" وہ مشرق سے ظہور پذیر ہونگے ، نوعمر لڑکے ہونگے اور دین کے معاملے میں متشدد ہونگے ، وہ کثرت سے نمازیں پڑھنے والے ہونگے ، ان کی نمازوں کے سامنے تم اپنی نمازوں کو کم سمجھو گے ، وہ قرآن کو دلیل بنائیں گے مگر قرآن ان کے خلاف دلیل ہوگا ، وہ کفار کے لیے نازل ہونے والی آیات کو مسلمانوں پر فٹ کریں گے ، وہ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور کفار کو چھوڑ دیں گے۔
وہ لوگوں کو حق کی طرف بلائیں گے مگر خود حق پر نہ ہونگے ، انہیں جہاں پاؤ قتل کر دو وہ بدترین مقتول ہونگے اور جسے وہ شہید کر دیں وہ بہترین شہید ہوگا، ان کا آخری گروہ دجال کے ساتھ نکلے گا "
بخاری اور ابنِ ماجہ میں خوارج کی یہ نشانیاں واضح کر دی گئی ہیں اور انہیں جہنم کے کتے کہہ کر پکارا گیا ہے ۔
جہاں ملیں انہیں جہنم واصل کر دینے کا حکم ہے اور اس پر اجر رکھا گیا ہے ۔
افر محمود چودھری#