وزیراعظم اور آرمی چیف خلیفہ اسلامی بن کر بیعت لینے نہیں آئے کہ علماء کے بیعت کے لیے تیار ہونے کے نعرے لگائے جائیں۔ غیر مشروط بیعت صرف اللہ کے رسول کی ہو سکتی ہے۔ ان مجالس میں سنجیدہ گفتگو ہونی چاہیے، سنجیدہ لوگوں کو بلانا چاہیے، تاکہ یہ مجالس تماشا نہ بن جائیں، جن کا سمیٹنا خود ان کےلیے مشکل ہو جائے۔ مفتی منیب الرحمن
آج فیلڈ مارشل محترم عاصم منیر صاحب کے ساتھ علماء مشائخ کی طویل نشست ہوئی۔
جس میں جنرل صاحب نے میرے والد قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کا موقف دوہرایا جو انہوں نے ارام باغ جلسہ عام میں دیا تھا کہ ہماری جہادی تنظیم پاک فوج ہے اسلامی ریاست میں پرائیویٹ جہاد کی کوئی گنجائش نہیں۔
جنرل عاصم منیر صاحب یکسو پرعظم اور واضح موقف کے ساتھ بہترین مکالمے کی صلاحیت رکھتے ہیں