میاں داؤد ٹھیک فرما رہا ہے کہ پولیس جج کے گھر داخل ہونا قطعی قابل حمایت نہیں
لیکن یہ لائسنس صرف وکیلوں کے پاس ہے وہ جب چاہے عدالتوں کے دروازے توڑتے ججوں کو تھپڑ مارتے اور کمرہ عدالت میں گالیاں نکالیں
لائسنس تو وکیلوں کو بھی ملا ہے یہاں میاں داؤد نہیں بولنے ایلفی پی لیں گے
ٹاؤن شپ لاہور ميں امپورٹڈ چپس پرنگل،جعلی نيوٹيلا چاکليٹ،بسکوف لوٹس بسکٹ کی ايکسپائری تاريخ تبديل کر کے بيچنے والاخفيہ پلانٹ پکڑا گيا۔بڑی تعداد ميں اشيا تلف،مالک گرفتار،ايف آئ آر درج۔پنجاب کے شہريوں اور بچوں کے ليۓ محفوظ خوراک يقينی بنانا وزيراعلی مريم نواز شريف کی سخت ہدايت ہے
سستا پیٹرول خرید کر مہنگا ترین بیچ رہے ہیں سستی گیس مہنگی بیچ رہے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس ہے ایک یونٹ اوپر جانے پر چھ مہینے کی سزا ہے یہ سب عوام کی جیب سے لے کر اراکین اسمبلی کو تاحیات مفت بجلی کے بل پاس کر رہے ہیں
لعنتیں کردار
مشہور کمونسٹ رہنما جام ساقی گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک مولوی کا روپ دھرے سندھ بھر میں تنظیمی کاموں کے لئے گھومتے تھے، انکے ساتھ نذیر عباسی بھی ہوتے تھے جنکو بعد میں قید میں تشدد کر کے ھلاک کر دیا گیا تھا- ایک دن دونوں بس میں سفر کر رہے تھے کہ ایک بوڑھا ہندو بھیل بس میں داخل ہوا رش تھا سیٹ نہ ملی، اسکے بڑھاپے اور کمزوری دیکھ کر جام اپنی سیٹ سے کھڑے ہو گئے اور اس بوڑھے کو دے دی- جب سفر ختم ہوا بس سے اترتے ہے نذیر عباسی نے جام کے لتے لئے- واہ کامریڈ واہ ! مولوی بنا ہوا ہے اور ایک ہندو بوڑھے کے لئے سیٹ چھوڑ دی - شکر کرعام دیہاتی تھے کوئی کاییاں بس میں نہ تھا ورنہ سمجھ جاتا کہ تم اصل میں مولوی نہیں کیوں کہ کوئی مولوی کبھی کسی ہندو کے لئے اپنی سیٹ نہیں چھوڑے گا..
🚨خیبر پختونخواہ میں لاتعداد مراعات کا بل پیش کرنے کی ویڈیو
یہ چیک کریں پی ٹی آئی بل پیش کر رہی جبکہ شفیع جان مکر گیا ہے اس بل کی ایک شق یہ کہ کے پی اسمبلی کے ممبر کسی بھی عدالت سپریم کورٹ تک میں پیش نہی ہوں گے سب کو استشنی ہو گا
آٹھ کلاشنکوف لائسنس ملیں گے ۔بجلی گیس کے بل نہی دیں گے ٹیکس نہی دیں گے مگر پاکستان میں موجود ہر مفت سہولت کے ریسٹ ہاوس استعمال کر سکیں گے
یہ تبدیلی کے دعوے والوں کا حال ہے
"پاکستان اور چین ہمیں جنگی طیارے اور ٹیکنالوجی دیتے ہیں، بھارت ہمیں شراب، ہیروئن اور یابا دیتاہے"! یہ ہے حقیقی دوستی کا فرق!⚡️🇧🇩🇵🇰🇨🇳
ایک بنگلہ دیشی سیاستدان نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین بنگلہ دیش کو جنگی طیارے، دفاعی ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، جبکہ بھارت ہمیں صرف شراب، ہیروئن اور یابا دے رہا ہے۔
دوستوں، یہ جغرافیائی سیاست کا کھیل ہے ترقی کی بات کرو!
💪🇵🇰🇨🇳
شاباش مریم نواز بیٹا شاباش۔۔
آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب میں قانون سب کے لیے برابر ہے
آپ کے کہے گئے دو لفظ Take Action نے انصاف کا بول بالا کر دیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif آپکے عدل کو سلام
اسحاق ڈار کا نواسہ غلط کام کرے تو اسحاق ڈار مجرم بنتا ہے خان ساپ امریکی عدالت میں ناجائز بیٹی کے باپ ثابت ہو جائیں تو ان کا ذاتی مسلہ ہے
یوتھیولوجی 😂😂
نوٹ یہ ویڈیو سیتا وائٹ کی ہے جو ٹریان کی ماں ہے ؟؟
جنوبی پنجاب کے زراعتی اور تجارتی منظرنامے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی ملتان وہاڑی شاہراہ کے ساڑھے 93 کلومیٹر طویل حصے کو دو رویہ کرنے کا یہ معرکہ 14 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ طویل سفری صعوبتوں اور حادثات کا مستقل ازالہ کرتی یہ وسیع گزرگاہ اب علاقائی معیشت کو نئی جلا بخشنے، زرعی اجناس کی مارکیٹوں تک ترسیل کو تیز کرنے اور عوامی زندگی میں پائیدار آسانیاں لانے کے لیے تیار ہے۔
یہ دبئی نہیں بلکہ سوئی ہے۔ 🇵🇰
یہ روڈ صرف دو سال میں مکمل ہوا ہے۔ سوال صرف اتنا ہے کہ اگر سرفراز بگٹی دو سال میں یہ روڈ بنا سکتے ہیں، تو قوم پرست سردار پچھلے 70 سال سے اپنے ہی حلقوں میں یہ کام کیوں نہ کر سکے؟ فرق دعووں اور عمل کا ہوتا ہے۔
جج ابوالحسنات: یہ کام (گولی مارنا/قتل) کیوں کیا؟
ملزم سعد عباسی: میں لڑکی کے ساتھ تھا، بندہ ڈسٹرب کر رہا تھا-
جج ابو الحسنات (بڑبڑاتے ہوئے): ڈسٹرب کیا؟ کیا اچھا کام کر رہے تھے جو ڈسٹرب کیا؟
یہ ہے آج کل کی بھٹکی ہوئی, دین و دنیا کے علم سے بے بہرہ, والدین و اساتذہ کی اخلاقی تربیت سے یکسر محروم وہ نسل جسکی تربیت بالی ووڈ, ٹک ٹاک, ریلز اور روزبروز ترقی کرتے لچر اور تماشبین معاشرے نے کی ہے, جنکی دانست میں عشق معشوقی اور رومانس ہی زندگی کی غرض و غایت ہے-
پاکستان ایئر فورس کا ایک انتہائی قیمتی, لائق, فرض شناس اور دلیر افسر صرف اس بیہودہ ملزم کی درندگی کی بھینٹ نہیں چڑھا بلکہ اس میں والدین, اساتذہ, مذہبی علماء, لیڈرز, غرضیکہ پورا معاشرہ شریک جرم ہے-
نوکری کے دوران بننے والے تعلقات
ایک کسان نے کھیتوں میں کام کرتے بٹیرے پکڑ لیے، اس نے سوچا کیوں نہ یہ سب سے بڑے اور با اثر افسر کو تحفے میں دئے جائیں۔ اب بھلا پٹواری سے بڑا افسر کون ہو سکتا تھا اور پھر کسان کو پٹواری سے کام بھی تھا تو وہ چل پڑا کہ چل کے پٹواری صاحب کو خوش کرتے ہیں۔۔
پٹواری کے گھر کے باہر پہنچ کر سادہ لوح دیہاتی کسان نے باہر سے ہی آواز دی
کسان: پٹواری صاحب۔۔!!
پٹواری: ہاں اوئے رحمیاں ، کی آ
کسان: جی چودھری جی بٹیرے کھا لیندے او ؟
( اسی دوران ایک ستم ظریف جو پاس سے گزر رہا تھا، اس نے آہستہ سے بتا دیا کہ پٹواری کا تبادلہ ہو گیا ہے)
پٹواری: آہو کھا لینے آں
کسان: چنگا فیر پھڑیا کرو تے کھایا کرو 😜
(ان تمام لوگوں کے نام جو کسی بڑے عہدے پہ براجمان ہیں اور زیر کنٹرول ملازمین کی آؤ بھگت کو اپنی تعریف سمجھتے ہیں۔ )
پوچھتے ہو کہ پاکستان نے کیا کامیابی حاصل کی ہے؟
وہ سعودی عرب جس پر ایران پر حملے کرنے کا پریشر تھا، آج انکے ڈپٹی وزیر خارجہ بھی شہید آیت اللہ خامنائی کو خراج تحسین پیش کرنے پہنچے ہیں
یہ کام کیا ہے پاکستان نے
کاہنہ ناصر مدنی صاحب کا آبائی شہر ہے ، انہوں نے بچوں کے ساتھ زخمی ٹیچر کی بھی عیادت کی ۔ پنجاب حکومت سے ہم بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس ٹیچر پر درج کی گئی FIR واپس لی جائے ، یہ غفلت نہیں حادثہ تھا جس میں باقی بچوں کے ساتھ ٹیوشن ٹیچر کی اپنی بچی اور بھتیجی بھی شہید ہوگئی ۔
ایک چوہدری صاحب ہیں
پہلے وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے صدقے واری جاتے تھے۔
پھر ایک اینکر نے ان پر الزام لگایا کہ چوہدری صاحب نے انہیں رات کے پچحلے پہر فون کرکے کیمرہ کھول کے چہرہ دکھانے کو کہا،
دوسرا ان چوہدری صاحب پر بم گرا کہ انہوں نےون کانسٹی ٹیوشن ایونیو والی عمارت میں تازہ تازہ فلیٹ خریدا تھا کہ عدالتی فیصلہ آ گیا۔ بے چارے رگڑے گئے۔
آج کل وہ چاچو کی حکومت کی روزانہ بجاتے ہیں، اور پٹرول کی قیمتوں والی مہم پر سرکار کے خلاف فرنٹ سے لیڈ کر کے اپنا غم غلط فرماتے پائے جاتے ہیں۔
بوجھو تو جانیں
😍😍😍
عالمی منڈی میں تیل 72 ڈالر فی بیرل ہے اس حساب سے پاکستان میں لیوی اور باقی ٹیکسز ڈال کر قیمت 234 ہونی چاہیئے.
لیکن قیمت 297 روپے ہے یعنی 63 روپے فی لیٹر کا ڈاکہ جاری ہے
اس حساب سے 1.84 ارب روپے یومیہ بدمعاشی سے بنائے جا رہے ہیں.. لیکن اگر احتجاج کرو گے تو کُتے چھوڑے جائیں گے.
ایک دوست نے تجویز شئیر کی جو دل کو بہت بھائی۔ پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ ایک میں اسلامی نظام کا نفاذ کر دیا جائے اور دوسرے میں مکمل سیکولر نظام ہو۔ دیکھتے ہیں کونسا حصہ زیادہ ترقی کرتا ہے اور کونسے حصے میں لوگ رہنا پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ مجھے جواب پہلے سے معلوم ہے۔ جنہیں ذرا بھی جواب پر شک ہے وہ امریکہ اور یورپ کے سیکولر معاشروں کی طرف راسخ العقیدہ مذہبی لوگوں کی ہجرت سے اندازہ کر سکتے ہیں۔
منقول
السلام علیکم
میں اللہ سبحان و تعالیٰ کا بہت بہت شکر گزار ہوں جس نے ہمارے بیٹے محمّد شہریار قریشی کو ایک پیارا سا بیٹا عطا کیا اور میں دادا بن گیا.....پوتے کی آمد اور دادا بننے کی خوشی ناقابل بیان ہے- الحمدلللہ 🤲
میری بہو اور پوتا دونوں بخیریت ہیں-
اللہ تعالیٰ پوتے کو صحت اور ایمان والی زندگی عطا فرمائیں اور وہ اپنے خاندان کے نام کو مزید روشن و بلند کرے (امین)-
(مورخہ 4 جولائی 2026 بمطابق 18 محرم الحرام 1448ء)