شاہيں کبھی پرواز سے تھک کر نہيں گرتا
پُر دم ہے اگر تو تو نہيں خطرہ افتاد
علامہ محمد اقبالؒ
تشریح:
شہباز کی طرح اُڑنے کی ایسی مشق کر لینی چاہیے کہ تھک کر گرنے کی نوبت نہ آئے۔ اگر تو ان تھک بن جائے تو تجھے گرنے کا خطرہ ہو ہی نہیں سکتا۔
(شرح غلام رسول مہر)
ضربِ کلیم
قدم ہیں راہِ الفت میں تو منزل کی ہوس کیسی؟
یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہو جانا...
مفتی تقی عثمانی
اللہ تعالی حضرت کا سایہ ہمارے سروں پر تا دیر سلامت رکھیں... آمین
@UrduVirsa سیہور ، بھوپال (ایم پی) ہندوستان سے
بھوپال وہ جگہ ہے جہاں علامہ اقبال رح نے ضرب کلیم کے اکثر اشعار وہیں کی نوابی دوتر کی منزلوں میں لکھے تھے ۔
وہ مقامات آج بھی موجود ہیں
صدر منزل ، حمید منزل ، شیش محل