کسی کو نہیں معلوم کہ میں نے اس سال کتنا درد سہا۔
میں تقریباً ہار ہی گیا تھا، اور خود کو کھو بیٹھا تھا، کیونکہ میں اندر سے بہت زخمی تھا۔
کسی کو واقعی نہیں معلوم کہ میں نے کتنی بار خود کو سمیٹا، صرف اس سال کو جینے کے لیے۔
میں اپنے آپ پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں آج یہاں ہوں۔
میں نے سیکھا کہ میں ایک مضبوط انسان ہوں۔
میں نے یہ بھی سیکھا کہ خود کو معاف کرنا چاہیے،
اس بات پر کہ میں نے خود کو اُس سے کم پر راضی کر لیا جو میں واقعی میں حاصل کرنے کے لائق تھا۔
یہ سال میرے لیے شاید سب سے زیادہ تکلیف دہ رہا،
لیکن کم از کم میں زندہ رہا، اور بہت کچھ سیکھا۔
مجذوبؔ
لو، دل کو مانوس کر دینے والی راتیں شروع ہو چکی ہیں،
اللہ کی طرف سے دل جوئی کی راتیں آ گئی ہیں۔
اُمید ہے یہ راتیں نرمی سے آئیں،
اور ہم ان میں سچی توبہ کے ساتھ اللہ کی طرف لوٹ آئیں۔
امید ہے کہ ان میں ہماری دعائیں قبول ہوں،
خاص طور پر عرفہ کے دن۔
مجذوبؔ
جتنا تم مجھ سے دور ہوتے گئے، اُتنا ہی میں نے زندگی سے ناتا جوڑ لیا،
میں نے ایک چھوٹا سا گھر بنایا،
جس میں میں نے اپنی یادیں رکھ دیں،
اور اُسے چھوڑ دیا۔
جب بھی تیری سختی یاد آتی ہے،
تیری غیرموجودگی مجھے اور عزیز ہو جاتی ہے۔
کیونکہ یہ زمین بھولے ہوؤں کے لیے زیادہ کشادہ ہے،
یہ خواب دیکھنے والوں کے لیے بھی کشادگی رکھتی ہے،
خواہ وہ صرف ایک گیت کے خواب ہی کیوں نہ دیکھتے ہوں،
ایسا گیت جو اُن کے اندر جینے کی لَے کو پھر سے ترتیب دے۔
اور اب،
میں پوری کی پوری محبت سے بھرا ہوں،
مگر تیرے بغیر۔
عمرؔ
کچھ عجب آن سے لوگوں میں رہا کرتے تھے
ہم خفا ہو کے بھی آپس میں ملا کرتے تھے
اتنی تہذیب رہ و رسم تو باقی تھی کہ وہ
لاکھ رنجش سہی وعدہ تو وفا کرتے تھے
اس نے پوچھا تھا کئی بار مگر کیا کہتے
ہم مزاجاً ہی پریشان رہا کرتے تھے
ختم تھا ہم پہ محبت کا تماشا گویا
روح اور جسم کو ہر روز جدا کرتے تھے
ایک چپ چاپ لگن سی تھی ترے بارے میں
لوگ آ آ کے سناتے تھے سنا کرتے تھے
تیری صورت سے خدا سے بھی شناسائی تھی
کیسے کیسے ترے ملنے کی دعا کرتے تھے
اس کو ہمراہ لیے آتے تھے میری خاطر
میرے غم خوار مرے حق میں برا کرتے تھے
زندگی ہم سے ترے ناز اٹھائے نہ گئے
سانس لینے کی فقط رسم ادا کرتے تھے
ہم برس پڑتے تھے اپنی ہی تنہائی پر
ابر کی طرح کسی در سے اٹھا کرتے تھے
ان سے گلے ملا تو مری بے دلی گئی
جیسے کسی مریض کہ سب خستگی گئی
کچھ علم بھی نہیں ہے مرے عشق کا اسے
بس دوست دوست کہتے ہوئے زندگی گئی
ایسا نہیں کہ زندگی ہی رائیگاں ہوئی
اس شاعری کے فن سے تو بس نوکری گئی
میرے قریب آنے سے دریا جھجھک گیا
دریا کو ایسے دیکھ کے ہی تشنگی گئی
انودل شمس
میں یہاں ہوں،
جہاں رات مجھے اپنے ستاروں کے درمیان لیے پھرتی ہے،
اور چاند مجھ سے اُن جگہوں کی سرگوشی کرتا ہے، جنہیں فاصلے نہیں جانتے،
بس اتنا کافی ہے کہ ہم ایک ہی ہوا میں سانس لیتے ہیں،
اور یہ آسمان ہماری پرچھائیوں کو چھو لیتا ہے جب ہم نظریں اس کی جانب اٹھاتے ہیں۔
میں یہاں ہوں،
اُس دنیا میں جو ہمیں یکجا کرتی ہے،
جہاں ہمارے خواب ستاروں کی روشنی میں آپس میں مل جاتے ہیں،
اور جب کائنات خاموشی میں ڈوب جاتی ہے، تب یہی سکوت ہمیں تھام لیتا ہے،
میں یہاں ہوں، آسمان اور رات کے درمیان۔
مجذوبؔ
میں انسانی نفس کو ایک کھڑکی سے تشبیہ دے سکتا ہوں بچپن کے مرحلے میں اس کھڑکی کا شیشہ بے حد شفاف اور صاف ہوتا ہے، اسی لیے انسان نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اردگرد کی دنیا کو بھی پوری وضاحت کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس شیشے پر گرد جمتی جاتی ہے، اور یہ گرد دراصل صدمات، ٹوٹے ہوئے خواب، چھپی ہوئی اداسیوں اور اندرونی شکستوں کا مجموعہ ہوتی ہے جیسے جیسے وقت آگے بڑھتا ہے، اور اگر کوئی کوشش نہ کی جائے اس گرد کو صاف کرنے کی، تو نظر دھندلا جاتی ہے، یہاں تک کہ مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔ اور یہی لمحہ تباہی کا ہوتا ہے جب شوق مرجھا جاتا ہے، بےمعنویت غالب آ جاتی ہے، لذتِ زندگی کھو جاتی ہے، اور یقین کا چراغ بجھ جاتا ہے۔
مجذوبؔ