آپ اب گھر بیٹھ جائیں نجم صاحب جھوٹی کہانیاں کب تک بنائیں گے کیا جواب دیں گے اللہ پاک ہو.
بہت پئسے کما لیئے اب توبہ کرو آپ اچھے آدمی لگتے ہیں آگے آپ کی مرضی.
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ کرنے اور 200 امریکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ.
یہ ان کا پرانہ طریقہ واردات ہے جس کا شکار ایران ہو رہا ہے. اور اس غلط فہمی میں ہے کے وہ بڑا سپر پاوربن گیا ہے.
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں اور امریکی طیاروں کو نقصان پہنچانے کے دعووں کے بعد ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی سیاست بے نقاب ہو رہی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں نے کئی بار اپنے مفادات کے لیے ممالک کو پہلے مضبوط کیا، انہیں خطے کا طاقتور کھلاڑی بنایا، لیکن جب وہی طاقتیں ان کے مفادات سے ٹکرانے لگیں تو انہیں کمزور کرنے کے لیے دباؤ، پابندیاں اور جنگوں کا راستہ اختیار کیا گیا۔ عراق، شام، لیبیا اور مصر کی مثالیں دنیا کے سامنے ہیں کہ کس طرح طاقت کے توازن کو اپنے مفاد کے لیے بدلا گیا۔ ایران کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ عالمی سیاست جذبات سے نہیں بلکہ دور اندیشی، مضبوط معیشت، قومی اتحاد اور دانشمندانہ حکمت عملی سے جیتی جاتی ہے۔ جو ممالک تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، انہیں دوسروں کے بنائے ہوئے کھیل کا حصہ بننا پڑتا ہے۔ طاقتور بننا ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ اپنے فیصلے خود کیے جائیں اور کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔
میرے مولا تو بڑا کارساز ہے دلوں کے حال جانتا ہے یہ بندہ اگر عوام کے لیئے سوچتا ہے تو اسے کامیاب بنا عزت اور وقار عطا فرما اگر یہ عوام سے سچا نہیں تو جو تیرا فیصلہ اس طرح کے لوگوں کے لیئے ہوتا ہے وہ اس پر بھی لاگو فرما.
ڈاکٹر نبیہہ کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کہا ھے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا گھر ٹوٹے۔ ڈاکٹر نبیہہ نے کہا کہ انہوں نے جذبات میں آ کر بہت کچھ کہہ دیا، لیکن اب مزید کوئی بیان نہیں دیں گی۔ ان کے بقول وہ مولانا طارق جمیل کی خاطر معافی مانگنے اور معاف کرنے کے لیے بھی تیار ہیں،
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شہباز شریف.
بابا سائیں اس سے عام آدمی کو کیا فائدہ؟
آپ کی برآمدات ایک ہزار ارب ڈالر بھی ہوجائے آپ
نے عوام کو دکھوں اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دینا.
سعودی آئل ٹینکرز پر حملےایران کی پشت پناہی اور حوثیوں کی گردن زدنی ثابت ہوگیا ایران اسرائیل کا سافٹ ایج ہے.عالم اسلام کا دشمن نمبر ون.
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے آئل ٹینکرز پر بزدلانہ حملے دراصل ایران کے ایما اور اشاروں پر کیے جا رہے ہیں۔ حقیقت اب بالکل عیاں ہو چکی ہے—یہ کارروائیاں خطے کے امن کو تباہ کرنے اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک گہری سازش ہیں۔
سچی بات یہ ہے کہ "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے!" نرمی اور سفارت کاری کا وقت اب گزر چکا ہے۔
پاکستان کو اب کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اور پوری قوت کے ساتھ ان شرپسند عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی ہوگی۔ حرمین شریفین اور اسلامی دنیا کے دفاع و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا. ہم تمام مسلمان حرمین شریفین کے لیئے اپنی جان بھی دینے کے لیئے تیار ہیں.
کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا.
اس کے خون کے ذمیدار کیا حکمران نہیں ہیں؟
لگتا ہے ہم کسی پاگل خانے میں زندگی گذار رہے ہیں.وزیراعظم خود کو ہالی ووڈ کے ہیرو سمجھتے ہیں اور نئے سوٹ پہن کر بے مقصد مختلف ملکوں میں جارہے ہیں شاید اپنے سوٹ دکھانے کے لیئے. عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے.
اگر ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی حملوں کا جواب دے رہا ہے، تو پھر ایک سوال ضرور بنتا ہے کے
امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی اور خطے میں اس کے اہم ترین مفادات تو اسرائیل میں ہیں، پھر میزائل زیادہ تر عرب ممالک میں موجود امریکی اڈوں کی طرف ہی کیوں جا رہے ہیں؟
اگر اصل جنگ امریکہ سے ہے تو اسرائیل کیوں محفوظ دکھائی دیتا ہے؟ اور اگر عرب ممالک ہی میدانِ جنگ بنیں گے تو اس کی قیمت آخر عرب عوام ہی کیوں ادا کریں؟
یہ سوال جذبات کا نہیں، حکمتِ عملی اور سیاسی حقیقت کا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بااثر شخصیت ہوں، جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مجھ سے کافی پیچھے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر کون ہے؟ ٹرمپ یعنی میں، میں پہلے نمبر پر ہوں، ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر ہیں، میں بہت بڑے مارجن سے پہلے نمبر پر ہوں، تاہم، ٹرمپ کے اس دعوے کی عوامی طور پر دستیاب اعداد و شمار سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
7 جولائی تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ کے سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے تقریباً 1 کروڑ 66 لاکھ (16.6 ملین) فالوورز ہیں، جبکہ ان کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 12 کروڑ 18 لاکھ (121.8 ملین) لائکس مل چکے ہیں.
فاروق ستار کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کیلئے انتظامی یونٹ بنانے کا مطالبہ.
فاروق ستار جیسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کے سندھ کی وحدت کے بارے میں اس طرح کی بیان بازی کو سندھ کے عوام انتہائی نفرت اور حقارت سے مسترد کرتے ہیں.جس طرح انسان کی رگوں میں خون دوڑتا ہے اسی طرح کراچی سندھ کے عوام کے دل اور جسم کا حصہ ہے کراچی سندھ کا حصہ ہے، کوئی سودے بازی کی چیز نہیں۔یہ فاروق ستار جیسے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کے اندر انتشار اور بد امنی اور لوگوں میں ہراس اور نفرتیں پیدا کرنا ان کے خون میں شامل ہے جو یہ لوگ ہندوستان سے اپنے ساتھ لیکر آئے ہیں جس کو سندھیوں کی محبت اور احسانات بھی ختم نہیں کرسکے.
ہر چند سال بعد سندھ کو تقسیم کرنے کا راگ الاپ کر اپنی ختم ہوتی سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کرنا عوام کی توہین ہے۔ جنہیں عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں، وہ آج بھی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے سرخرو ہونے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
جس سرزمین نے آپ کو شناخت دی، اسی کے خلاف بیانات دینا سیاسی دیانت نہیں بلکہ عوام کے اعتماد سے بے وفائی ہے۔ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور سندھ کے عوام ہر تقسیم پسند بیانیے کو ہمیشہ کی طرح مسترد کرتے ہیں .
سندھ حکومت ملتان میں 97 کروڑ روپے کی لاگت سے آئی ٹی پارک تعمیر کرے گی۔ کیا اندرون سندھ میں عوام کو کہیں بھی اس کی ضرورت نہیں تھی؟
یہ گیلانیوں اور پیروں کو نوازنے کے لیے عوامی فنڈز کا بے دردی سے استعمال ہے، اور اس سے کرپشن کی نئی داستانیں رقم ہوں گی۔
مریم نواز شریف سے گذارش ہے کہ وہ ہمارے غریب پرور تاریخی شہر شکارپور میں بھی ایک آئی ٹی پارک قائم کریں۔جو غریبوں کے لیئے ہوگا نہ کے پیپلزپارٹی کی طرح بڑے لوگوں کے لیئے.
@MaryamNSharif
میرے صوبے سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت۔۔۔
ایک استاد کا وزیرآباد کے ایک اسکول میں تبادلہ ہوا، جب جوائننگ دینے پہنچا تو یہ دیکھا
دل کٹ گیا ہے یہ ویڈیو دیکھ کے
سیاست اپنے گھر میں رکھیں صرف یہ جواب دیں کہ سندھی بچوں کے مستقبل کی تباہی کا زمہ دار کون ہے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
تاریخی سر ہینری ہالینڈ مشن آئی اسپتال، شکارپور کی فوری بحالی اور قومی ورثے کے تحفظ کی اپیل
محترم جناب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم آپ کی خدمت میں سندھ کے تاریخی شہر شکارپور کے ایک ایسے قومی اثاثے کی بحالی کے لیے یہ اپیل پیش کر رہے ہیں، جس نے ایک زمانے میں نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر اور دنیا بھر میں طبِ چشم کے میدان میں ایک منفرد مقام حاصل کیا تھا۔
1910ء میں قائم ہونے والا سر ہینری ہالینڈ مشن آئی اسپتال انسانیت کی خدمت کی ایک درخشاں مثال تھا۔ اس ادارے میں امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا سے ماہرینِ امراضِ چشم جدید جراحی کی تربیت حاصل کرنے آتے تھے۔ بلوچستان کے قبائلی سردار، قلات کے حکمران، افغانستان کے شاہی خاندان اور ہزاروں غریب مریض اسی اسپتال سے بینائی کی نعمت حاصل کرتے تھے۔
انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج یہ عظیم تاریخی ادارہ شدید غفلت اور عدم توجہی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس کی تاریخی عمارت خستہ حال ہو چکی ہے اور وہ ادارہ، جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں روشنی بھری، خود اندھیرے میں ڈوبتا جا رہا ہے۔
جنابِ وزیراعظم!
پاکستان اپنے تاریخی، تعلیمی اور طبی ورثے کی حفاظت کا تقاضا کرتا ہے۔ اگر اس ادارے کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرکے دوبارہ فعال کر دیا جائے تو نہ صرف سندھ اور بلوچستان بلکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں کے لاکھوں غریب مریضوں کو معیاری علاج میسر آ سکے گا۔ ساتھ ہی پاکستان کا ایک عظیم تاریخی ورثہ بھی محفوظ ہو جائے گا۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:
1.سر ہینری ہالینڈ مشن آئی اسپتال کی تاریخی عمارت کی فوری بحالی اور تحفظ کے احکامات جاری کیے جائیں۔
2.اسپتال کو جدید طبی آلات، آپریشن تھیٹرز اور ماہر ڈاکٹروں سے آراستہ کر کے دوبارہ مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔
3.اس ادارے کو قومی طبی و تاریخی ورثہ قرار دے کر اس کی مستقل دیکھ بھال اور ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں۔
4.وفاقی اور سندھ حکومت کے اشتراک سے ایک خصوصی منصوبہ تشکیل دیا جائے تاکہ یہ ادارہ دوبارہ جنوبی ایشیا کے ممتاز آئی اسپتالوں میں شامل ہو سکے۔
یہ صرف ایک اسپتال کی بحالی نہیں ہوگی بلکہ پاکستان کی تاریخ، انسانیت کی خدمت اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال کو زندہ کرنے کا عمل ہوگا۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اس قومی ورثے کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات فرمائیں گے۔
والسلام
پاکستان کے باشعور شہری
شکارپور کے عوام اور تاریخ سے محبت کرنے والے
@MaryamNSharif@reaIrazidada