افغان طالبان ریجیم کی جانب سے زنا بالجبر اور زیادتی کے واقعات افغانی لوگ پاکستان سے مدد کی اپیل کرنے لگے
کابل افغانستان سے ایک افغانی شہری کی انتہائی دردناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ حکومتِ پاکستان سے فوری مدد اور رحم کی اپیل کر رہا ہے
شہری کے مطابق وہ اور ان کا خاندان وہاں شدید کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں نہ تو انہیں کھانے پینے کی بنیادی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی کوئی تحفظ حاصل ہے مزید برآں انہیں وہاں شدید ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے او�� ان کی بیٹی کو زبردستی اٹھا کر لے جانے اور زیادتی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہاں کے حالات انتہائی خراب ہیں افغان طالبان ریجیم کی جانب سے خواتین اور معصوم بچوں پر شدید ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور انسانیت سوز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے شہری حکومتِ پاکستان سے التجا کر رہا ہے کہ انہیں وہاں سے بحفاظت واپس نکالا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ظالم افغان طالبان ریجیم سے اس کی عزت محفوظ ہو سکے