ہم مکمل فنا نہیں ہوئے
بس مدھم پڑتے گئے
دن بدن
آہستہ آہستہ
بغیر کسی آخری الوداع
یا چیختے ہوئے اختتام کے
ہماری ذات کا کچھ حصہ
ہر روز بجھتا گیا ،
یہاں تک کہ روشنیاں ماند پڑیں
مسکراہٹیں تمام ہوئیں
اور اداسیوں نے ہمیں آگھیرا۔
#داستانِ_دل
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا»
ترجمہ: تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے۔
حوالہ: جامع ترمذی، حدیث نمبر 2018
💚 اللَّهُـــمَّ صَـــلِّ عَلَــــى سَيِّدِنَا مُحَمَّــــدٍ وَعَلَـــى آلِهِ وَصَــــحْبِهِ وَسَلِّــــمْ 💚
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
کسی کی آنکھ سے سپنے چرا کر کچھ نہیں ملتا
منڈیروں سے چراغوں کو بجھا کر کچھ نہیں ملتا
ہماری سوچ کی پرواز کو روکے نہیں کوئی
نئے افلاک پہ پہرے بٹھا کر کچھ نہیں ملتا
#رازٍ_محبت
رشتوں میں کامیابی کا راز فاصلے کے فن کو سمجھنے میں ہے۔۔۔
نہ اتنا قریب ہوں کہ عیب نظر آنے لگیں،
اور نہ اتنا دور کہ خوبیاں بھول جائیں۔
💜السلام علیکم 💜
🦋شام بخـــــــیر 🦋
#رازٍ_محبت
"ہم بھی ایک موسم تھے"
اُسے کہنا۔۔۔
خیالِ یار کا یہ دُکھ
بڑا ہی بے مروت ہے
دلوں کی بے قراری کے
یہ موسم آتے جاتے ہیں
یہاں کوئی بھی سَدا
کبھی باقی نہیں رہتا
اُسے کہنا۔۔۔
ہمیں کب فرق پڑتا ہے
کہ ہم تو شَاخ سے ٹوٹے ہوئے
اُن پتوں کے جیسے ہیں
بہت عرصہ ہوا ہم کو
رگیں تک مر چُکی دل کیں
کوئی پاؤں تلے روندے
جَلا کر راکھ کر ڈالے
ہوا کے ہاتھ پر رکھ کر
کہیں بھی پھینک دے ہم کو
سپُردِ خَاک کر ڈالے
ہمیں اب یاد ہی کب ہے
کہ ہم بھی ایک موسم تھے
بہاروں کی تمنّا میں
خزاں ہی بن گئے آخر
کہ
"ہم بھی ایک موسم تھے "
جسے گزر ہی جانا تھا۔۔
#متاعِ_دل
وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبي
اور جب بات کرو تو انصاف کی کرو خواہ رشتہ دار ہی کیوں نا ہوں
Whenever you speak, maintain justice, even regarding a close relative.
#اردو_زبان
مسکرانے سے پہلے رو کر آیا ہوں
میں اپنا پسندیدہ شخص کھو کر آیا ہوں
جس کے بغیر رہنا مشکل تھا میرے لیے
آج میں اُس سے بہت دور ہو کر آیا ہوں
کیسے بیان کروں میں اپنی دردِ جدائی میں
اپنا محبوب میں اُس کے محبوب کو دے کر آیا ہوں