وقت اور حالات اجازت نہیں دیتے ورنہ!
ہم تم سے کہتے،
کہ چلے آؤ!
کسی پہاڑ کے دامن میں زرد پتوں سے
بنا ڈھکے کسی بینچ پر
بیٹھ کر چائے پیتے ہیں!
آؤ زندگی جیتے ہیں!!!
🍁
@UrduVirssa@Urdu_Addab@UrduShairi@UrduVirsa@urd
گھر میں ہیں بس چھے ہی لوگ،
چار دیواریں چَھت اور میں،
رات سانولی ایک سہیلی،
گورا چِٹا دن ہے دوست،
ٹہلنے نکلے تنہا پرچھائی،
میں بھی اُسکے پیچھے چلوں،
نیلے امبر کے کاغذ پر،
پنچھی ہوکر چِتر بنوں،
اِندر دَھنُش کی تِرچھی ڈالی پر،
چِپکی گیلی گیلی اوس،
گھر میں ہیں بس چھے ہی لوگ۔