@ShehbazDipl@CMShehbaz@PakPMO ھم زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں تیز ترین اور پرفیکٹ اور میرا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں ھے میرا مقابلہ میرے خود کے ساتھ ہیں
آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے دوران نگدر سے سیکڑوں افراد نے پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی قافلے میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کارکنان، معززینِ علاقہ اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
کشمیر کے لوگ بھی کشمیر کی طرح خوبصورت ہیں ہم گلگت کے بعد جب یہاں آئے تو ایسا لگا اپنے گھر آ گئے ہیں۔ نواز شریف نے کشمیر میں ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے۔ نواز شریف کا خاص لگاؤ ہے کیونکہ وہ خود کشمیری ہیں۔محسن شاہنواز رانجھا
میاں محمد نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے۔ جب بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں موقع دیا، انہوں نے کشمیر کی ترقی کے لیے بے مثال اقدامات کیے۔ کہوٹہ سے لے کر فارورڈ کہوٹہ تک ترقی کا ہر نشان نواز شریف کی خدمت کا گواہ ہے۔
#Kashmir#NawazShar#PMLN
علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ حال ہی میں، سنگاپور سے آنے والا بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز (M/V JAHAN BROTHERS II) گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا، جس پر تقریباً 53,064 میٹرک ٹن پرائم اسٹیل بلیٹس کا کارگو موجود ہے۔ یہ ٹرانس شپمنٹ کارگو عارضی طور پر گوادر میں اتار کر ذخیرہ کیا جائے گا، جہاں سے اسے متحدہ عرب امارات کی الحمریہ پورٹ کے لیے دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 6 سمانی، بھمبر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کے بعد جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
بدل رہا ہے لاہور ۔۔
شہریوں کی سہولت کے لیے 16 ہزار کچی اور ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی ہے۔ سیوریج اور ڈرینیج کا نیا جال بچھایا جا رہا ہے۔ نکاسی کا جدید سسٹم لایا جا رہا ہے۔ پانی کی سٹوریج کے لیے زیرِ زمین سٹوریج ٹینکس بنائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب یکساں ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں ترقی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے صوبے میں پھیل رہا ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے صوبے بھر میں سیوریج اور جدید نکاسیِ آب کے سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہوئے واسا نیٹ ورک کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے اور اضلاع کو جدید ترین مشینیں اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں
27 جولائی الیکشن کا دن ہے۔
گھر سے باہر نکلیں، اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ آپ کا ہر ووٹ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پراجیکٹ کا ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرتے ہوئے اس منصوبے کو سانحہ کاہنہ کے شہید بچوں کے نام منسوب کر دیا۔ اس پراجیکٹ میں 5 لاکھ تک کا بلا سود قرضہ 4700 روپے ماہانہ اقساط کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ محفوظ رہائش، آسان مالی سہولت اور عوامی فلاح کے لیے حکومتِ پنجاب کے عزم کا عملی مظہر ہے، تاکہ ہر خاندان ایک محفوظ اور مضبوط گھر کا خواب حقیقت میں بدل سکے۔
آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف، میرپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کے بعد جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ عام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
27 جولائی کو ہر ووٹ اہم ہے۔ گھر سے نکلیں، اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا پیغام دیں۔
ترقی کے سفر کو صرف لاہور تک محدود رکھنے کے بجائے پورے پنجاب میں پھیلانے کے عزم کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پہلے مرحلے میں پنجاب کے 15 اضلاع کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس 272 نکاسی آب کی مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 41 اضلاع میں واسا نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے 696 جدید مشینیں اور آلات فراہم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس اقدام کا بنیادی مقصد ہر شہر میں سیوریج اور ڈرینیج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر کے شہریوں کو درپیش مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔