اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو! حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جب کم ہورہی تھیں تو حکومت نے عوام کو ریلیف دینے سے انکار کیاتھا، اب ذرا سی ہلچل ہوئی تو فوراً سارا بوجھ عوام کی جانب منتقل کردیا۔معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور اشتہارات سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ قیمتیں کم جائیں اور لیوی کو ختم کیا جائے۔
صفورہ باجی نام ہے محبت ۔لگن ۔ذھانت ۔قابلیت اور جہد مسلسل کا
جماعت اسلامی کی پہچان ۔شان اور روشن تاریخ
رقم کرنے والی
اعلیٰ اخلاقی اقدار اور بلند حسب ونسب کے باوجود انتہائی منکسرالمزاج اور خدمت گزار
بہت اعلیٰ میزبان
تھیں
پنجاب ۔ بلوچستان اور خیبر کی زمہ دار بہنیں تمام تنظیمی پروگرامز میں ان کی مہمان ہوتیں اور وہ اس طرح مہمان نوازی کرتیں کہ اپنا آ پ کچھ خاص محسوس ہونے لگتا تھا
خوبصورت مسکراہٹ ۔عمدہ گفتگو اور اعلیٰ آ داب کی حامل خاتون
جن کی مثال ممکن نہیں ہے
وہ ہمیشہ دل کے قریب رہیں
بغیر کچھ کہے بات سمجھ جاتیں
اور ان کی بات زبان پر آ ئیے بغیر ہی دل میں اتر جاتی تھی
انھوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جماعت اسلامی اور پاکستان کی خدمت میں لگایا
ان کے شاگرد مومن ۔محب وطن اور قابلیت کی علامت ہیں
صفورہ باجی اپنی شخصیت ۔خدمات اور نصب العین سے لگن کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گی
ان شاءاللہ
اس بات پر فخر ہے کہ مجھے ان سے بہت گہری قلبی محبت تھی اور ہے اور ہمیشہ رہے گی
میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
ان کی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں بڑھا چڑھا کر قبول فرمائے آمین
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے میں امن کے خلاف بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ ایک زندہ قوم بھی ہے، جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہر پاکستانی اپنی مٹی کے ایک ایک ذرے کا محافظ ہے۔
یہ وقت قومی اتحاد، یکجہتی اور بھرپور جوابی حکمت عملی کا ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ کی تائید و نصرت سے ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے دشن کی ہر چال ناکام بنادیں گے!!!
#Pakistan
#IndiaPakistan
#LineOfControl
بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور پاکستان کے خلاف آبی جارحیت جاری ہے، حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلا کر قومی یکجہتی پیدا کرے اور ان تمام مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے
*7 مئی 2025*
بھارت کی جانب سے پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق
قوم اپنی افواج کےساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور(پ ـ ر)
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے میں امن کے خلاف بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اکھنڈ بھارت کی کھلی جارحیت پر اپنے بیان میں کہی انھوں نے مذید کہا کہ
پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ ایک زندہ قوم بھی ہے، جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہر پاکستانی اپنی مٹی کے ایک ایک ذرے کا محافظ ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مذید کہا کہ
یہ وقت قومی اتحاد، یکجہتی اور بھرپور جوابی حکمت عملی کا ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ کی تائید و نصرت سے ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے دشن کی ہر چال
ناکام بنادیں گے ۔#
#PakistanArmy
#IndiaPakistanWar
#Pakistan
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا خصوصی وڈیو پیغام۔
پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں ۔امیر جماعت اسلامی
حافظ نعیم الرحمان کا ائیر فورس کو شاندار خراج تحسین
مزید لائحہ عمل جلد جاری کریں گے ۔ حافظ نعیم الرحمان
سیاسی احتجاج اور مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ بلا جواز ہے۔ اسلام آباد کی سڑکوں پر جو خون بہا اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی مستعفی ہوں اور بااعتماد جیوڈیشل کمیشن بنا کرحقائق قوم کے سامنے لائے جائیں .
امیر جماعت اسلامی پاکستان
حافظ نعیم الرحمٰن
کوئی جرنیل، بیوروکریٹ، جاگیردار، وڈیرا یا فارم سینتالیس پر بننے والا وزیراعظم پاکستان کا مالک نہیں، پاکستان کے مالک پاکستانی عوام اور آئین پاکستان ہیں، سیاسی مظاہرین پر گولیاں چلانے والے کیا سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں؟
امیر جماعت حافظ نعیم
اہل غزہ کی قربانیوں، جرآت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں
فلسطین میں تحریک مزاحمت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج جماعت اسلامی کے ساتھ پورے پاکستان میں بچے، جوان، مرد، خواتین اور بوڑھے سب مل کر اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں
اہل پاکستان کا شکریہ!!!
#GazaGenocide
#GazaSolidarityDay
فلسطینی بچے پکار رہے ہیں، ہمیں ان کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا۔
7 اکتوبر کو 12 بجے پورا پاکستان نکل آئے۔ اپنے دفاتر، اپنے سکول و کالج، بار اور دکانوں سے باہر نکلیں، اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی کریں