@WhoAhmadRajput اگر آپ حقیقت پر یقیں رکھتے ہیں اور مانے تو طالبان کی بات 25 سال پیچھے چلے جائیں الطاف حسین نے یہ کہہ دی تو کے ملک طالبانیزیشن کی جارہی ہئے کسی نے بھی کان نہیں دھرا الٹا الطاف حسین غدار ملک دشمن اور پتہ نہیں کیا کیا
یہ ریکارڈ پر موجود ہئے
1988 کا Ptv خبر نامہ دیکھیے! جب قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمان صاحب بحیثیتِ مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیۃ علماء اسلام اس وقت کے وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کی دعوت پر منعقدہ ”قومی کانفرنس برائے پاک افغان تعلقات“ میں شریک ہوئے۔
#مولانا_کا_کڑوا_سچ#کردارکےبادشاہ_مولانا#قابض_چوکیدار
@azarnoshpersia شازیہ نظامانی صاحبہ شاید یہ فقرہ ضرور جانتی ہونگی لیکن ان بتا دیں تو بہتر ہوگا
** گندہ ہئے پر دھندہ ہئے یہ **
تو سارے لوگ سندھ کا رخ اسی لئے کرتے ہیں صوبہ سندھ کے حکمراں گندھے دھندے کرتے ہیں تو آنے والوں سے کون پوچھے گا
بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
#کیا_مہاجر_یہودی_ہیں
پیپلزپارٹی اپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کرتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے بعض یوٹیوبرز اور پوڈکاسٹرز گزشتہ تین ماہ سے اپنے پروگراموں کے ذریعے سندھی مہاجر نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہی عمل کررہے جس کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹواوراس کی جماعت پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، یہ یوٹیوبرز اورپوڈکاسٹرز نفرت پھیلانے میں اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ وہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مہاجر اسرائیلی ہیں جبکہ پاکستان کے سندھی، بلوچ، پشتون پنجابی فلسطینی ہیں، یہ مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے پاکستان خصوصاًسندھ میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ کوبالکل الٹ بناکر پیش کررہے ہیں اور مہاجروں کوظالم بناکرپیش کررہے ہیں جو تاریخ کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ مہاجروں نے سندھ میں کئی اسکول، کالج قائم کئے، بینکس اور انشورنس کمپنیاں قائم کیں، صنعتیں لگائیں لیکن بھٹو دور حکومت میں نیشنلائزیشن کے نام پر یہ تمام تعلیمی ادارے، بینکس اور صنعتیں قبضے میں لے لی گئیں، بھٹو نے کوٹہ سسٹم اور دیگر بہت سے متعصبانہ فیصلوں سے سندھ میں جو تقسیم اورنفرت کاسلسلہ شروع کیا وہ نفرت کے اقدامات کی وجہ سے جاری رہا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے جانے والے مہاجرطلبہ کے ساتھ جوسلوک کیاجاتا تھاوہ ناقابل بیان ہے، ان پر اندرون سندھ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے، لیکن کیا کراچی میں کسی بھی اسکول یاکالج میں کسی بھی سندھی بولنے والے طالبعلم کے ساتھ وہ سلوک کیاگیا؟
مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بعض پوڈکاسٹرمہاجروں پریہ شرمناک الزام لگارہے ہیں کہ مہاجروں نے دوسری تمام قوموں پر ظلم کیا، ان پر حملے کئے، ان کاقتل کیا جو حقیقت کے سراسرخلاف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ظلم تومہاجروں کے ساتھ کیاگیا، جنرل ایوب خان نے اپنے دورمیں مہاجروں کو سول سروسزسےنکالا،1964ء میں صدارتی انتخاب میں مہاجروں نے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا لیکن اس کی پاداش میں جنرل ایوب خان کے صاحبزادے گوہرایوب صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کویہ کہہ کر کراچی لائے کہ ہم کافروں کے علاقے فتح کرنے جارہے ہیں، پختونوں کو کراچی لاکران سے جشن فتح کے نام پر جلوس نکالے گئے جس کے دوران مہاجربستیوں پر حملے کرائے گئے اوربے گناہ مہاجروں کاقتل کیا گیا ، بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی گئی، یہ بتایاجائے کہ کیامہاجروں نے کسی پختون بستی پر حملہ کیاتھایا مہاجرعلاقوں پر حملے ہوئے تھے؟ اس وقت نہ الطاف حسین تھا، نہ ہی ایم کیوایم تھی۔اسی طرح ذوالفقارعلی بھٹو کے دورمیں 1972ء میں لسانی بل پیش کرکے سندھ میں جونفرت کی آگ بھڑکائی جس کے نتیجے میں سندھ میں جولسانی فسادات ہوئے ، کیا اس وقت ایم کیوایم تھی؟ کیا الطاف حسین سیاست میں تھا؟
پیپلزپارٹی جودراصل شاؤنسٹ اورنسل پرست پارٹی ہے جوجمہوریت کے نام پر ہمیشہ نفرت اورتعصب کی سیاست کرتی ہے، جواپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھی کارڈاستعمال کرتی ہے اور فوج کے ساتھ سمجھوتہ کرکے خود بھی لوٹ مارکرتی ہے اور فوج کوبھی حصہ دیتی ہے۔وہ آج بھی سندھ میں یہی کھیل کھیل رہی ہے اوراپنے پے رول پر کام کرنے والے نام نہاد صحافیوں اورپوڈکاسٹرز کے ذریعے نفرت پھیلارہی ہے۔نفرت پھیلانے والے یہ پوڈکاسٹر مہاجروں کو قصوروار اورظالم بناکرپیش کررہے ہیں، یہ عناصر آج پھر پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اپنی نفرت انگیز پروگراموں کے ذریعے سندھ میں نفرتیں پھیلارہے ہیں اور ایک بارپھر سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
میں سوال کرتاہوں کہ ہم نے کب کسی تقریر میں کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا ہے اور کراچی سے تمام قوموں کونکالو؟ یہ بات پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے نفرت پھیلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ جبکہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ بھٹو نے سندھ میں تقسیم اورنفرت کی جودیوار کھڑی کی اس تفریق کوکیسے مٹایاجائے اور سب ملکر رہیں۔میں آج بھی سندھی اور مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ نفرتیں پھیلانے والے ان متعصب لوگوں کی سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 431 ویں فکری نشست سے خطاب
17جولائی 2026ء
https://t.co/OzFKjDnJFT
2/2
Today you say that you did great favours for #Afghans and helped them, while Afghans respond by asking: did they invite Pakistan’s rulers to come to #Afghanistan and help them?
Military authorities who are formulating a policy of conflict and confrontation with Afghanistan must keep in mind that the Taliban government in Afghanistan has entered into a defence agreement with Russia. Although such a defence agreement does not come into effect suddenly or overnight, Afghanistan will certainly benefit from this defence agreement in the near future, and this factor should not be ignored.
Addressing the people in authority, I say: You have been killing #Baloch people for decades by labelling them enemies of the state. You killed #Muhajirs, who sacrificed 2 million lives for the creation of #Pakistan, and you called them Indian agents. You killed #Pashtuns and called them traitors. You carried out crackdowns against those #Punjabis who support Imran Khan and labelled them enemies of the state as well.
Now only #Kashmiris were left; when they demanded their rights, they too have now become, in your eyes, traitors and enemies of the country. You are also killing them by labelling them Indian agents and traitors.
I say to Pakistan’s rulers and military leadership: for God’s sake, reconsider your policies. Do not push the people against the wall, and avoid such policies that will cause the people to move further away from you.
Altaf Hussain
Addressing the 425th emergency intellectual session on TikTok
30 June 2026
(Listen to the complete intellectual session 👇)
https://t.co/TDeh1mhcNR
I strongly condemn the attack on the Rangers’ Headquarters in #Karachi and express my grief over the martyrdom of #Rangers personnel in this attack. However, I also strongly condemn Pakistan’s air strikes on civilian homes in the Afghan provinces of #Paktia, #Paktika, and #Kunar in response to this attack, and I express my sorrow over the deaths of innocent #Afghan women and children in these attacks.
These attacks on civilian in #Afghanistan will provide justification for a retaliatory response from Afghanistan against Pakistan and will further increase the severe tensions between the two countries, potentially pushing the situation towards war.
I strongly condemn the terrorist attack carried out on the Rangers’ Headquarters in Karachi. I believe that #Pakistan should have lodged a strong protest with Afghanistan over this attack and raised the matter at the United Nations and other international forums. If a retaliatory attack was deemed necessary, then it should have targeted Afghan military positions or military posts to settle the matter, so that civilian lives were not lost. Unfortunately, Pakistan carried out air strikes on civilian homes in Afghanistan, resulting in the deaths and injuries of dozens of innocent Afghan women and children. This is not only being stated by the Afghan government, but international media, the United Nations Assistance Mission in Afghanistan, @UNAMAnews the @UN Special Rapporteur for Afghanistan @SR_Afghanistan are also reporting in their official statements that Pakistan’s air strikes killed 28 civilian women and children and injured 49 others. What harm had these innocent women and children done to anyone?
I, along with the MQM Coordination Committee and the Central Executive Committee, strongly condemn the terrorist attack on the Rangers’ Headquarters in Karachi. We express our deep sorrow over the martyrdom of Rangers personnel and extend our heartfelt condolences to the families of those who lost their lives. At the same time, we strongly condemn the air strikes carried out in Afghanistan, express our grief over the deaths of innocent women and children, and extend our sympathy and solidarity to our Afghan brothers.
In response to these air strikes in Afghanistan, there may also be attacks from Afghanistan, and if civilians become targets in such retaliatory attacks, then the responsibility will lie with those military officials and current rulers who ordered air strikes on civilian populations in Afghanistan.
I would like to say to the Government of Pakistan and the military authorities: if someone attacks your military bases or defence installations, you have every right to defend yourself and respond to those attacks. But for God’s sake, do not target civilian populations, residential buildings, and innocent women and children in retaliatory attacks.
I also say to the Afghan government that it should take action against those terrorist elements who come from Afghanistan and carry out attacks against Pakistan, or expel them from its territory.
Pakistan’s civilian and military authorities should think today about how those Afghans who were once your closest friends have now become your enemies. You involved Afghan people in the war against Russia in order to serve American interests and drive Russia out of Afghanistan; you provided them with military training, money, weapons, and every kind of support. In the name of jihad, you created militant organisations, recruited people from across Pakistan, and sent them to Afghanistan to fight against Russia.
After Russia’s withdrawal, a government of your own mujahideen was established in Afghanistan. Then you created the Taliban and supported them financially and militarily in every way. The Taliban government was established there. After providing so much support, you should have had a very good friendship with your Afghan brothers — but why did hostility emerge instead of friendship with the Afghan Taliban?
1/2
3/3
پاکستان کے عوام کو غورکرناچاہیے کہ جب افغانیوں نے افغانستان پر روسی قبضے کے خلاف مزاحمت شروع کی تو انہیں مجاہدین کہاگیا تھا اسی طرح اپنے گھرپر قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے بلوچ عوام بھی مجاہد ہیں، پھر انہیں دہشت گرد، ملک دشمن اور غدار کیوں قراردیاجاتاہے؟ ان کے خلاف عوام کے ذہنوں میں نفرتیں کیوں پھیلائی جارہی ہیں؟ جب امریکہ برطانیہ کی کالونی تھاتوکیابرطانیہ کے قبضے کے خلاف ا مریکیوں نے مزاحمت نہیں کی تھی؟ کیاامریکیوں نے پھولوں کے ہار لیکر برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی؟
ہمیں یہ سمجھناچاہیے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب اپنے حق کے لئے آوازجدوجہد کرنے والی کسی قوم یاگروہ پر مظالم ڈھائے جائیں اوران کے لئے پرامن جدوجہد اور افہام وتفہیم کے تمام راستے بند کردیئے جائیں توپھر اس قوم یاگروہ کے لئے مزاحمت کے سوا کیا راستہ باقی رہ جاتا ہے؟
یہ حقائق صوبہ پنجاب کی Gen Z کو بتانی ضروری ہیں، کیونکہ جب تک انہیں تاریخی حقائق نہیں بتائے جائیں گے تووہ حقائق کو نہیں سمجھیں گے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان کے عوام بلوچوں کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں مگروہ مسئلہ بلوچستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اورکم ازکم بلوچوں کو ملک دشمن اور غدارکہنےکا سلسلہ بند کردیں کیونکہ جو اپنے حق کیلئے آوازاٹھاتاہے وہ ملک دشمن کیسے ہوسکتا ہے؟
میں چاہتا ہوں کہ مسئلہ بلوچستان کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیاجائے لیکن اس کی ضمانت کون دے گا کہ ماضی کی طرح بلوچ عوام کو مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ نہیں دیا جائے گا۔
میں اپنے فکری لیکچرز کے ذریعے بلوچ عوام کامقدمہ لڑتا رہوں گا تاکہ پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب کے عوام کو علم ہوسکے کہ بلوچستان کامسئلہ کیا ہے اور بلوچ عوام پر کیاکیا قیامتیں ڈھائی ہیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 405 ویں فکری نشست سے خطاب
17، مئی 2026ء
(مکمل فکری نشست سنئیے 👇)
https://t.co/pw8iCtbE7Q
2/3
بلوچوں کی یہ روایت ہے کہ وہ اپنی زبان کا پاس رکھتے ہیں، اگر کسی کودوست بناتے ہیں تو اس کے خلاف کبھی سازش نہیں کرتے، بلوچوں کے جرگے میں جو معاملات طے ہوتے تھے انہیں سب تسلیم کرتے تھے اور قرآن پر حلف لیکر یقین دہانی کرانے والوں پر اعتبار کرتے تھے۔ لہٰذا نواب نوروز خان نے فوج کی جانب سے قرآن مجید پر حلف لیکر یقین دہانی پر بھروسہ کرلیا اورمذاکرات کے لئے پہاڑوں سے نیچے اتر آئے ۔لیکن یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ فوج نے قرآن پر حلف لیکر نواب نورو ز خان کوجویقین دہانی کرائی تھی اور مذاکرات کا جو عہد کیاتھا اس کی قطعی پاسداری نہیں کی بلکہ بدعہدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواب نوروز خان، ان کے بیٹوں اور دیگرساتھیوں کو گرفتارکرلیا، ان پر غداری کے مقدمات درج کرلئے اورحیدرآباد جیل میں ان پر فوجی عدالت میں مقدمات چلائے گئے۔
فوج کی اس بدعہد ی پر نوروز خان نے تاریخی جملہ ادا کرتے ہوئےکہا تھا کہ
”ہم نے قرآن مجید پر حلف لیکر مذاکرات کا وعدہ کرنے والے فوجی جرنیلوں پر بھروسہ کیا تھا، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ہم سے وعدہ خلافی کی جائے گی تو ہم کبھی پہاڑوں سے نہیں اترتے، یہ پھانسی مجھے اور میرے ساتھیوں کو نہیں بلکہ قرآن مجید کو دی گئی ہے“۔جولائی 1960ء میں فوجی عدالت کے فیصلے کے تحت80 سالہ نواب نوروز خان، ان کے بیٹوں اوردیگر ساتھیوں سمیت سب کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔ نواب نوروز خان،ان کے بیٹوں اور ساتھیوں کوتوپھانسی دیدی گئی تاہم نواب نوروز خان کی پھانسی کی سزا کو عمرقید میں تبدیل کردیاگیا۔ ان کاانتقال 1964ء میں جیل میں قید کے دوران ہوا۔بلوچ ثقافت میں قرآن مجید پر حلف لیکر وعدہ کرکےتوڑنا سب سے بڑا دھوکہ سمجھا جاتا ہے لہٰذانواب نوروز خان، ان کے بیٹوں اورساتھیوں کی گرفتاری اور پھانسی کے المناک اوردردناک واقعے نے بلوچ عوام میں پاکستانی فوج کے خلاف نفرت اوربداعتمادی کومزید گہرا کر دیا۔ بلوچ عوام اس بدعہدی پر شدید غصے میں آگئے اور اسی وقت سے بلوچستان میں آزادی کے نعرے گونجنے لگے۔
میراسوال یہ ہے کہ کیانواب نوروزخان اور ان کے ساتھیوں کو قرآن مجید کا واسطہ دیکر پہاڑوں سے نیچے اتار کر بدعہدی کرنے والے فوجی جرنیل کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی؟ پاکستان کے عوام کو بلوچستان پر قبضے اوربلوچوں پر مظالم کی تاریخ سے آگاہ ہونا چاہیےکہ وہ مسلح مزاحمت پرکیوں مجبور ہوئے۔ اگرکوئی طاقت کے ذریعے آپ کے گھرپر زبردستی قبضہ کرلے، آپ فریادیں کرتے رہیں، انصاف کی دہائیاں دیتے رہیں، آپ کو عدالتوں سے انصاف فراہم کرنے کے بجائے ریاستی ظلم وستم کانشانہ بنایا جائے اوراپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کی پاداش میں آپ کو دہشت گرد کہا جائے تو آپ کے کیاجذبات ہوں گے؟لہٰذا خدارا ! بلوچوں کو دہشت گرد یا غدار نہ سمجھاجائے، بلوچستان کے وسائل پر بھی فوج کا کنٹرول ہے، بلوچ عوام اپنی سرزمین کی آزادی اور اپنے حقوق کیلئے مزاحمت کررہے ہیں، اگر بلوچوں کی جگہ دوسرے صوبے کے عوام کے ساتھ اسی طرح ظلم وستم کیاجاتا تو پھر وہ کیا کرتے؟
میں پاکستان کے تمام فوجی جرنیلوں، حکمرانوں، علمائے کرام اور تاریخ دانوں کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ وہ میرے بیان کردہ حقائق کو غلط ثابت کرکےدکھائیں۔ ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ جب امریکہ اوراسرائیل نے ایران پرحملہ کیا تو ایران کے عوام نے شترمرغ کی طرح ریت میں منہ نہیں چھپایا بلکہ جارحیت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، 78 دن گزرچکے ہیں لیکن ایران آج بھی اپنے مؤقف پرڈٹا ہوا ہے۔ ایران نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کو بھی معلوم ہونا چاہئےکہ ان کے لیڈر عمران خان تین سال جیل میں قید ہیں، اطلاعات ہیں کہ اسیری کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے @PTIofficial کے رہنماؤں اورکارکنوں نے عمران خان کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائی تھیں مگر کیا انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا؟ تحریک انصاف کےلوگوں کو بھی بلوچ عوام کی طرح غیرت وحمیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی والے پانچ لاکھ کی تعداد میں نکل آئیں اورپرامن لانگ مارچ کریں تو عمران خان باعزت طریقے سے جیل سے رہا ہوجائیں گے۔
میں بلوچ عوام، عمران خان، قبائلی عوام اور خیبرپختونخوا کے عوام پر مظالم کے خلاف اپنے ضمیرکے مطابق آواز اٹھاتا ہوں ، یہ سب انسان ہیں اورمیں ان پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
بلوچستان کی داستانِ غم اورتاریخ (2)
ٹک ٹاک پر 405 ویں فکری نشست سے خطاب
—————————
گزشتہ فکری نشست میں بلوچستان کے تاریخی حقائق کے سلسلے میں بتایا تھا کہ 14، اگست1947ء کو پاکستان قائم ہوا تو اس وقت برٹش بلوچستان کے علاقےکوئٹہ، چمن، سبی، ہرنائی، نصیرآباد اور بولان پاکستانی فوج کے کنٹرول میں تھےجبکہ قلات، خاران، مکران اور لسبیلہ ایسی ریاستیں تھیں جہاں سرداروں، نوابوں اورخوانین کاکنٹرول تھا اور 75 سے 80 فیصد بلوچستان کے علاقوں پر پاکستان کاکنٹرول نہیں تھا۔
15، اگست1947ء کو خان آف قلات میر احمد یار خان نے ریاست قلات کی آزادی کااعلان کردیا تھا۔ 15، اگست سے 27، مارچ 1948ء تک ساڑھے سات ماہ تک ریاست قلات ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی حیثیت سے کام کررہی تھی اور ریاست کے تمام امور خان آف قلات کے تشکیل کردہ نظام کے ماتحت چل رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے قلات، خاران، مکران اورلسبیلہ کی ریاستوں سے کہا گیاکہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کریں۔ خاران،مکران اورلسبیلہ کی ریاستوں نے تودباؤمیں آکرپاکستان سے الحاق پر آمادگی ظاہر کردی۔خان آف قلات نے پاکستان سے الحاق کا معاملہ اپنی ریاست کی پارلیمنٹ کےسامنے رکھا جس نے پاکستان کے ساتھ الحاق نہ کرنے کافیصلہ کیا۔جس کے بعد پاکستان کی جانب سے 26مارچ 1948ء کو فوج بھیج کرقلات کا محاصرہ کرلیا گیا اور قلات پر حملہ کیا گیا۔27، مارچ1948ء کو خان آف قلات نے اپنے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے مجبوراً پاکستان سے الحاق کرلیا۔لیکن بلوچ عوام میں بلوچستان پر فوج کشی اور قبضے کے خلاف لاوا پکتا رہا۔ خان آف قلات کے چھوٹے بھائی پرنس عبدالکریم نےقلات کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ افغانستان چلے گئےتھے اور انہوں نے وہاں سے منظم ہوکرمسلح مزاحمت شروع کردی۔ انہیں بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈالا گیا۔
1952ء میں فوج نےقلات، خاران، مکران، لسبیلہ اور اور دیگر ریاستوں کو ملا کر بلوچستان یونین تشکیل دیدی تھی لیکن اکتوبر 1955ء میں پاکستان نے ایک اسکیم کے تحت یہ شاہی ریاستیں ختم کرکے پاکستان کودویونٹوں میں تقسیم کیا، مشرقی پاکستان کوایک یونٹ اور باقی مغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) کے تمام صوبوں اوریہاں موجودریاستوں کی جغرافیائی حیثیت ختم کرکے سب کو ملاکر ون یونٹ بنادیا۔ اس فیصلے کے سبب خان آف قلات کا رہاسہا اختیار بھی ہمیشہ کیلئےختم کردیاگیا۔ بلوچستان پر فوج کے قبضے کے خلاف بلوچوں نے مزاحمت کاآغاز کیا اور خان آف قلات میر احمدیارخان صاحب بھی اس مسلح مزاحمت کو سپورٹ کرنے لگے تو فوج نے جنرل ایوب خان کے دورمیں اکتوبر 1958ء میں بلوچستان پر تیسرا بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا اور خان آف قلات کو گرفتارکرلیا۔
جنرل ایوب خان کے مارشل لاء دورمیں بلوچستان کی تاریخ کاانتہائی دردناک اور المناک واقعہ 1959ء سے 1960ء کے درمیان پیش آیا، جب اکتوبر1958ء میں جنرل ایوب خان نے مارشل لاء لگاکر خان آف قلات کو گرفتارکرلیا تو خان آف قلات کے 80 سالہ بزرگ رشتے دار نواب نوروز خان جنہیں بابو نوروز بھی کہاجاتا ہے، انہوں نے خان آف قلات کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت شروع کردی، وہ اپنے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قلات اور جھلاوان کی پہاڑیوں پر چلے گئے اور انہوں نے بلوچستان پر فوج کے قبضے کے خلاف مسلح بغاوت کاآغاز کردیا۔
نواب نوروز خان نے جنرل ایوب خان کے نام ایک کھلا خط بھی تحریر کیا تھا جو میری کتاب ”مسئلہ بلوچستان…تاریخ کے آئینے میں“ میں بھی موجود ہے۔
نواب نوروز خان کا یہی مطالبہ تھا کہ خان آف قلات کو رہا کیاجائے اور بلوچستان کی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ فوج نے نواب نوروزخان سے بات چیت کرنے کے بجائے ان کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا لیکن وہ مزاحمت کاروں کو شکست نہیں دے سکی۔جب فوج نے دیکھا کہ نواب نوروز خان اور ان کے ساتھی بہادری سے مزاحمت کررہے ہیں اور فوج مزاحمت کاروں کو شکست دینے میں ناکام ہورہی ہے تو فوج نے مذاکرات کیلئے پیغام رسانی کرنے والے اپنے مہروں کوبلوچ مزاحمت کاروں کے پاس بھیجاتاکہ انہیں بات چیت پر آمادہ کیا جاسکے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ طاقتور مذاکرات پر اسی وقت تیار ہوتا ہے جب اس کے سامنے کوئی گروہ، جماعت یا تنظیم ڈٹ جائے۔ نوروزخان اوران کے ساتھی بھی ڈٹ گئے تھےلہٰذا فوج نے اپنے نمائندوں کو نواب نوروز خان کے پاس بھیجاکہ ہم آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔فوج نے نواب نوروز خان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لئے قرآن مجید کاواسطہ دیا اور قرآن پر حلف لیکر یہ یقین دہانی کرائی کہ نوروزخان اپنے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ پہاڑوں سے نیچےاتر آئیں،کسی کو بھی گرفتارنہیں کیاجائے گا، ہم ان سے مذاکرات کریں گے،ان کے مطالبات پر غور کریں اور بات چیت کےذریعے بلوچستان کے مسئلہ کا حل نکالیں گے۔1/3
https://t.co/pw8iCtbE7Q
دنیا کے حالات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے توآج کی دنیا میں کسی بھی ملک کے لئے عسکری لحاظ سے طاقت حاصل کرنے اور بغیر ایٹم بم کے عزت اور آزاد حیثیت سے زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا ہے لہٰذا اس غنڈہ گردی کوختم ہونا چاہیے کہ صرف چند ممالک توایٹمی ہتھیار رکھ سکتے ہیں باقی نہیں رکھ سکتے۔ اگرایٹمی ہتھیار ایران کے لئے غلط ہیں تو پھر اصولی طور پر امریکہ،روس، چین، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے پاس بھی ایٹمی ہتھیارنہیں ہونے چاہئیں، پھرتمام ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کو بھی سمندر میں پھینک دیا جائے اور انہیں ضائع کردیا جائے۔
امریکہ کے پاس ایٹم بم، جدید جنگی جہاز اور دنیا کے سب سے خطرناک اورمہلک ہتھیار ہیں، اسرائیل کے پاس ایٹم بم اور خطرناک سے خطرناک میزائل اورہتھیار ہیں۔ جبکہ ایران عسکری لحاظ سے ایک کمزور ملک ہے، اس کی فضائیہ ختم ہوچکی، ایران کے پاس کچھ نہیں، اس پر گزشتہ چالیس سال سے پابندیاں ہیں لیکن ایران نے علامہ اقبال کے اس شعر کہ ”مومن ہے توبے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی“ کے مصداق کنکریوں یا جوکچھ بھی ان کے پاس تھا، اس کے ذریعے ایران نے امریکہ اور اسرائیل دونوں طاقتوں کا مقابلہ کیا اور آج تک کررہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت ایران کی آزادی و خودمختاری اور حق دفاع کو بھی تسلیم کیا جانا چاہیے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 401 ویں فکری نشست سے خطاب
10 مئی 2026ء
آقااورغلام کے تصور کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے میں یہ کہتاہوں کہ اگرچہ اقوام متحدہ کارکن بننےکےلئےہرملک اس کے چارٹر کو تسلیم کرتاہے اوراس کے تحت وہ ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیاجاتاہے۔پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہےکہ بظاہر آزاد اورخودمختار ملک ہونے کے باوجود پاکستان اپنی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسی بنانے میں آزاد نہیں ہے بلکہ امریکہ کے زیراثر ہے۔
عالمی طاقتوں نے ملکوں کو اور ریاستوں کو اپنی طاقت کی بنیادپرغلام بنایا اور کسی بھی ملک یاجغرافیہ پرقبضہ کرنے کے بعد وہاں کے عوام کوتقسیم کیا۔ ہرخطے میں یہی ہوتا آیاہے۔اگرہم برصغیر کی تاریخ کاجائزہ لیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہندوستان پر انگریزوں کے قبضے سے قبل وہاں مسلمان اور ہندو صدیوں سے آپس میں مل جل کررہتے آئے تھے، ایک دوسرے کے وجودکو برداشت کرتے تھے اورمذہب کے فرق کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرتے چلے آرہے تھے۔ اگر برصغیرکی صرف گزشتہ ایک ہزارسال کی تاریخ کاہی جائزہ لیاجائےتو ہمیں ہندوستان میں بزرگان دین، اولیائے کرام اوربزرگ صوفی شاعروں کی تاریخ ملتی ہے۔
عظیم صوفی بزرگ شاعرحضرت امیر خسروؒ 1253ء میں اترپردیش کے شہر پٹیالی میں پیدا ہوئےجبکہ بھگت کبیر داس ؒ 1398ء میں بنارس میں پیداہوئے، بزرگان دین میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ 1143ء میں سیستان میں پیدا ہوئےجبکہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ 1238ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ہندوستان کی تاریخ بتاتی ہےکہ کم وبیش ایک ہزارسال سےہندو اور مسلمان ہندوستان کی سرزمین پر امن وسکون اور بھائی چارگی کےساتھ رہتے چلےآرہے تھے، وہ ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں اور خوشی غمی میں شرکت کرتےچلے آرہے تھے۔ان کےدرمیان کوئی نفرت نہیں تھی۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہےکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں مذہب کی بنیادپر تفریق کیسےاور کس نے پیدا کی؟ جنگ آزادی کی تحریک کےبعد ہندوؤں اور مسلمانوں میں مذہبی رواداری اچانک دشمنی میں کیسے تبدیل ہوگئی؟
تاریخ کےمطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ 1600ء میں برطانیہ سے انگریزوں کے تجارتی قافلےہندوستان آنا شروع ہوگئے تھے اور انگریزوں نے 1609ء میں تجارت کی غرض سے ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کی،تاجر بن کرآنے والے انگریز آہستہ آہستہ ہندوستان کےتاجدار بن بیٹھے اور انہوں نے پورے ہندوستان پر مکمل قبضہ کرلیا، اس وقت ہندوستان پر مغل بادشاہ بہادرشاہ ظفر کی حکومت تھی۔ہندوستان پر انگریزوں کے قبضے کے خلاف ہندوستان کے مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوؤں اوردیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے حریت پسندوں نے 1857ء میں جنگ آزادی لڑی جسے انگریز نے غداری سے تعبیر کرکے اس جنگ آزادی کو غدر قراردیا۔ برصغیرکے عوام میں آزادی کی جدوجہد سے خوف زدہ ہوکر انگریزوں نے ”لڑاؤ اور حکومت کرو“ کی پالیسی کےتحت ہندوستان کے مسلمانوں میں ایسی نفرت اور مذہبی تفریق پیدا کردی کہ برسوں سے ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے اورایک دوسرے کا احترام کرنے والے مسلمان اور ہندو ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔
حقیقت یہ ہے کہ مذہب، انسان کی سب سے بڑی اورجذباتی کمزوری ہوتا ہے اور انگریزوں نے برصغیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے مذہب کو ہی بنیاد بناکر ہندوستان کے عوام کو تقسیم کردیا۔
برصغیر پرانگریزوں کے قبضے کے خلاف 1885ء میں ایک سیاسی تحریک آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی۔ جس میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمان، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے رہنماشریک تھے۔انگریزوں نے اس سیاسی تحریک کا اثر کمزورکرنے کیلئے ہندوستان کے مسلم نوابوں کو جمع کیا اور ان کے ذریعے 1906ء میں ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھوائی جس کے بانی رہنماؤں میں نواب سلیم الملک، نواب وقارالملک، سرآغاخان، نواب سلیم اللہ، حکیم اجمل اوردیگر نوابین شامل تھے۔
جب آل انڈیامسلم لیگ قائم ہوئی اس وقت قائداعظم محمدعلی جناح آل انڈین نیشنل کانگریس میں شامل تھے۔ تاہم انہوں نے 1920ء میں کانگریس سے استعفیٰ دیدیا اور آل انڈیامسلم لیگ میں شامل ہوگئےبعد میں قائداعظم آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ مقرر ہوئے۔
مورخین بتاتے ہیں کہ انگریزوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کےقیام کیلئے اُس وقت ایک لاکھ روپے کا فنڈ دیا جوکہ آج ایک ارب روپے سے بھی زائد بنتے ہیں۔انگریزوں نےمسلم لیگ میں شامل نوابین کو وفاداری کے عوض بطور انعام مال ودولت، جاگیریں، اختیارات اور بڑی بڑی مراعات بھی دیں۔انگریزوں کی سازش کے تحت ایک طرف مسلم رہنما مذہبی تفریق پیدا کرنے میں پیش پیش تھے۔ جبکہ دوسری جانب انگریزوں نے ”لڑاؤ اورحکومت کرو“ کی پالیسی کے تحت کچھ ہندو پنڈتوں کو خرید کر ان کے ذریعے ہندوستان میں ہندو ازم اور مسلمانوں کےخلاف نفرت کا پرچار کرایا تاکہ ہندوستان کے عوام تقسیم ہوں اور انگریزوں سے آزادی کی تحریک کو کمزورکیاجاسکے۔ 1/2
Every nation is either directly or indirectly controlled by USA or swayed by its power: Altaf Hussain
—————-
In the story of humanity, the idea of a master and a slave is very old. Since the beginning of time, this idea has been around. It still exists in both symbolic and real ways today, but it has taken on a different shape in the present day. Nowadays, there are many independent and democratic countries around the globe, but still, no nation, aside from the USA, has the bravery to place tariffs on countries like China, Russia, Britain, and other European states. After the fall of the Soviet Union, USA became the only superpower, with no other strong nation to challenge it.
With the backing of US, Israel has carried out bombings across all of #Palestine, including Gaza,since the year 2023. #Gaza has suffered greatly, and the bombing in #Lebanon is still happening today. When strikes were made against #Iran, did any nations, such as China and Russia, manage to intervene? One European nation, Spain, openly disagreed with the attacks on Iran and US actions. As a result, USA placed sanctions on Spain and pushed it to the side. This shows that USA is still the only superpower in the world. While most democratic nations might appear to be free and self-governing within their borders, they are not truly independent in their decision-making on a global scale. Every country is, in some way, under the thumb of America or influenced by it.
Slave states, in order to please their masters, impose dictatorship within their own countries and adopt the same behavior that superpowers use toward every subordinate or influenced country. Pakistan has also repeatedly experienced dictatorship. The founder of Pakistan, Mohd Ali Jinnah, was against dictatorship and wanted democracy in the country; that is why he was assassinated. International powers were behind in his killing.
Even today, #Pakistan remains under severe dictatorship. In this context, can the general elections held in Pakistan on February 8, 2024, truly be called free and fair? Did the country’s highest court not take away the “bat” election symbol from Imran Khan’s party, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)? Were the Western countries that preach democracy unaware that PTI’s election symbol was taken away through unconstitutional and illegal means? PTI candidates were assigned different election symbols so they could not effectively secure public votes. Did the monitoring teams consisting of observers from various countries declare the election fake and the results rigged? By failing to do so, did they not deny democratic values?
@ImranKhanPTI , his wife, and the senior and elderly leaders of his party have been imprisoned in false cases for the past three years. Did the democratic countries of the world raise any effective voice for their release? Did democratic nations issue any united statement demanding Imran Khan’s release or insisting that his cases be heard in free and independent courts? My question is this: if the countries of the world took no action, did the leaders and workers of #PTI themselves organize any powerful protests, rallies, or sit-ins that could force the government to release Imran Khan and his associates ?
@PTIofficial organized a protest demonstration at D-Chowk in Islamabad on November 26, 2024, in which PTI workers were martyred and injured. But did any prominent PTI leader make a sacrifice that day? On November 26, PTI workers gave their lives for Imran Khan, but while bullets were being fired at the workers, leaders including @AliAminKhanPTI Gandapur fled the scene. Since then, not a single effective protest demonstration has taken place by PTI. Why? Three days ago, Imran Khan’s sister, @Aleema_KhanPK , while crying outside Adiala Jail, said that PTI alone has 80,000 office-bearers, so why do they not gather outside Adiala Jail? PTI workers should reflect on this.
Altaf Hussain.
399th study circle on TikTok
May 8, 2026.
Repercussions that are gripping Imran Khan and his party is the Karma or retribution: Altaf Hussain
#LiftBanOnAltafHussain
When Altaf Hussain spoke out against the harsh rule and wrongful actions of dishonest military leaders and wealthy landowners, the Lahore High Court issued a ban in September 2015 on Altaf Hussain’s writings, speeches, images, and even his name being mentioned in the media. At that time, @ImranKhanPTI was not in trouble and his political party was in charge of the Khyber Pakhtunkhwa province. During this period, Imran Khan and his party were echoing the establishment's story about Altaf Hussain and the MQM. They labeled the innocent, exiled Altaf Hussain, who has been living away from home for 34 years, as a terrorist. When PTI took the 2018 elections and Imran Khan became the head of the government, did he stand against the restriction placed on Altaf Hussain during the time of dishonest military leaders, officials, and politicians who stole from the country’s funds? Or did he keep on saying the untrue story of corrupt military leaders and wealthy landowners? Actually, as the Prime Minister, Imran Khan even warned in the National Assembly that he would arrange for Altaf Hussain to be killed using a drone attack. Now observe the consequences of nature: Imran Khan, trying to win over military leaders and gain their favor, used to label Altaf Hussain as anti-national and a terrorist. Ironically, those same claims are now directed at Imran Khan himself. Just yesterday, Altaf Hussain was banned, and even speaking his name was not allowed; now, Imran Khan faces a similar ban from the media, where mentioning his name has also become forbidden. If Mr. Imran Khan had truly recognized and spoken out against the wrongs done to MQM and Altaf Hussain, he would not find himself behind bars today. Imran Khan thought that by continuously making false accusations against Altaf Hussain to win the approval of corrupt generals, he could avoid facing consequences — but he has not escaped them. Sadly, the military didn't learn anything from its tough experiences before, and neither did PTI gain any insight from those events. The leaders of @PTIofficial used to claim that the supporters of MQM never protested for Altaf Hussain. If Imran Khan is really as well-liked as they say, then why aren't PTI leaders, officials, and members taking to the streets for him? If they call the government's harsh treatment of Imran Khan and PTI “oppression,” but won't recognize the oppression faced by MQM and Altaf Hussain, then I want to emphasize that as long as PTI leaders keep being dishonest like this, Pakistan will not have a real system of justice or authentic democracy.
Altaf Hussain.
London.
399th study circle via TikTok
on May 8 2026.
I state clearly that I am not against to the existence of the Army in the country, nor to its ranks from soldiers up to generals. I am only opposed to army generals or officers taking part in politics. This is against the oath they take at their passing-out parade, when they swear before God. They should not break that oath and should honor their pledge.
#LiftBanOnAltafHussain
My struggle is for #Pakistan to have a government of genuine, elected leaders who are honest. The hereditary political system should end, and the feudal and landlord-based system should also be abolished. Article 6 of Pakistan’s constitution has become meaningless, so a new law should be made under which no army general would even dare — let alone dismiss an elected prime minister — to speak to one disrespectfully or use a humiliating tone in front of them. The people of Pakistan will have to create such a law, and for that they will have to unite and struggle together.
There is no doubt that Imran Khan was brought into politics by the establishment. It was the establishment that brought people into his party, and it was the establishment that formed his government in 2018. But God can guide people at any time and change their thinking. @ImranKhanPTI eventually understood the flaws of the corrupt system prevailing in the country and challenged those responsible for it. I have supported Imran Khan for the last three years not because I want anything from him, but because he appears to me better than others and someone fighting for what is right. I have offered that if Imran Khan wishes, he can include the voice of Altaf Hussain and form an alliance with him. Together, we can strongly work to end military dominance, bureaucratic dominance, feudalism, and hereditary politics in the country.
I also say to the rulers that they should stop begging for the country and extending their hands before others. If we eliminate corruption, the country’s economy can be improved and Pakistan can stand on its own feet. The public has great potential, but until the feudal, landlord-based, and hereditary systems are ended, and the country is freed from this corrupt system, Pakistan will continue to suffer.
Many false cases have been made against Altaf Hussain, but to this day, not a single case has been made against him for corruption. There is no allegation that Altaf Hussain owns even one acre of land, let alone one hundred acres, or that he has any bungalow in Lahore, Murree, or Islamabad.
I pray that God brings truthful and honest people into politics, that the country prospers, and that the dreams of sincere Pakistanis are fulfilled.
— Altaf Hussain
Addressing the 401st intellectual session on TikTok
10 May 2026
If one takes a realistic view of world affairs, it appears that in today’s world, for any country to achieve military strength and live with dignity and independence without nuclear weapons has become nearly impossible. Therefore, this double standard should end — that only a few countries may possess nuclear weapons while others may not. If nuclear weapons are considered wrong for Iran, then in principle United States, Russia, China, United Kingdom, France, and other countries should also not possess them. In that case, all countries’ nuclear weapons should likewise be thrown into the sea and destroyed.
The United States has nuclear bombs, advanced fighter aircraft, and some of the world’s most dangerous and lethal weapons. Israel has nuclear weapons and highly advanced missiles and armaments. In contrast, according to this statement, Iran is militarily a weaker country; its air force has been diminished, and it has very limited resources. It has faced sanctions for the past forty years. Yet, in the spirit of the verse by Allama Iqbal — “If a believer truly has faith, even without a sword he fights as a soldier” — Iran, with whatever means it had, even stones metaphorically speaking, has resisted both the United States and Israel and continues to do so.
I believe that under the principle of peaceful coexistence, Iran’s freedom, sovereignty, and right of self-defense should also be recognized.
— Altaf Hussain
Addressing the 401st intellectual session on TikTok
10 May 2026