پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر بلوچستان کے حوالے سے غیر متعلقہ لوگوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس اہمیت کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ بلوچستان کے موضوع پر جان بوجھ کر متنازعہ اور اشتعال انگیز تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ دراصل ان ریاستی عناصر کا ایک سوچا سمجھا حربہ ہے کہ وہ ہمیں جذباتی طور پر مشتعل کریں اور اس کے بعد اپنا کوئی ایجنڈا اس کے ذریعے آگے بڑھائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں کو بلوچستان کے بارے میں ذرہ برابر بھی درست علم نہیں، مگر ہم بار بار جذباتی رد عمل دے کر خود ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
آج کل فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کو اسی وجہ سے نمایاں کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ بالکل غیر ضروری اور فضول عمل ہے۔فواد جودھری اور ان کی اہلیہ کی پاکستانی سیاست میں کردار اور ان کی کارکردگی سامنے ہے، اس وقت پاکستانی سیاست میں ان کی ٹکے کی بھی حیثیت نہیں ہے، تبھی آقاؤں کو کسی طرح خوش کرنے کے لیے بلوچستان پر تبصرہ کر رہے ہیں، میرے نزدیک انھیں جتنا نظر انداز کیا جائے، اتنا بہتر ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسے ٹاوٹس اور اکاؤنٹس تھے جنہیں بلاوجہ اہمیت دی گئی اور ان کی پوسٹس پر جواب دیا گیا۔ میں خود بھی یہ غلطی کر چکا ہوں۔ یاد رکھیں، ان کا اصل کام پروپیگنڈا کرنا ہے۔ یہ آپ کے جذبات کو استعمال کر کے اپنی اہمیت بڑھاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر آڈینس بناتے ہیں۔ یہ صرف فواد چوہدری یا ان کی اہلیہ تک محدود نہیں، ان جیسے اور بھی کئی غیر متعلقہ لوگ یہی طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ انھیں نظر انداز کیا جائے۔ انھیں اہمیت نہ دیں تو ان کا سارا پروپیگنڈا خود بخود ناکام ہو جائے گا۔ اگر کہیں واقعی جواب دینا ضروری محسوس ہو تو پوسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر اسے کوٹ کر دیں، براہ راست انگیج کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ پیڈ لوگ عام طور پر اپنی جھوٹ پھیلانے کے لیے لاکھوں خرچ کرتے ہیں، مگر یہاں وہ گندی اور اشتعال انگیز زبان استعمال کر کے ہمیں رد عمل پر مجبور کرتے ہیں تاکہ الگورتھم کے ذریعے اپنا جھوٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکیں۔ سوشل میڈیا پر مجھ سے کہیں زیادہ دانشور اور سمجھدار بلوچ موجود ہیں۔ میں ایک عام بندہ ہوں اور ذاتی طور پر یہی سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کسی دوست کا اس موضوع پر کوئی اور خیال ہو تو وہ ضرور اپنے نقطہ نظر کا اظہار کر سکتا ہے۔ بلوچ ہونے کے ناطے اب ہمیں ٹیپیکل پاکستانی سیاسی پارٹیوں والی روش اپنانے کی ضرورت نہیں۔ انھیں نظر انداز کریں، ان کا کھیل خود ختم ہو جائے گا۔
شکریہ
@gerlunofpaki@apostatemind جو اسمگلنگ کررہے ہیں وہ مسلح نہیں ہے جو لوگ مسلح ہیں وہ صرف اپنے فوجی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔۔ باقی پشتون جانے طالبان جانے بلوچستان میں مزید مذہب پرستی کارڈ نہیں چلے گا 😴
@Zaid_haadi@ShahidKhatarnak@World_P_Media شاید آپ فخر کرتے ہیں شہیدوں کے بےحرمتی کرتے ہوے لیکن آپ یہ بھول گئے ہیں جنگ روز بہ روز آپ لوگوں کے یہی عادتوں سے شدت اختیار کرتاجارہاہے کیوں کہ آپ جن کو شہید کرکہ ان کے لاشوں کو گھسیٹ تے ہو پہر وارث تو یہ دیکھ کر آپ سے انتقام لیتے ہیں آپ کی بھی لاش جلادیتے ہیں