سب انسان مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں
سب علم والے مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو عمل والے ہیں
سب عمل والے مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں
اور سب اخلاص والے بھی نقصان میں ہیں، جب تک وہ تکبر سے پاک نہ ہو جائیں
#قومی_زبان
اُس حُسن کا شیوَہ ہے جَب عِشق نَظَر آئے
پَردے میں چَلے جانا شَرمائے ہُوئے رہنا
اِک شام سی کر رکھنا کاجَل کے کرِشمے سے
اِک چاند سا آنکھوں میں چَمکائے ہُوئے رہنا
عادَت ہی بَنا لی ہے تُم نے تَو منیرؔ اَپنی
جِس شَہر میں بھی رہنا اُکتائے ہُوئے رہنا
منیرؔ نیازی
#قومی_زبان
بہاولپور: یہ ہے وہ گریجوایٹ لڑکا اسامہ جس نے 16 سال پڑھائی کر کے کمپیوٹر سائنس میں BS کی ڈگری لی اور اب وہ یونیورسٹی چوک، چلڈرن پارک کے سامنے، ایک درخت کے نیچے، اپنے پرانے بائیک پر میکرونی اور چنا چاٹ بیچ رہا ہے۔
اسامہ نے بتایا کہ ڈگری کے بعد اس نے بینکوں میں، مختلف جگہوں پر سی ویز دیں، لیکن کہیں جاب نہیں ملی۔ اپلائی کرتے کرتے اس نے 70، 80 ہزار کے چالان بھرے لیکن نوکری پھر بھی نہیں ملی۔
آخر تنگ آ کر اس نے ڈگریاں ایک طرف رکھ دیں۔ کیونکہ جاب کا بہانہ تو نہیں بنا سکتے نا گھر والوں کو سپورٹ تو کرنا ہے۔
اس نے گھر کا بائیک نکالا، اس پر بکس رکھے اور سڑک پر اپنے موٹر سائیکل پر ہی چھوٹی سی دکان لگا لی۔ صرف 4 سے 5 ہزار کی انویسٹمنٹ میں یہ کام شروع کیا۔
اس کے پاس میکرونی اور چنا چاٹ ہے گھر کی بنی ہوئی۔ یہ وہ اور اس کی والدہ مل کر بناتے ہیں۔
ایک بکس بیچنے پر صرف 20 روپے بچتے ہیں۔ اگر آدھے بکس بچ جائیں تو نقصان ہو جاتا ہے، لیکن وہ کہتا ہے، روزی تو کرنی ہے نا۔
گھر چلانے والا وہ اکیلا ہے۔ 8 بندے اس کے انڈر میں ہیں۔ جس دن بکس نہیں بکتے، اس دن گھر میں کھانا نہیں بنتا۔
آج کل سیل بھی سلو ہے، 10، 12 دن ہو گئے ہیں۔ اوپر سے لوگ ڈی موٹیویٹ بھی کرتے ہیں۔ ایک بندہ آیا، ڈبے لیے، پھر کوالیفکیشن پوچھی اور کہنے لگا، اتنے پڑھے لکھے ہو کر یہ کر رہے ہو؟ اسامہ نے کہا، سر ہم چوری تو نہیں کر سکتے، ہم حلال کما رہے ہیں۔ وہ بدتمیزی کر کے چلا گیا۔
اسامہ کہتا ہے، یہ کام کوئی حرام تھوڑی ہے، حلال کام ہے۔ بائیک گر جائے تو سارا خسارہ ہو جائے، لیکن اللہ مالک ہے، بس اللہ کے آسرے پہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔
وہ روز 12 بجے سے 5 بجے تک یونیورسٹی چوک، چلڈرن پارک کے سامنے ہوتا ہے۔
ہماری درخواست ہے ایسے لوگوں کو تنگ نہ کیا کریں، سپورٹ کیا کریں اور ان سے بغیر وجہ کے بھی خریداری کر لیا کریں ۔۔۔
سب انسان مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں
سب علم والے مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو عمل والے ہیں
سب عمل والے مردہ ہیں، زندہ وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں
اور سب اخلاص والے بھی نقصان میں ہیں، جب تک وہ تکبر سے پاک نہ ہو جائیں
#قومی_زبان