تمھاری آنکھیں وہ منظر ہیں جو سیاحوں کو وادی ہنزہ کے پہاڑوں کی اونچائی اور اس کے دریاؤں کی گہرائی تک سے زیادہ حیرت میں مبتلا کرتی ہیں
تمھاری آنکھیں تمھارے چہرے کے وہ دریچے ہیں
جو دیکھنے والوں کے تجسس کر بڑھاتے ہیں جو تمھیں اور زیادہ پر کشش بناتے ہیں
عباد شمس
@Rosal_Sun#قومی_زبان
کچھ لڑکیوں کیلئے ماں باپ کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا ۔ نا لوگوں کی محبت ، نا انکی اپنی ہی محبت نا کوئی خواہش ۔۔۔
یہ وہ بیڑیاں ہیں جو تربیت کا جانا مانا سٹیکر سمجھی جاتی ہیں ۔۔
اپنے دل کو مار دو مگر ماں باپ کا مان سلامت رہے ۔
عباد شمس
#قومی_زبان
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا ۖ فَصَبْـرٌ جَـمِيْلٌ ۖ
کہا بلکہ تم نے دل سے ایک بات بنا لی ہے، اب صبر ہی بہتر ہے
سورہ یوسف 83
کسی بھی عذر کی بنا پر زبان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ وہ عبادت سے خالی رہے
خود کو تسبیح کا عادی بنائیں ، اس سے زبان اور روح پاک رہتے ہیں ۔
جمعتہ المبارک
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
#قومی_زبان
جب سے مجھے پتہ چلا ہے کہ مخمل کے گدے پر سونے والوں اور خالی زمین پر سونے والوں کے خواب ایک جیسے ہوتے ہیں اور قبر بھی ایک جیسی ہوتی ہے، تب سے مجھے اللہ کے انصاف پر پورا یقین آ گیا ہے۔
#شیخ_سعدی#قومی_زبان
اے ترک تعلق پہ تُلے شخص خبردار
تیری تو کسی اور سے بنتی بھی نہیں ہے
مت بانٹ محبت کہ ترے پاس تو جتنی
مجھ ایک کو درکار ہے اُتنی بھی نہیں ہے!!
@urdu_bazm#اردو
معلوم پڑا کہ ماں نے شادی شدہ آدمی سے نکاح کر لیا ہے صرف ایک مشین بننے کیلئے ، بچے جننے والی مشین ۔۔ گھر کا خیال رکھنے والی مشین
وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش ہے مگر بد نصیب عورت وہ اپنی قسمت کو روتی رہتی ہے۔ ۔
کچھ لوگوں کے لئے آخر تک کچھ ٹھیک نہیں ہوتا ۔۔
عباد شمس
#قومی_زبان
ابوبکر کہتا ہے کہ آخر میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے ۔۔۔
مگر میرے خیال میں سب کے تجربات مختلف ہوتے ہیں ۔۔ ایک لڑکی کی بیس سال میں شادی ہوئی تو تین سال میں ایک بچہ ایک سال کا اور دوسرا بچہ چھ ماہ کا پیٹ میں تھا کہ شوہر کا انتقال ہو گیا ، محبت کی شادی تھی ۔۔
پھر کیا ہوا؟
#قومی_زبان
اور وہ عورت؟ اسکی زندگی کا کیا؟ کچھ سال بیت گئے بچے جوان ہو گئے ایف ایس سی میں آگئے۔ معلوم پڑا کہ ایک عورت گھر میں آئی ہے بڑے بیٹے سے ملنے کہ ماں کو سمجھائے وہ اسکے شوہر کو چھین لے گی
۔ کچے دماغ سے جو ہو سکا کیا ، موبائل لے لیا ماں سے ،چیخا چلایا مگر جو قسمت کو منظور
#قومی_زبان