🚨 Trend Starts Now!
The people of Pakistan deserve affordable fuel, not endless price hikes.
Join our campaign and raise your voice for relief from the rising cost of living.
Use the hashtag: #عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
🕒 Trend Time: 3:00 PM
Retweet, post, and encourage others to participate. Together, let's make the voice of the people impossible to ignore.
جماعتِ اسلامی کا ردِعمل:
امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمان کی 20 منٹ سے زائد کی تقریر سننے والا کبھی یہ بات نہیں کرے گا جو تحریک انصاف نے کی ہے۔ دراصل پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ورکرز اور سپورٹرز سے حقائق چھپانے کی کوشش کررہی ہے، ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اگر لاہور اور کراچی میں ہونے والے بے مثال مظاہروں میں امیر جماعت اسلامی کی تقریر کو کوئی بھی سنے گا تو اسے تمام سوالات کا جواب مل جائے گا۔
جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں میں فرق ہی یہ ہے کہ جماعت اسلامی بغض و عناد کے بجائے حقائق پر مبنی بات کرتی ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ساری دنیا میں فلسیطن کے حق اور اسرائیل کی مذمت میں مظاہرے ہورہے ہیں مگر پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پی پی نہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر مظاہرے کرتی ہیں اور نہ ہی اسے موضوع بناتی ہیں۔
جہاں تک قید کی بات ہے تو بانی تحریک انصاف عمران خان کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہمیشہ سیاسی قیدی قرار دیا اور کل کراچی کے جلسے میں بھی یہ بات دہرائی اور ملک میں جمہوری آزادیوں کا مطالبہ کیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حافظ نعیم الرحمان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی اسمبلی کی سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حق میں قربان کردی اور انتخابات میں دھاندلی کے عمل کو سختی سے مسترد کردیا۔ درحقیقت، غزہ کا المیہ ��ور 67 ہزارفلسطینیوں کی شہادت ایسا معاملہ نہیں کہ اس پر سیاست کی جائے۔ مسلم ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتیں؟ اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتیں؟ ہماری تشویش اس بات پر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ٹوئٹ آجاتے ہیں مگر جب سے لیکر آج تک ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیل اور امریکی کی مذمت میں کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا ۔۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہمیشہ حسن ظن رکھا کہ میئر کراچی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے 32 لوگوں کی "پراسرار گمشدگی" کیسے ہوئی؟ اور کراچی پر پیپلزپارٹی کا میئر مسلط ہوگیا لیکن حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے 32 منتخب چیئرمین پراسرار طور پر غائب نہ ہوتے تو آج شہر پر پیپلزپارٹی کا قبضہ مسلط میئر نہ ہوتا اور کروڑوں لوگ اذیت میں مبتلا نہ ہوتے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کے یہ 32 لوگ پیپلزپارٹی کےساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نہ صرف اعلیٰ ترین سطح پر بات کی ہے بلکہ جلسوں اور پریس کانفرنس میں ہر بار یہ مطالبہ اٹھایا ہے، تمام مواد ریکارڈ پر موجود ہے مگر پی ٹی آئی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ ہم ایک مرتبہ اپنے آفیشل پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن بڑی سیاسی جماعتیں بشمول ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتیں؟ اور ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے لائن بنا کر کیوں کھڑی ہوتی ہیں؟
جماعت اسلامی کی پالیسی واضح ہے کہ فلسطین کی ایک ہی ریاست ہے لیکن ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی دو ریاستی حل کی بات کرکے ایک طرح سے اسرائیل کو ریاست کےطور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دیتی ہیں جو کسی صورت بھی قابل نہیں ہے۔ اگرمسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مظاہرہ کریں گی تو جماعت اسلامی اس کا خیر مقدم کرے گی۔ آخر میں ہم یہ کہنا چاہیں گہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بجائے اسرائیل کی سرپرستی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کیا جائے۔اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جائے
ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد 20 نکاتی پلان دراصل انتہاپسند سوچ اور عالمی عدم استحکام کو بڑھانے کی کوشش ہے۔ ہم اس متعصب ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں جو انسانی حقوق، مساوات اور عالمی امن کے اصولوں کے منافی ہے۔ دنیا نفرت کی نہیں انصاف کی متقاضی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں طلباء و طالبات پر تشدد، پولیس گردی اور گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ طلبہ و طالبات اپنے مسائل حل کے لیے پرامن مظاہرہ کررہے تھے۔ یہ چھاؤنی یا جیل نہیں تعلیمی ادارہ ہے، آئین طلباء و طالبات کو اپنے مسائل کے حل کیلیے آواز اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔ پاکستان میں طلباء کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلباء کو دبانے کی کوشش کرنے والے سمجھ لیں کہ جمعیت کو مٹانے والے خود مٹ گئے، ڈھاکہ یونیورسٹی کے نتائج دیکھ لیں یا خود کراچی یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ پڑھ لیں۔
آج ہم سے رخصت ہو کر اپنے رب کے پاس پہنچ جانے والےصوبہ جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ ظفر صاحب صاف، سیدھے انسان اور بہترین منتظم تھے۔ خاموشی سے بڑے بڑے کام کرنے والے راؤ ظفر ٹوٹ کر محبت کرنے والے اور ساتھیوں کی اصلاح کا سلیقہ رکھتے تھے۔ ان سے جتنا تعلق بھی رہا انہیں ہر لمحہ تحریک کی فکر اور فیصلوں پر یکسوئی سے کاربند رہنے والا پایا۔ بیماری کے عالم میں بھی ان کی زبان پر اللہ کا شکر اور اجتماعیت کی فکر رہی۔ اللہ کریم ہمارے بھائی کی مغفرت فرمائیں اور انہیں نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا حقدار بنائیں، آمین
شہباز حکومت کا زور صرف تنخواہ دار طبقے پر چل رہا ہے، سال بھر میں ریکارڈ 545 ارب ٹیکس وصول کرلیا، دوسری طرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو اس ملک میں ہر طرح کی مراعات اور رعایات حاصل ہیں کیونکہ تمام بڑی پارٹیاں انہیں کے قبضے میں ہیں! سوال یہ ہے کہ سیلریڈ کلاس کو اس ٹیکس کے بدلے ملتا کیا ہے؟
تحریر : امجد بخاری
بتاؤ تم کس کا ساتھ دو گے؟
پہلی تصویر میں جماعت اسلامی کا امیر بیٹھا ہے، جس کا لہجہ انداز اور چہرہ سب بتا رہا ہے کہ سانحہ سوات پر اسے کتنی تکلیف ہے؟ یہی عوامی قائد کا انداز ہوتا ہے، جماعت اسلامی نے سوات ریسکیو آپریشن پر تنقید کی اور نہ ہی سوالات اٹھائے بلکہ اسکے کارکن یعنی الخدمت رضاکار میدان میں آئے۔ جسد خاکی اہل خانہ تک پہنچائے، آج امیر جماعت اسلامی خود متاثرہ خاندان کے ہمراہ موجود ہیں، دوسری طرف حکمران جماعت ہے۔ کل سارا دن پریس کانفرنسز کیں، ہنس ہنس کر تحریک انصاف پر تنقید کی، پنجاب اسمبلی میں تقاریر ہوئیں مگر کل جنازے میں کوئی پہنچا اور نہ ہی انہیں فاتحہ خوانی کی توفیق ہوئی۔ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی کوتاہیاں ہیں۔ ان پر تنقید بھی جائز ہے مگر حضور آپ نے کیا کیا؟؟
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل سے اب تک رہائی دلوانے میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگنے کی بجائے حکومت کا یہ رویہ کہ کیس میں فریق بننے سے ہی انکار انتہائی شرمندگی اور مایوس کن ہے۔ حکومتی وفد آئے روز امریکہ کے دورے کرتے ہیں لیکن عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز تک بلند نہیں کرتے کہیں ان کا آقا (امریکہ) ان سے ناراض نہ ہو جائے۔
اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو! حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جب کم ہورہی تھیں تو حکومت نے عوام کو ریلیف دینے سے انکار کیاتھا، اب ذرا سی ہلچل ہوئی تو فوراً سارا بوجھ عوام کی جانب منتقل کردیا۔معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور اشتہارات سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ قیمتیں کم جائیں اور لیوی کو ختم کیا جائے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا :
جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا ۔
(صحیح مسلم،۹۱۲)
جو کوئی بندہ اللہ سے دعا کر کے مانگتا ہے اللہ اسے یا تو اس کی مانگی ہوئی چیز دے دیتا ہے، یا اس دعا کے نتیجہ میں اس دعا کے مثل اس پر آئی ہوئی مصیبت دور کر دیتا ہے، جب تک اس نے کسی گناہ یا قطع رحمی ( رشتہ ناتا توڑنے ) کی دعا نہ کی ہو۔
(ترمذی،۳۳۸۱)