لہذا دین کی خدمت سرانجام دینے والوں پر لازم ہے کہ وہ نفس اور شیطان کے ان حربوں سے بچنے کے لیے اپنے دل سے ہر دنیاوی لالچ، خواہش اور طلب کو مٹا دیں۔ ان کا مقصدِ اوّلین اللہ رب العزت کی رضا کا حصول ہونا چاہیے۔
#JummahMubarak
سال نو کی آمد پر خود احتسابی کرنی چاہئیے، مومن کا آنے والا کل گزرے ہوئے کل سے بہتر ہونا چاہئیے، ہر گزرے ہوئے دن پر ہمیں محاسبہ کرنا چاہئیے کہ ہم نے اپنے اندر کون سی مثبت تبدیلی پیدا کی اور خود کو کن گناہوں سے محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
#HappyNewYear2023
جب کمائی کرنے والے اپنے گاہکوں یا ملازمین کے حقوق پورے نہیں کرتے، تو ان پر خوش بختی کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، ایسے لوگ واقعی قابلِ رحم ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر کو سمجھ نہیں کہ ان کی بے چینی کی وجہ کیا ہے۔
#JummahMubarak