اگرچہ دیر آید، مگر درست آید!
سسٹم کولیپس ہوا نہیں، کیا گیا ہے: بلاول
’’عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہے اور پی ٹی آئی ایک اہم فریق (Stakeholder) ہے۔‘‘ بلاول بھٹو زرداری
’’مولانا فضل الرحمٰن کی بات سننا ہوگی، انہیں جواب دینا ہوگا اور مطمئن کرنا ہوگا۔‘‘ بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ ہائبرڈ (سیاسی و حکومتی) نظام پر ایک جامع چارج شیٹ پیش کرڈالی:: ’’نظام خود نہیں گرا، اسے گرایا گیا ہے۔‘‘ وقت آ گیا ہے کہ اُن غلطیوں کی اصلاح کی جائے جنہوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحران سے دوچار کر رکھا ہے۔ ’’اگر ہم نظام کو ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا مطلب سیاسی ری سیٹ ہونا چاہیے، اور یہ پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس کا آغاز پارلیمان سے ہونا چاہیے، کسی غیر سیاسی بندوبست یا مطلق طاقت کے ذریعے نظام کی اصلاح ممکن نہیں؛ اس کے لیے تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔ جب ملک کے مسائل کا حل سیاسی عمل میں مضمر ہے تو پھر تحریکِ انصاف کو اس عمل سے باہر کیوں رکھا جا رہا ہے؟ بلاول نے پی ٹی آئی کو ایک اہم سیاسی فریق تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ اگر دہشت گردی جیسے قومی مسئلے پر بھی پی ٹی آئی تعاون کے لیے تیار تھی تو پھر سیاسی مذاکرات کی بحالی میں کیا رکاوٹ ہے؟ عمران خان کو بلاول نے سیاسی قیدی قرار دیا اور کہا کہ ’’میں نہیں چاہتا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کو جیل جانا پڑے۔‘‘ ان کے نزدیک سیاسی انتقام کی روایت ختم کیے بغیر قومی مفاہمت اور جمہوری استحکام ممکن نہیں۔ بلاول نے انتخابی عمل کی ساکھ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس کرنے، انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن پر عوامی اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ان کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کو زور زبردستی اس کے حق سے محروم کیا گیا اور انہی نشستوں سے فائدہ اٹھا کر بے رحمی کے ساتھ (Brute Majority) آئینی ترامیم منظور کرائی گئیں۔ PTI پی ٹی آئی سے بلا کا انتخابی نشان چھینا گیا، جسے اب پارلیمان یا ریویو پٹیشن کے ذریعے واپس کرنا ہوگا۔ بلاول کے الفاظ میں، ’’یہ اعتماد سازی کا اقدام ہوگا کہ ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے حزبِ اختلاف کو اس کی مخصوص نشستیں واپس کریں، جو اس کا حق ہیں۔‘‘ انہوں نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے طریقۂ کار میں فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم کے لیے سیاسی مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینے کی کوشش ہوئی اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا راستہ اختیار کیا گیا، لیکن 27ویں ترمیم کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔ ان کے الفاظ میں، ’’27ویں ترمیم Brute Majority کے ذریعے منظور کی گئی۔‘‘ عدالتی نظام کے بارے میں بلاول کا کہنا تھا کہ ’’عدالتی نظام منہدم (Collapse) ہو چکا ہے۔‘‘ انہوں نے عدالتی نظام کی تشکیلِ نو، آئینی عدالت کے قیام اور دیگر اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ججوں، وکلا، قانونی برادری اور سول سوسائٹی کو نئے عدالتی ڈھانچے پر اعتماد نہیں رہا تو پھر موجودہ عدالتی نظام عوام کا اعتماد کیسے حاصل کر سکے گا؟ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بلاول نے واضح کیا کہ حزبِ اختلاف کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہے اور یہ اس کا جمہوری حق ہے۔ ان کے الفاظ میں، ’’اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ آپ پر تنقید کرے، اور مولانا فضل الرحمٰن جس انداز میں بھی تنقید کرتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔‘‘ انہوں نے اختلافِ رائے کا جواب سیاسی دباؤ، دھمکیوں یا احتسابی اداروں کے استعمال سے دینے کی مخالفت کی۔ نیب کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ’’پاکستان میں کرپشن کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ریاست کے صحیح جانب کھڑے ہوں؛ اگر آپ "ریاست"کے غلط یا مخالف جانب کھڑے ہوں تو آپ فرشتہ بھی ہوں، تو اپکوکرپٹ ثابت کر دیا جائے گا۔ سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف نیب کو متحرک کرنا، اہلِ خانہ کو نشانہ بنانا، اداروں کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔"
"انتظامی اصلاحات نئے صوبوں پر بحث اپنی جگہ، لیکن کسی صوبے کی تقسیم زبردستی مسلط نہیں کی جا سکتی"۔ سندھ کی جبری تقسیم کے خلاف سخت انتباہ کیاکہ "سندھ کو زبردستی تقسیم کیا گیا تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ اگر صوبے کی تقسیم بارے میں میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی کر دیا جائے تو میرے خلاف بغاوت ہو جائے گی"
ریفرنڈم کے پسِ پردہ ارادوں، آئینی طریقۂ کار اور عوامی اتفاقِ رائے پر بلاول کا مؤقف تھا کہ ایسے بنیادی فیصلے پارلیمان، متعلقہ صوبے اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ہونے چاہییں، نہ کہ کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے یک طرفہ طور پر مسلط کیے جائیں۔"
کاش! بلاول کی کل کی کہی باتوں اور بتائے رہنماء اصولوں پر وطنی سیاسی نظام ترتیب ہا سکتا۔
"ہم نے شعیب اختر، وسیم اکرم، وقار یونس اور انضمام جیسے لیجنڈز کے خلاف بڑے بڑے میچز کھیلے، لیکن کبھی شکست کے بعد ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہا!
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا دہلی میں کرکٹ شو کے دوران پاک بھارت میچ کےسوال پر کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کا وہ سنہری اور یادگار دور آج بھی کروڑوں شائقین کے دلوں میں زندہ ہے، جب میدان میں کانٹے دار مقابلہ ہوتا تھا مگر میدان سے باہر صرف محبت، احترام اور دوستی کی خوشبو پھیلی رہتی تھی!
ایک طرف پاکستان کی ٹیم میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، انضمام الحق اور سعید انور جیسے بے تاج بادشاہ ہوتے تھے، تو دوسری طرف بھارتی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور وریندر سہواگ جیسے عظیم کھلاڑی میدان میں اترتے تھے۔
جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا تھا، تو گراؤنڈ کے اندر دونوں ٹیمیں جیتنے کے لیے اپنی پوری جان لڑا دیتی تھیں اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملتی تھی۔
لیکن جیسے ہی میچ ختم ہوتا، نہ تو ہم نے کبھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کے بعد برا بھلا کہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی ہمیں طعنے دیے! بلکہ میچ کے بعد ڈریسنگ رومز اور ہوٹلز میں وہی آپس میں بیٹھ کر ہنسی مذاق، کھانے اور گپ شپ والا خوبصورت ماحول ہوتا تھا۔
وہ پاک بھارت کرکٹ کا ایک الگ ہی دور تھا
آج کے دور میں جب میدان میں بدتمیزی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، تو وہ سنہری زمانہ بہت یاد آتا ہے۔ شاید کرکٹ کی دنیا میں ویسا خوبصورت اور باوقار دور دوبارہ کبھی لوٹ آئے، لیکن افسوس کہ تب شاید ہم اس دنیا میں نہ ہوں
#cricket #pakistancricket #PCB
کون بچائے گا پاکستان؟
وطنِ عزیز شدید سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بحران کے حل کا واحد راستہ باہمی قومی مفاہمت اور قومی سیاستدانوں کی عمران خان تک رسائی سے ہو کر گزرتا ہے۔ ٹریفک سارجنٹ (سارجنٹ ایٹ آرمز) سے مودبانہ گزارش ہے کہ پلیز ملاقاتوں کو راستہ دیں،پابندی نہ لگائیں۔
میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان، محمود خان اچکزئی اور دیگر قومی جماعتوں کی قیادت عمران خان سے ملاقات کریں، سر جوڑ کر بیٹھیں اور دلدل سے نکلنے کا حل نکالیں۔ عمران خان کو پیرول پر رہا کریں یا پھرسب سیاسی قائدین کو جیل اندر رسائی دیں ۔ جیسے شیخ مجیب الرحمن کو فروری 1969ء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کی بلائی گئی گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے رہا کیا گیا تھا۔
عمران خان کو سیاسی عمل سے باہر رکھ کر قومی بحران سے نبرد آزما ہونا ناممکن عمل رہے گا کیونکہ عوام الناس عمران خان کے قبضہ میں ہیں۔چنانچہ غصہ تھوکیں اور معافی تلافی سے اگے بڑھیں۔
گزشتہ روز آصف علی زرداری صاحب ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کے گھر ملاقات کے لیے پہنچے تو دونوں طرف سے پیپلز پارٹی اور حکومت کی جو سیاسی شخصیات ملاقات میں موجود تھیں، ان میں تمام وہ لوگ تھے جنہوں نے چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ بنانے میں تن من دھن لگایا تھا یعنی کہ اپنے پاؤں پر کلہاڑا چلایا ہے۔ اج 26ویں اور 27ویں ترامیم انہی لوگوں کے اپنے گوڈے گٹوں میں بیٹھ چکی ہیں۔
یہی لوگ تھے جو اسمبلی میں ان ترامیم کے فضائل بیان کرتے نہیں تھکتے تھے۔ میں نے اُس وقت بھی لکھا تھا کہ یہ آئینی ترمیم ایک دن آپ ہی کے گلے کا پھندا بنے گی۔اب حکومت کے سامنے اٹھائیسویں آئینی ترمیم یا ریفرنڈم جیسا بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہے اور یہ مسئلہ آئینی بینچ جسے آپ نے خود اپنے ہاتھوں سے تشکیل دیا تھا اور جس کے سربراہ چیف جسٹس امین الدین خان کو میاں شہباز شریف نے اپنے مقدس ہاتھوں سے اس مسند پر بٹھایا تھا ، کے دامنے ریفرنڈم کا مودمہ پیش ہوناہے۔ یہی آئینی بینچ شہباز حکومت اور اتحادی پارٹیوں پر گھیر ا تنگ کرے ، ان کو ہانکا گا ، مطلب ہے کہ ہور چوپو۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان جو وکیل بھی ہیں ، کے حالیہ مؤقف پربھی توجہ چاہیے۔ انہوں تفسیر اور تفہیم کا نیا کٹا کھول دیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ’’ریفرنڈم کے ذریعے سامنے آنے والی عوامی رائے کو منتخب نمائندوں کی رائے پر فوقیت رہے گی‘‘۔ تاہم ان کی گفتگو کا زیادہ اہم پہلو کہ "ریفرنڈم کی آئینی حیثیت کا حتمی فیصلہ آئینی بینچ ہی کرے گا"۔ جی ہاں وہی آئینی بینچ جس کے اوصاف حمیدہ کے بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اسمبلی میں جوش وخروش سے ربطاللسان تھے اج اس بوئے کاپہلا پھل ضود کھانا ہے۔
مجھے آصف علی زرداری صاحب سے قدرے امید ہے۔ وطنی سیاست میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے بازی پلٹ دی یا کسی نہ کسی درمیانی راستے یا وقتی سمجھوتے کی گنجائش نکال کر اسٹیبلشمنٹ کو بیک فٹ پر ڈالا۔ میری رائے میں وہ اس مرتبہ بھی شاید کوئی ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کریں جس کے ذریعے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کیا جا سکے۔ یوں وقت حاصل کرکے فوری سیاسی تصادم سے شایدبچا جا سکے۔
مجھے اس بارے میں کوئی ابہام نہیں کہ اقتدار کا موجودہ دور اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ایک دن اختتام پذیر ہوگا۔ کلاس کے بعد آج کے حکمرانوں اور مقتدر حلقوں میں شامل بہت سے لوگوں کے لیے عوامی زندگی میں پہلے کی طرح نمودار ہونا آسان نہیں ہوگا، بلکہ عوام سے بچ بچ کر نکلنا ئو گا۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے جرنیل، چیف جسٹس اور وزرائے اعظم اقتدار سے رخصت ہونے کے بعد عوامی منظرنامے سے تقریباً غائب ہو گئے۔ جن لوگوں نے اپنے عہدِ اقتدار میں طاقت کے بل پر فیصلے کیے، وقت گزرنے کے بعد پھر انہیں عوام کے سامنے آنے کی گنجائش کم ہی ملی۔
خدا کے واسطہ اج اپنی دنیا اور اخرت سنوار لیں اور سیاسی قوتوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کا موقع دیں ، وہ حل نکال لیں گی۔ عمران خان سیاسی مکالمے کا حصہ بنے گا تو سیاسی بیل کسی منڈھ چڑھے گی اور بحران کا حل نکلے گا عمران خان کو باہر رکھ کر بحران دوچند تو ہو سکتا ہے، پائیدار سیاسی حل تاحدِ نگاہ ناممکن رہےگا۔
عسکری ذہنیت (Mindset) کے ساتھ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کا سوچناعوامی حمائت سے محرومی اور عوام کے دلوں کی نفرت بڑھنی ہے۔ 25 کروڑ لوگوں کی واضح اکثریت عمران کے پئچھے کھڑی ہے جبکہ حکومت کے پاس ملک کا صرف جغرافیہ ہے۔ عوام اور جغرافیہ کے تال میل، ہم آہنگی (یعنی Sync )کیے بغیر ملک دلدل سے نہیں نکلے گا۔
کیا ایسا ہو پائے گا؟
سیاست دان تو تیار ہیں مگر سگنل پر کھڑا سارجنٹ اجازت دینے پر قطعاً تیار نہیں ہے، چاہے سارجنٹ کی جان جائے،چاہے سارا ملک خرچ ہو جائے۔
ہمیں بتایا گیا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی عروج پر ہے سہیل آفریدی ہم سے تعاون نہیں کر رہا اس کا قلعہ قمع کرنے کے لیے گورنر راج لگایا گیا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گورنر کنڈی روزانہ کی بنیادوں دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے قوم کو بتاتے کہ ہم نے آج یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔ وہ پریس کانفرنس روزانہ کرتے ہیں دہشتگردی پر نہیں بلکہ مائننگ پر۔ ہون معلوم ہوا کہ سہیل آفریدی معدنیات کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ یہ صوبے کی عوام کا حق ہے. اس لیے اسے ہٹایا گیا باقی سب کہانیاں ہیں
نون لیگ کو خطرہ بایر سے نہیں اندر سے ہے بلکہ خود اپنے اپ سے ۔ وہ خود پسند ، نکمے، نااہل اور کرپٹ ہیں ۔ یہی پیپلز پارٹی کا حال ہے۔ پی ٹی آئی والے بھی فرشتے نہیں۔ ایک سے ایک فنکار اس میں موجود ہے۔ فرق یہ کہ اول تو عمران خاں کو بھرپور عوامی تائید حاصل ہے۔ دوسرے وہ کرپٹ نہیں۔ تیسرے شوکت خام ہسپتال کا معمار کم ہمت نہیں۔ سب سے بڑھ کروہ ثابت کر چکا کچھ کر دکھانے کا ولولہ رکھتا ہے۔
پیپلز اور نون لیگ سیاسی طور پہ بیمار ہی نہیں وفات پانے والی ہیں۔ کوئی دن اور تدفین ہو جائے گی۔ خان کی امت بیشتر نکمی ہے ، بزدل یا کم فہم۔ ووٹر مگر ڈٹ کر اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ خواہ کوئی الٹا لٹک جائے، دلوں میں گھر کرنے والی محبت فنا نہیں ہوا کرتی۔ خان تبھی ناکام ہو سکتا ہے، اگر حکومت میں آنے کے بعد وہ Deliver نہ کر سکے۔
اس کے خلاف جو حربے برتے جا رہے ہیں، ان سے خان کو تھوڑی سی جسمانی اذیت دی جا سکتی ہے۔ کچھ ذہنی صدمہ پہنچایا جا سکتا ہے لیکن اصل نقصان ملک کو پہنچتا ہے۔ خان کی رہائی کے بغیر امن ہو نہیں سکتا اور استحکام آ ہی نہیں سکتا۔ اور ان دو چیزوں کے بغیر بے یقینی ختم ہو سکتی ہے اور نہ معاشی بہتری کا کوئی سوال ۔
باقی سب تاویلات، باقی سب کہانیاں۔
یہ الفاظ مولانا فضل الرحمان کے ہیں۔۔غور سے سنیے ۔۔ دن بدلتے ہیں تو دل بھی بدل جاتے ہیں ۔
“جو تمہیں گالیاں دے وہ صدر وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزیر دفاع بن جائے اور جو کہے کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے وہ آج جیل میں ہے اور اس کی پارٹی کو جلسہ کرنے کی بھی اجازت نہیں “
*الٹی گنتی شروع، مگر کس کس کی؟
مملکت خداد اسلامیہ کے خلاف مجرمانہ عملیات ہیں کہ نہ ختم ہونے کو ۔
حکومتی ایوانوں میں "مقابلۂ منافقت" جوبن پر ہے، آپس میں لڑائی یعنی گھمسان کا رن پڑ چکا ہے۔ شاید قسمت کی دیوی عمران خان پر مہربان کہ By Default کوئی اور آپشن بچنا ہی نہیں ہے۔ میرے کاغذوں میں ہم جہاں آج جس حال کو پہنچے ہیں اس میں عمران خان شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتیں برابر کی شریکِ جُرم ہیں۔ آج کے ہائی برڈ نظام کو انہی کا کند ھا میسر رہا ۔
پچھلے چند مہنوں میں پاکستانی سیاست کئی انگڑائیاں لے چکی ہے۔ چھ نہروں پر تلخی کے اثرات ابھی بدرجہ اتم موجود تھے کہ نمائندہ خصوصی محسن نقوی کی فرمائشی تقریر نے صوبہ سندھ کی پیالی میں پھرسے طوفان برپا کر دیا، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی متنازع بحث چھیڑ دی، اسٹیبلشمنٹ سے پیپلز پارٹی کی محاذ آرائی کو ہوا دی ،پیپلز پارٹی نے اس دفعہ بھی منہ توڑ جواب دیا۔موصوف اس سے پہلے اپنی ہی حکومت کے نظام کے انہدام کا مژدہ سُنا دیا ، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر بیٹھے بٹھائے پی ٹی آئی کا درد سر اپنے ذمہ لے لیا، جو کسر رہ گئی تھی مولانا فضل الرحمٰن سے ٹکراؤ نے پوری کر دی، چوہدری سالک نے مریم نواز کی حکومت پر جو کرپشن کے الزامات لگائےاس کے پیچھے بھی محسن نقوی بطور بھائی موجود ہیں ، سونے پر سہاگہ چند ہفتے قبل محسن نقوی کا پیٹی بھائی فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چھ ماہ کا نوٹس کہ "ٹھیک ہو جاؤ، ورنہ چھٹی!" یہ سب بحران "آدم میڈ" ، کُُھرا پکڑیں تو نقش پا یعنی ڈانڈے ایک ہی جگہ جا کر ملیں گے۔
قسمت کا پھیر ہو یا حالات کا جبر ، عمران خان کے سوا کوئی اور آپشن دکھائی نہیں دیتا۔ کیا عمران خان سے صلح کے علاوہ بھی کوئی اور چارہ ہے؟
جتنا چاہیں منافقت کا مقابلہ کر لیں، منہدم نظام پر ایک دوسرے کو پچھاڑنے کا جو دنگل شروع ہے وہ سب ۔
ضروری نہیں کہ یہ سب کسی ایک ماسٹر پلان کا حصہ ہو۔ ممکن ہے ایک دو سیاسی چالیں ہوں، ایک آدھ میں اندرونی انتشار یا باہمی مفادات کا ٹکراؤ ہو، اور باقی کچھ مسلسل غلط فیصلے ہوں۔ لیکن ان سب کا مجموعی نتیجہ ایک ہی ہے: مقتدرہ سیاسی دلدل میں مزید دھنستی جا رہی ہے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسٹیبلشمنٹ پر سیاسی جماعتوں کا اعتماد مزید متزلزل ہوا۔ پیپلز پارٹی سے تعلقات میں دراڑ گہری ہوئی، خیبر پختونخوا میں ایک نیا اور زیادہ پیچیدہ بحران جنم لے چکا، اور مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ غیر ضروری محاذ آرائی نے ایک اور سیاسی محاذ کھول دیا۔
ماضی کے جھروکے میں کہ جنرل پرویز مشرف کا 2007ء میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف اقدام اس کے اقتدار کو لے ڈوبا 13مارچ 2007جنرل مشرف کے زوال کا آغاز ثابت ہوا۔ آج کے حالات اس سے کہیں زیادہ سنگین بحران کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ مقتدرہ کو اپنےبہی خواہوں خیر خواہوں پر کڑی نظر رکھنا تھی جو ہمیشہ اپنے بزڑوں کو مرواتے آئے ہیں ، مجھے لگتا ہے اب دیر ہو چکی ہے۔
وطنی عدم استحکام دوچند ہو چکا ہے اور واحد راستہ عمران خان اور دوسری ساری قومی سیاسی قوتوں کو یکجا کر کے مفاہمت کا رسدتہ نکالنا ہو گا ، آن بورڈ کرنا ہو گا۔
ضروری نہیں کہ ہر واقعہ کسی منصوبہ بند سازش کا حصہ ہو۔ کبھی کبھی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے تحت چالیں چلتی ہیں، اقتدار کے ایوانوں میں غلط اندازے اور غلط فیصلے نافذ ہو جاتے ہیں اور کبھی انسان اپنے ہی اقدامات کے نتائج کو سمجھنے سے قاصر رہتا ہے۔ مگر ان سب کے مجموعے سے قدرت اپنا ایک الگ عمل شروع کر دیتی ہے۔تاریخ کافیصلہ کہ طاقت کے نشے میں مبتلا حکمرانوں کو گرانے کے لیے کسی انقلاب یا بیرونی سازش کی ضرورت نہیں پڑی؛ ان کی اپنی غلطیاں ہی ان کے زوال کا راستہ بنتی چلی گئیں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آج کے مقتدر حلقوں کے کرتا دھرتاؤں کے معاملے میں بھی قدرت کا اپنا نظامِ احتساب حرکت میں آ چکا ہے۔ طاقت کے نشے میں فیصلے عقل، تدبر اور سیاسی بصیرت سے محروم ہو جائیں تو قدرت اپنا حساب خود شروع کر دیتی ہے۔سوال یہ نہیں کہ یہ کھیل کون جیتے گا، سوال یہ ہے کہ اس کھیل کے اختتام پر تاریخ کے کٹہرے میں کون بطوربڑا مجرم کھڑا ہوگا۔ طاقتوروں کو مخالفین نہیں گراتے، ہمیشہ اپنے یا پھر اپنی غلطیاں ان کے زوال کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔الٹی گنتی شروع ہے، تجسس اتنا کہ سب سے پہلے کون قدرت کے فیصلے کی زد میں آنے کو، ایک دو یا پھر سارے ؟۔
میں جتنے ٹائم سے Ai videos بنا رہا ہوں یا دیکھ رہا ہوں اس لیول کا خوبصورت کام نہ میں کبھی بنا سکا ہوں اور نہ ہی میں نے دیکھا ہے اس طرح کے کام کے لیے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے میری تمام دیکھنے والوں سے التماس ہے کہ اگر آپ نے اس ہونہار آرٹسٹ @AshuftaaSar کو فالو نہیں کیا تو ضرور انہیں فالو کرلیں اور آپ نے پہلے سے فالو کررکھا ہے تو انکے کام کو ضرور شئیر کیا کریں ہم لوگ یہ کام پھیلانے کے لیے ہی بنا رہے ہوتے ہیں ہم نے کونسا اپنا چینل یا یو ٹیوب اکاؤنٹ بنانا ہے 🙏🙏
یہ ایمیزون کا جنگل ہے۔ یہاں زمین پر روشنی بہت کم پڑتی ہے کیونکہ یہاں درخت بہت گھنے ہیں۔ اس جنگل میں پودوں اور درختوں کی تعداد اربوں میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف ایمیزون کے جنگلات میں درختوں کی تعداد تقریباً تین سو نوے ارب ہے۔ یہاں کے درخت اتنے گھنے ہیں کہ بارش کا پانی زمین تک پہنچنے میں دس منٹ لگتے ہیں۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے۔ ایمیزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک میں پھیلا ہوا ہے جس میں برازیل سرفہرست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگل کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے جب کہ پاکستان کا رقبہ 795 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ جنگل کتنا بڑا ہو گا ؟
ایمیزون یونانی زبان کا لفظ ہے یعنی A اور mazon۔ A کا مطلب بغیر یعنی نہیں، جبکہ Mazon کا مطلب ہے چھاتی۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ بغیر چھاتی والی خواتین۔ یہ نام اس لیے دیا ہے کیونکہ کچھ محققین لکھتے ہیں کہ پرانے زمانے کے جنگجووں خواتین تیز اندازی کے لیے ایک چھاتی کاٹ دیتیں۔ یعنی یونانی زبان میں ایمیزن جنگجووں خواتین کی ایک بہادر قوم کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ زمین کی آکسیجن کا بیس فیصد صرف ایمیزون کے درخت اور پودے ہی پیدا کرتے ہیں۔ دنیا کے چالیس فیصد جانور، پرندے اور حشرات الارض ایمیزون میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زیادہ جنگلی قبائل رہتے ہیں۔ ان کی آبادی 45 لاکھ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لوگ 21 ویں صدی میں بھی جنگلی انداز میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ایمیزون جنگل کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ سورج کی روشنی ان تک نہیں پہنچ سکتی اور دن کے وقت بھی رات کا آسمان ہوتا ہے۔
یہاں ایسے زہریلے کیڑے بھی پائے جاتے ہیں جو انسان کو کاٹ لیں تو چند منٹوں میں ہی مر جاتے ہیں۔ دریائے ایمیزون پانی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی سات ہزار کلومیٹر ہے۔ دریائے ایمیزون میں مچھلیوں کی تقریباً 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایمیزون کے جنگلات میں موجود 60 فیصد مخلوقات ابھی تک بے نام ہیں، یعنی ابھی تک ان کا کوئی نام نہیں دیا گیا۔
یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہیں کہ پرندوں کو بھی پکڑ سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں اور اس سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرین حیاتیات اس جنگل کے صرف دس 10 فیصد تک ہی پہنچ پائے ہیں۔ ایمیزون جنگل میں قدرت کے ہزاروں راز دفن ہیں۔
اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگلات میں ہیں اور بہت تیز اور موسلادھار بارش شروع ہو جائے تو بارش کا پانی تقریباً دس منٹ تک آپ تک نہیں پہنچ پائے گا۔ اس خوف ناک جنگل میں ابھی تک ایک بھی پاکستانی نہیں گیا۔ کیونکہ یہاں کے سانپ اور مکڑیاں اتنی خطرناک ہیں کہ بہادر آدمی بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟
سورہ فلق میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے
اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے
مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اب غور کریں سورہ فلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی
مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا
”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“ میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں
اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……
میں پناہ مانگتا ہوں
تمام انسانوں کے ربّ کی
تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی
تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی
صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے
خنّاس کا وسوسہ
اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین.
جنیوا پریس کلب میں شہید ارشد شریف ہیومن رائیٹس ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت۔
اگلے سال سے شہید ارشد شریف ہیومن رائیٹس ایوارڈ انسانی حقوق کے لیے خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کو ہر سال دیا جائے گا۔
آج سے پچاس سو سال بعد ہم سب اس دنیا میں نہیں ہونگے، سب نے مر جانا ہے۔ لیکن یہ شان اللہ نے ارشد شریف کو ہی عطا کی، جنازے میں لاکھوں لوگوں کا شریک ہونا، چار سال سے قبر پر پھول نہیں سوکھے ، روزانہ لوگوں کا قبر پر حاضری دے کر دعائیں کرنا شہید ارشد شریف کے ہی نصیب میں لکھا تھا۔
کیا ہی کمال زندگی پائی ہے ارشد شریف نے ۔۔ ورنہ یہاں طویل اور طاقتور حکمران رہنے والے جنرل مشرف کے جنازے میں بیس لوگ بھی شریک نہ ہوئے، قبر کا کسی کو پتا نہیں۔
ارشد صاحب کے قاتل اور اس قتل پر خاموش رہنے والے سیاستدان، ججز، جرنیل اور صحافی بھی ایک دن مر ہی جائیں گے لیکن پاکستانی قوم اور انسانیت کے ہیرو ارشد شریف رہتی دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اللہ پاک ارشد شریف شہید کے درجات بلند فرمائے ! آمین
#شہید_ارشد_شریف
آج ارشد شریف کے بغیر چار سال گزر گئے۔ یہ سارا عرصہ بے پناہ تکلیف , دکھ اور درد سے بھرا ہوا ہے۔
ارشد کے قتل نے میری پوری فیملی کو بہت ڈسٹرب کیا ہے۔ میرے بچے زیادہ متاثر ہوئے جن سے ارشد کا fatherly figure والا رشتہ تھا۔ آج بھی ہمارے گھر روز ارشد کا کسی نہ کسی حوالے سے ذکر ہوتا ہے اور اس ٹی وی لائونج میں اداس خاموشی چھا جاتی ہے جہاں ہم دوست رات گئے تک گپیں مارتے تھے۔
اور تو اور ہمارا کک مجاہد بھی آتے جاتے اداس چہرے کے ساتھ مجھے بتائے گا کہ اس ڈرائنگ روم/ٹی وی لائونج جہاں ہم دوستوں کی ویک اینڈ پارٹیاں/محفلیں ہوتی تھیں کہ ارشد صاحب یہاں بیٹھتے تھے۔ وہ میری پکائی ہوئی فلاں ڈش پسند کرتے تھے۔ُیہ کہہ کر وہ بھی اداس ہو جاتا ہے۔
ارشد کی وجہ سے لگتا تھا پورا شہر ہمارا دوست ہے کہ اس کے ان گنت دوست تھے۔ اس کی وجہ سے شہر میں بہت دوست بنے۔
ایک ذہین، بہادر اور یاروں کا یار۔ ارشد جس بات کو درست سمجھتا تھا وہ اس کے لیے جان دے سکتا تھا اور وہی ہوا۔
جتنا بھی اسے کسی پر غصہ ہوتا تو میرے روکنے یا سمجھانے پر ٹھنڈا ہوتا تھا۔ کہتا تھا تم ہی مجھے غصہ کے وقت manage کر سکتے ہو۔ وہ واٹر سائن اور میرا فائر سائن شاید یہی وائبز تھیں جنہوں نے ہمیں دوستی میں جوڑ رکھا تھا۔
ایک دفعہ اے آر وائی ٹی وی نے ارشد کی پہلی برسی پر ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ کیا تو میرا بھی انٹرویو کیا گیا۔ (وہ ڈاکومنٹری نہیں چلنے دی گئی)
میں نے اس میں کہا دس سال کا تھا، بابا فوت ہوئے، بیس سال کی عمر میں والدہ فوت ہوئیں، پھر ہمارے ماں باپ جیسے بڑے نعیم بھائی فوت ہوئے، ڈاکٹر ظفر الطاف جیسا دوست فوت ہوا~~ اپنے یہ سب دکھ اکٹھے کرلوں اور انہیں ترازو کے پلڑے میں رکھوں اور دوسرے پلڑے میں ارشد شریف کے قتل تو ارشد کا دکھ مجھے سب سے بڑا اور گہرا لگتا ہے۔
ارشد کے بعد شہر کی رونقیں ختم ہوئیں، ہماری محفلیں ختم ہوئی، ہماری سوشل لائف ختم ہوئی، اب تو گھر سے باہر نکلنے یا کسی سے سوشل ہونے کا دل ہی نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ دن کے سولہ گھنٹے گزرتے تھے۔
اس کے بے رحم قاتلوں نے صرف ارشد شریف صحافی کو قتل نہیں کیا، انہوں نے پانچ پیارے معصوم بچوں سے ان کا باپ چھینا ہے، ہماری بہن سمیعہ ارشد کا خوبصورت خاوند چھینا ہے۔ماں سے بیٹا چھینا تھا۔ ان کے یہ جرائم اتنے زیادہ ہیں کہ اس دنیا میں نہ سہی خدا کی عدالت میں انہیں سزا ہوگی۔
ایک صحافی اپنی باتوں سے کسی کا کیا بگاڑ سکتا تھا کہ اس کو بے رحمانہ انداز میں قتل کیا جانا ضروری تھا؟
جنہوں نے ارشد کے قتل کا حکم دیا، انتظام کیا یا کرایا ان کے اپنے بچے نہیں تھے یا کیا گارنٹی ہے ان کے بچوں سے قدرت وہی انتقام نہ لے کیونکہ Karma بڑی خوفناک چیز ہے۔ ہر اچھا برا عمل ہماری طرف لوٹ کر آتا ہے۔
لوگ پوچھتے ہیں ارشد کے قاتلوں یا قاتلوں کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو سزا نہیں ملی۔ انصاف نہیں ہوا۔ میرے خیال میں بعض جرائم اتنے سنگین اور بھیانک ہوتے ہیں کہ ان کا فیصلہ زمینی پولیس عدالتیں یا جج کرنے کی ہمت یا صلاحیت نہیں رکھتے۔ ان کا سوموٹو خود خدا لیتا ہے۔ خدا خود اس کیا کا فیصلہ کرتا ہے اور ایک دن ہوگا اور ہم سب دیکھیں گے جب ظالموں کو اس دنیا اور اگلی دنیا میں سزا ملے گی۔
Buddy، you are terribly missed in our daily lives with all your laughters, love, courtesy, cute smiles and our late night parties.
Love you 😘
#ArshadSharifShaheed