In an open letter, Imran Khan says his blood pressure readings reached 193 and that doctors have warned of brain haemorrhage and cardiac risk. The hospital said on 11 November he was clinically stable.
https://t.co/sWgGpqDZ5K
Former Pakistani Prime Minister Imran Khan has issued an urgent appeal to senior judges, warning that his deteriorating health in prison could put his life at risk.
In an open letter shared by his lawyer on Monday, November 16, the imprisoned PTI founder requested medical treatment for himself and his wife, Bushra Bibi. Khan claimed that his blood pressure had reached dangerously high levels and that doctors had warned him about possible serious complications.
He also expressed concern about Bushra Bibi's worsening eyesight, saying she urgently requires further medical attention following previous eye surgery.
The former prime minister appealed to the country's top courts to ensure that existing medical treatment orders are implemented. His statements about his current condition and prison treatment have not been independently verified.
#ImranKhan #BushraBibi #PakistanPolitics #PTI #WorldTimes
Imran Khan, Pakistan’s jailed former prime minister, has asked the country’s top judges to enforce an order for his hospital treatment, saying months of solitary confinement have put his life at risk https://t.co/wufp8KGT4Z
ناشد رئيس الوزراء الباكستاني السابق عمران خان يوم الاثنين المحكمة العليا في البلاد لتلقي رعاية طبية عاجلة، قائلا إن صحته وصحة زوجته تتدهوران، وإن أوامر المحكمة المتعلقة بعلاجهما لم تنفذ.
https://t.co/h0aMcL6ZEE
بریکنگ نیوز 🚨وائرل کردو اسے 🔥🔥
دی واشنگٹن ٹائمز نے عمران خان کے خط کا معاملہ عالمی دنیا تک پہنچا دیا۔ پوری دُنیا کو آگاہ کردیا کہ عمران خان کی زندگی ختم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
Imran Khan has said he will die in jail without urgent medical attention.
The former Pakistan prime minister appealed to the country’s top judges for him and his wife to receive treatment, warning that his prolonged confinement meant he “may not return alive”.
🔗 https://t.co/qub005AYd3
Imran Khan says his health is slipping fast behind bars | In a written plea submitted through his lawyer, the former Pakistan prime minister told a court he has lost 85% of the vision in his right eye. He warned that he is at risk of a brain haemorrhage or cardiac arrest because of dangerously high blood pressure. The 74-year-old said his blood pressure rose repeatedly during his solitary confinement, reaching 192 and 193 on November 10. He claimed doctors had warned him he was highly vulnerable and that his heart had already sustained damage. Khan cautioned that his condition could leave him in a state from which he might not return alive.
📑 FULL STORY ➠ https://t.co/jcamHH8LMD
#Pakistan #ImranKhan #Health #Politics #World
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
Devastating to read this letter from my father. The torture they’re putting him through will eventually kill him. We are watching the murder of Pakistan’s democratically elected leader.
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
Open Letter of Mr Imran Khan for kind consideration of Hon Chief Justice's of Pakistan. Humanitarian Plea for Medical Treatment & Shift to Hospital - Voice From Behind the Prison Walls of Adyala.