ISIکےسربراہ جنرل حمیدگل کاآج یوم وفات ہے
امریکہ انڈیاآپکےخلاف تھے حکمت یار نےکتاب میں لکھاکےصدرغلام اسحاق ملےتوکہاحمیدگل کو چیف نہیں لگاناامریکاناراض ہوگاپاکستان کےسچےعاشق
آپ نےفرمایامیں نےوطن کی حفاظت کی قسم کھائی ہے وردی اترنےسےمیری قسم ساقط نہیں ہوتی اللہ آپکے درجات بلند فرما��
یوں مرا انتظار کرنا کبھی
ٹوٹ کر مجھ سے پیار کرنا کبھی
میرا باطن تو تم پہ ظاہر ہے
خود کو بھی آشکار کرنا کبھی
تم نے جو کہہ دیا صحیفہ ہے
میرا بھی اعتبار کرنا بھی
تم جہاں بھی ہو صرف میرے ہو
اعتراف ایک بار کرنا کبھی
سانس لیتے ہو تم بدن سے مرے
مجھ اپنا شمار کرنا کبھی
تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
رشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی
پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکے رشتوں کی
خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا
تم کیا جانو
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی