🚨 علیمہ خان کا قوم کے نام اہم ترین اور تفصیلی پیغام!
"چیئرمین عمران خان نے پچھلے تین سال جس خوفناک، کٹھن اور غیر قانونی قید کو انتہائی بہادری اور استقامت سے برداشت کیا ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے ہر ظلم ہنس کر جھیلا لیکن قوم کے نظریے پر سودا نہیں کیا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس قربانی کا حق ادا کریں۔ اب گھروں میں بیٹھنے کا نہیں بلکہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے میدانِ عمل میں نکلنے کا وقت ہ��۔ قوم اب کسی مصلحت کا شکار نہ ہو، اور اپنی تم��م تر توانائیاں، سوچ اور فوکس اب صرف اور صرف 'اسٹریٹ موومنٹ' (عوامی تحریک) پر مرکوز کر دے۔ حقیقی آزادی کا راستہ اب صرف عوامی طاقت سے ہی ممکن ہے!"
اہم ترین 🚨
عمران خان کی جن بہنوں کے خلاف گھٹیا کمپین چلتے ہیں وہ تینوں اس شدید گرمی میں اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہیں۔
بہنوں کو فرض سمجھ کر سب سپورٹ کریں
@Its_CineHub This is such a master piece of punjabi cinema.. Hats off the to cast and specially @diljitdosanjh. You nailed it man. Loved this master piece
🚨🚨
ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118.76 روپےجبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110.65 روپےلیوی،ٹیکس اور مارجنز وصول کیےجارہے ہیں۔ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے شہریوں کے لیے فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے مقرر کی ہ�� https://t.co/PrwGKnhwfo
The moment that defined Pakistan’s sporting history, led by the man who would later lead the nation.
Imran Ahmed Khan Niazi, a champion on the field and Pakistan's legitimate Prime Minister, inspired generations with one unwavering belief: never stop fighting.
عمران خان کی تصویر برداشت نہیں عمران خان کی اواز برداشت نہیں عمران خان کا پیغام برداشت نہیں
ائ��ں مل کر ایک دفعہ پوری دنیا میں دوبارہ سے اس ہیش ٹیگ کو پھیلائیں خان صاحب کی تصویروں کے ساتھ
ایسے ہی جیسے ہم نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ چلایا تھا
#FreeImranKhan
جیل ریفارمز:
یحییٰ آفریدی صاحب کے نام !
یحییٰ آفریدی صاحب، منافق اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ لوگ ہیں۔ امید ہے آپ یہ ثابت کریں گے کہ آپ منافق نہیں۔ مگر آپ کی کانفرنس میں کہی گئی ہر بات آپ کے عمل سے متصادم ہے، اور یہی وہ تضاد ہے جو آپ کو اس منافقت کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتا ہے۔
آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 'جیلیں فوجداری نظامِ انصاف کی حقیقی نبض ہیں۔' اگر واقعی ایسا ہے تو اس نبض کو خو�� ٹٹول کر دیکھیے۔ اڈیالہ جیل میں ایک سابق وزیرِ اعظم نو فٹ 10 فٹ کی کوٹھڑی میں1000 ہزاردن سے بند ہے۔ اس کی بیوی بشریٰ عمران، جن کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ ہیں، مہینوں سے قیدِ تنہائی میں ایسی کوٹھڑی میں رکھی گئی ہیں جہاں کھلےگٹر ہیں، چوہے ہیں، کیڑے مکوڑے ہیں، اور صبح تک تعفن اتنی ہوتی ہے کہ دروازہ کھولنے والی خواتین خود کھڑی نہیں رہ پاتیں۔ کیا یہ وہ نبض ہے جو آپ کے نظامِ انصاف کی حقیقت بیان کر رہی ہے؟ اگر ہاں، تو یقیناً یہ نظام مر چکا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ 'فوجداری نظامِ انصاف انسانی وقار پر مبنی ہونا چاہیے۔' کیسا انسانی وقار؟ بشریٰ عمران کو وضو کے لیے ریت ملا مٹیالا پانی دیا جاتا ہے۔ کھانا اس قابل نہیں کہ کھایا جا سکے۔ نماز کی حالت میں چھت سے چوہے ان پر آ گرتے ہیں۔ دیوار سے ٹیک لگا کر قرآن پاک تک نہیں پڑھ پاتیں کیونکہ کیڑے مکوڑے بھرے پڑے ہیں۔ روزانہ آٹھ سے بارہ گھنٹ�� بجلی نہیں ہوتی اور شدید گرمی میں کئی بار بے ہوش ہو چکی ہیں۔ جب دم گھٹتا ہے تو تازہ ہوا کے لیے باہر تک نہیں نکلنے دیا جاتا۔ یہ آپ کا 'انسانی وقار' ہے؟
آپ نے فرمایا کہ 'قیدیوں کے حقوق کا تحفظ نظامِ انصاف کا بنیادی حصہ ہے، مگر جھوٹ !
آپ نے فرمایا کہ 'نظامِ انصاف میں احتساب کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔' کیسا احتساب؟ عمران خان نے آپ کو دو خطوط لکھے جن میں اپنے اور بشریٰ عمران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیل دی۔ پہلے خط کا جواب یہ آیا کہ معاملہ آرٹیکل 184(3) کے تحت ہے اور آئینی بنچ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ نتیجہ؟ کچھ نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کا حکم دیا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہوئی، مگر سماعت نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا وفاقی آئینی عدالت میں جاؤ، وہاں بھی تاریخ نہیں لگی۔ دروازے بند کرتے گئے اور عمران خان نے خود لکھا کہ 'ہمارے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں۔' آپ کا ��حتساب کہاں ہے؟
آپ نے خود جیل اصلاحات کی کمیٹی بنائی جس میں خدیجہ شاہ اور احد چیمہ جیسے سابق سیاسی قیدی شامل تھے۔ مگر جب یہ کمیٹی اڈیالہ جیل گئی تو انہیں عمران خان کی کوٹھڑی تک رسائی نہیں دی گئی۔ خدیجہ شاہ نے خود آپ کو خط لکھ کر شکایت کی۔ آپ کی اپنی بنائی ہوئی کمیٹی کو آپ کے اپنے نظامِ انصاف میں رسائی نہیں ملتی، تو قیدیوں کے حقوق کا کیا حال ہو گا؟
آپ نے فرمایا کہ 'زیرِ التوا مقدمات کم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔' مگر عمران خان پر تین سو سے زائد مقدمات ہیں جو پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ بشریٰ عمران اور عمران خان دونوں کے بنیادی حقوق کی درخواستیں عدالتوں میں بغیر سماعت پڑی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو دس بار عمران خان سے ملاقات سے روکا گیا۔ ایک منتخب وزیرِ اعلیٰ اپنی جماعت کے بانی سے ملنے کی اجازت نہیں لے پا رہا اور آپ فرما رہے ہیں کہ نظامِ انصاف بہتر ہو رہا ہے؟
سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ کانفرنس آپ نے بلائی، آپ نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو ایک چھت تلے جمع کیا، مگر اس کانفرنس میں سیاسی قیدیوں کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ سہیل آفریدی نے عمران خان کی حالت بیان کی مختصر، مگر کانفرنس ایک اعلامیے پر دستخط کے ساتھ ختم ہو گئی جس میں بشریٰ عمران اور عمران خان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ اسی مجلس میں مریم نواز بیٹھی تھیں جن کے زیرِ انتظام جیل میں یہ ظلم ہو رہا ہے، اور آپ نے ان سے ایک سوال نہیں پوچھا۔ عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلائے گئے جب وہ اپنے بھائی سے ملنے آئیں، مگر آپ خاموش رہے۔
خان صاحب اور بشریٰ عمران کو آپ کے نظام کی ناانصافیوں کے باعث قید کیا گیا ہے۔ کم از کم ان پر ہونے والی زیادتی رکوا دیجیے۔ اللہ کے حضور آپ کا بھی یہ عذر نہیں چلے گا کہ آپ فوج کے سامنے مجبور تھے۔
اگر ضمیر کی آواز سنیں تو یاد رکھیے، منصب کسی بھی وقت چھوڑا جا سکتا ہے۔ خدارا انصاف نہیں کر سکتے تو منصب چھوڑ دیجیے ورنہ قیامت کے دن یہی منصب آپ کے گلے کا طوق بن جاۓ گا۔
یہ خط میں آپ کو پوسٹ سے بھی بھیج رہی ہوں تاکہ قیامت کے دن حساب رہے