہتمام طلبہ اور فلم میکرز کیلئے پولیس سے متعلقہ شارٹ فلم بنانے کے مقابلہ کا اعلان، فلم کا دورانیہ 45 سے 60 منٹ تک۔ انعام 20 لاکھ روپے اور پنجاب پولیس کی جانب سے تشہیر بھی ہو گی۔
مزید معلومات کیلئے آپ 04299210075 پر کال کرسکتے ہیں۔
#PunjabPolice #BuildingForBetter